سال 2017 میرے لیے بہت غمناک رہا،سال 2017 کے آغاز میں ہی مجھے دردناک رنج وغم ملا۔ میرے پیرو مرشد حضرت خواجہ صوفی رانا محمداکبرشاہ نقیبی رحمتہ اللہ علیہ نے 9 جنوری 2017 اسلامی تاریخ 10ربیع الثانی کو دنیا فانی سے ظاہری وصال فرمایا تھا۔ آپؒ کے وصال مبارک اور آپ کی ظاہری کمی کا احساس اب تا دم رہے گا۔
سال 2017 کا دوسرا رنج وغم کا المناک واقعہ میرے ساتھ پیش آتا ،میرے بہنوئی محمدعرفان الحق 25 اگست اسلامی تاریخ 3 ذوالحجہ کو انتقال کر گے،میری ہمشیرہ جو میرے سے چھوٹی ہے،بہنونی کے انتقال نے مجھے ذہنی طور پر مفلوج کردیا۔احباب اور آپ محفلین کی توجہ اور محبت میرے مسائل،دکھ درد میں دوا کا کام کرتی ہے۔
یہ دنیا تو ہم سب کا عارضی ٹھکانہ ہے ۔پیاروں کا غم تو زندگی کا حصہ ہے۔