مبارکباد سالگرہ مبارک محب علوی

Salam-1-1.gif
MBDA2222.jpg


یہ کیک اور پھول تو ٹھیک ہیں اور دلی خوشی ہوئی مگر یہ شروع میں جو مبالغہ آمیز القابات تھے انہیں پڑھ کر تو ایسا لگا کہ پتہ نہیں کس کا ذکر ہو رہا ہے پھر غور کیا تو اندازہ ہوا کہ زحال مرزا حق دوستی ادا کر رہے ہیں۔

ایک بات تو طے ہے تمہیں سیاست میں اسٹیج سیکرٹری کی پوزیشن باآسانی دی جا سکتی ہے ۔ :)
 
بھائی محب علوی ۔۔۔ ۔۔!

بہت بہت مبارک ہو آپ کو ۔

اب یہ پتہ نہیں آپ کے نام کی تاثیر ہے یا ہمارے مزاج کا اثر کہ آپ کا نام لکھتے ہوئے "ب" کے بعد ایک عدد "ت" از خود آ لگا جسے ہم نے فی الحال صحیح کردیا ہے آگے کا کچھ پتہ نہیں۔ :D

بہت بہت شکریہ ۔

بس جی ، نام کی تاثیر شاید اسی کو کہتے ہیں۔ :)
 
اتنی ساری رنگین اور چمچماتی مبارکبادوں میں میری سوکھی سڑی مبارکباد کو کون درخورَ اعتنا جانے گا
پھر بھی کہے دیتے ہیں
اے میاں محب علوی سالگرہ مبارک ہو

اس رشتے میں لاکھ تار ہوں، بلکہ سوا
اتنے ہی برس شمار ہوں، بلکہ سوا
ہر سیکڑے کو ایک گرہ فرض کریں
ایسی گرہیں ہزار ہوں، بلکہ سوا

آپ نے شاعری سے اسے رنگین بنا دیا اور مبارکباد دل سے ہو تو دلکش ہی ہوتی ہے۔
 
شاید صبح صبح جاگنے پر ہماری آنکھیں چندھیائی ہوئی سی ہیں۔۔۔ یا حیرت یہ کیا ماجرا ہے۔۔۔ پہلی سطر میں نام تو محب علوی کا ہی ہے لیکن بعد کی دو سطور میں یہ خواص ہر گز اس محب علوی کے نہیں لگتے جسے ہم جانتے ہیں۔ کیا محفل پر کوئی اور بھی محب علوی ہے؟ خیر جو بھی ہے، ہُوا کرے ساہنوں کی۔۔۔ اسے ہماری جانب سے سالگرہ کی ڈھیروں مبارکباد۔

اسے کہتے ہیں حق دوستی،

دوستوں میں وہ خصوصیات ڈھونڈ لینا جو ناپید ہو ، موجودہ دور میں دوستی برقرار رکھنے کے مجرب نسخوں میں سے ایک ہے۔
 

تعبیر

محفلین
مبارک مبارک یہ مبارک محب کے لیے نہیں بلکہ میرے اپنے لیے ہے کہ میں پہلی بار کسی کو لیٹ ہوئے بغیر(اردو والا لیٹ ) مبارک باد دے رہی ہوں:p
محب آپ کو سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔اللہ آپ کو ایسی ڈھیروں خوشیاں اپنی فیملی کے ساتھ سلیبریٹ کرنا نصیب کرے اور آپ کی سب جائز خواہشات پوری ہوں​
آمین یا رب العالمین​
050da952630e47867b75.gif
102900.gif
102421.gif
 
محب علوی بھائی! آپ کو زندگی کا ایک اور نیا سال بہت بہت مبارک ہو۔ خدا کرے یہ سال اور آنے والے کہیں سال آپ کی زندگی میں خوشیاں ہی خوشیاں بکھیر دیں۔
یہ بتائیے کہ کیک میں کتنی موم بتیاں لگواؤں؟:):):)


بہت بہت شکریہ ذولقرنین اور موم بتیاں تیس سے کچھ زائد لگا دیں.
 
Top