پانچویں سالگرہ سالگرہ پر بارے بابوں کے کچھ بیان ہوجائے

خواجہ طلحہ

محفلین
ہمارے کچھ پرانے دوست ایسے ہیں جو آج کل محفل میں کم کم آرہے ہیں،انکی کمی کو محسوس کرتے ہوئے۔میں نے سوچا کہ کچھ ان کو یاد کرلیا جائے۔

بھئی آپ بھی بتائیے کہ سالگرہ پر کس کو مس کررہے ہیں؟ کیوں کررہےہیں؟،اور کون کس کو دعوت پہچا سکتا ہے؟

مجھے تو ماوراء اپیا کے بعد اب خرم شہزاد خرم کی یاد ستا رہی ہے۔ کب سے گیا ہے اور ابھی تک وہ لائیو کوریج والا کیمرہ ٹھیک کروا سکا ۔:grin:
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے خوشی ہے کہ اردو محفل کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر خواجہ صاحب بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں جبکہ ہمیں کئی ایک اراکین اردو محفل کی کمی شدت سے محسوس ہو رہی ہے۔

اردو محفل کا مقصد تو آپ سب جانتے ہی ہیں کہ اردو زبان کی ترقی ہو اور اس کو زیادہ سے زیادہ عام کیا جائے اور اسی مقصد کو لیکر اردو زبان کے دو دیوانے (نبیل اور زیک) انٹرنیٹ کی دنیا میں داخل ہوئے اور انٹرنیٹ کی دنیا میں پہلا یونیکوڈ فورم “اردو محفل“ کے نام سے متعارف کروایا۔ اور آج یہ فورم اردو کی دولت سے مالا مال ہے۔ اس میں آپکو اردو زبان میں آئی ٹی پر بھی اتنا ہی مواد ملے جتنا کہ شعر و شاعری اور اردو ادب میں موجود ہے۔ گپ شپ اور کھیل ہی کھیل میں میرے جیسے اراکین اردو زبان میں لکھتے ہوئے وقت گزارتے ہیں۔ یہیں پر ایک دوسرے کے دکھ سُکھ میں بھی شریک ہوتے ہیں اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اردو محفل ایک بہت بڑا خاندان ہے اور اراکین اس خاندان کے افراد ہیں۔
 

رانا

محفلین
واقعی اگر کچھ پرانے محفلین کا ذکر ہوجائے تو ہم مبتدیوں کو بھی کچھ ان کے بارے میں معلوم ہوجائے۔ کچھ سے آشنائی تو باون ہیروز والے دھاگے سے ہوئی تھی باقی سے شائد یہاں ہوجائے۔
 

طالوت

محفلین
مجھے تو ان دنوں تعبیر بہت یاد آ رہی ہیں ۔ دلچسپ کھیلوں کو پیش کرنے میں تو وہ پیش تھیں ہی ، مگر میرے پسندیدہ زمرے یعنی تصویروں والے زمرے میں سب سے زیادہ انھی کا کام ہے ۔ وہاں نئے نئے دھاگے اس طرح کھلتے تھے جیسے برسات میں خوبصورت رنگی برنگی کھمبیاں اگنے لگتی ہیں ۔ محفل میں سے کسی کا ان سے براہ راست رابطہ ہو تو ان کی خیر و عافیت کی خبر دیں ۔
وسلام
 

خواجہ طلحہ

محفلین
او ۔ہو۔ جب تک تو میں یقینا سو چکا ہوں گا۔ جیسے ہی فہیم بھائی آئیں ان سے کہیے گا کہ خرم شہزاد خرم سے وہ لائیو کوریج والا کیمرہ لے آئیں جو وہ اپیا سید شگفتہ سے پچھلے سال دھوکے سے لےگےتھے
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
او ۔ہو۔ جب تک تو میں یقینا سو چکا ہوں گا۔ جیسے ہی فہیم بھائی آئیں ان سے کہیے گا کہ خرم شہزاد خرم سے وہ لائیو کوریج والا کیمرہ لے آئیں جو وہ اپیا سید شگفتہ سے پچھلے سال دھوکے سے لےگےتھے

:happy:
دلچسپ

تو کیمرہ خرم بھائی کے پاس ہے ، میں کب سے ڈھونڈ رہی ہوں :timeout:
 
Top