سامرا میں مزار تباہ

زیک

مسافر
ہمت علی نے کہا:
یہود کی سازشیں ہی تھیں جس کی وجہ سے وہ ہر دور میں متعوب رہے اور قران جیسا کہ مذکور ہے کہ وہ ہر دور میں متعوب رہیں گے۔
یہود اپنے اعمال کی وجہ سے دنیا کی ذلیل قوم بن کر رہ گئے ہیں۔

ہمت علی: اس پیغام کو میری طرف سے وارننگ سمجھیں۔
 
دوست

محفلین
Is it not right???
کیا ہمت نے غلط کہا ہے کہ یہودی ذلیل ترین قوم ہیں۔ ان پر اللہ نے قرآن میں‌کیا کیا الزامات عائد کیے ہیں۔آپ میں‌سب جانتے ہیں۔
سب لوگوں میں‌اچھے بھی موجود ہوتے ہیں اور برے بھی۔
ہماری بد قسمتی کے ہم صرف برائی کو دیکھتے ہیں۔ میں‌پھر کہہ رہا ہوں‌کہ جذبات میں‌اچھائی نظر نہیں‌آتی۔ جب ہم یہودیوں‌کی بات کرتے ہیں‌تو اس سے مراد صیہونی ہیں‌جو اسرائیل کے قیام اور اس کی بقا کے لیے ہر قسم کی جدو جہد پر یقین رکھتے ہیں۔
اور ذرا اعتدال میں‌رہیے۔
میں‌ دیکھتا ہوں‌کہ منتظمین اکثر غصے میں آجاتے ہیں۔ یہ جو سوچ پروان چڑھ چکی ہے آسانی سے نہیں‌جائے گی۔گھوریاں‌ڈالنے سے کچھ نہیں‌ہوگا۔ ہر کوئی آپ کی طرح‌نہ باہر رہتا ہے جس کا براہ راست ان لوگوں‌سے ملنا جلنا ہو اور نہ ہی اتنا وسیع العلم ۔اس لیے ذرا ہتھ ہولا رکھا کیجیے۔
بات کیا تھی اور ہو کیا گئی یہ ہی ہمارا مسئلہ ہے۔ بہرحال کوشش کیجیے کہ ذرا برداشت پیدا ہو۔
 
الف نظامی

لائبریرین
اس لیے محفل جوائن نہیں کی کہ منتظمی کے نام پر یہ اپنی سوچ مسلط کرتے رہیں اور ہمیں منہ بند رکھنے کا ۔۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
راجہ فار حریت نے کہا:
اس لیے محفل جوائن نہیں کی کہ منتظمی کے نام پر یہ اپنی سوچ مسلط کرتے رہیں اور ہمیں منہ بند رکھنے کا ۔۔

یہ بھی ٹھیک ہے۔ تم اپنے دستخطوں سے ہر ایک کے منہ پر اپنی سوچ مارتے رہو اور باقی چپ کر کے دیکھتے رہیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
دوست نے کہا:
Is it not right???
کیا ہمت نے غلط کہا ہے کہ یہودی ذلیل ترین قوم ہیں۔ ان پر اللہ نے قرآن میں‌کیا کیا الزامات عائد کیے ہیں۔آپ میں‌سب جانتے ہیں۔
سب لوگوں میں‌اچھے بھی موجود ہوتے ہیں اور برے بھی۔
ہماری بد قسمتی کے ہم صرف برائی کو دیکھتے ہیں۔ میں‌پھر کہہ رہا ہوں‌کہ جذبات میں‌اچھائی نظر نہیں‌آتی۔ جب ہم یہودیوں‌کی بات کرتے ہیں‌تو اس سے مراد صیہونی ہیں‌جو اسرائیل کے قیام اور اس کی بقا کے لیے ہر قسم کی جدو جہد پر یقین رکھتے ہیں۔
اور ذرا اعتدال میں‌رہیے۔
میں‌ دیکھتا ہوں‌کہ منتظمین اکثر غصے میں آجاتے ہیں۔ یہ جو سوچ پروان چڑھ چکی ہے آسانی سے نہیں‌جائے گی۔گھوریاں‌ڈالنے سے کچھ نہیں‌ہوگا۔ ہر کوئی آپ کی طرح‌نہ باہر رہتا ہے جس کا براہ راست ان لوگوں‌سے ملنا جلنا ہو اور نہ ہی اتنا وسیع العلم ۔اس لیے ذرا ہتھ ہولا رکھا کیجیے۔
بات کیا تھی اور ہو کیا گئی یہ ہی ہمارا مسئلہ ہے۔ بہرحال کوشش کیجیے کہ ذرا برداشت پیدا ہو۔

جئ شاکر میاں۔ ہم اعتدال پر رہنے کا کہہ کہہ کر تھک گئے ہیں اور ادھر ہر معاملے کی تان یہودیوں پر آکر ٹوٹتی ہے۔ خواہ وہ کارٹونوں کا معاملہ ہو یا عراق میں امام عسکری کے مزار کا، یہاں یہودیوں کے لتے لیے جانے لگتے ہیں۔
 
زیک

مسافر
دوست: ہمت کی بات تعصب سے بھری ہوئی ہے اور کچھ نہیں۔ آپ کہتے ہیں کہ اختلاف صیہونیوں سے ہے مگر حوالہ قرآن کا دیتے ہیں۔ قرآن جس بنی اسرائیل کا ذکر کر رہا ہے کیا وہ صیہونی تھے؟ پھر قرآن نے پیغمبروں کو ٹھکرانے والوں کو برا کہا ہے مگر کیا بحیثیت مسلمان آپ کا یہ عقیدہ نہیں کہ ہر شخص اپنے اعمال کا خود ذمہ‌دار ہے؟ پھر اس دور کے بنی اسرائیل کے کرتوتوں کی وجہ سے ہم آج کے جوناتھن کو کیوں برا سمجھیں؟

کیا آپ انہی لوگوں میں سے ہیں جو کہتے ہیں کہ تمام مسلمان دہشت‌گرد ہیں؟ لگتا تو ایسا ہی ہے کیونکہ وہ مسلمانوں کو اکٹھا رگڑتے ہیں تو آپ یہودیوں کو!

باقی یہ موضوع عراق میں شیعہ سنی مسائل، مزاروں اور مسجوں پر حملوں اور خانہ‌جنگی کی کیفیت سے متعلق تھا۔ اس میں یہودی کہاں سے آ گئے؟ اب اس تھریڈ‌ میں یہودیوں کا ذکر ہوا تو میں اس خط کو فوری ڈیلیٹ کر دوں گا۔

بحیثیت منتظم میرا یہ فرض ہے کہ محفل میں بات چیت کو تعصب اور نفرت سے پاک رکھوں۔ اس سلسلے میں میں وارننگ بھی دوں گا اور خطوط ختم بھی کروں گا۔
 
زیک

مسافر
راجہ فار حریت نے کہا:
دوست نے کہا:
Is it not right۔
جب ہم یہودیوں‌کی بات کرتے ہیں‌تو اس سے مراد صیہونی ہیں‌جو اسرائیل کے قیام اور اس کی بقا کے لیے ہر قسم کی جدو جہد پر یقین رکھتے ہیں۔
زکریا دوست نے یہ کہا ہے۔

مگر یہ بھی تو کہا ہے:

دوست نے کہا:
کیا ہمت نے غلط کہا ہے کہ یہودی ذلیل ترین قوم ہیں۔ ان پر اللہ نے قرآن میں‌کیا کیا الزامات عائد کیے ہیں۔آپ میں‌سب جانتے ہیں۔
 
زیک

مسافر
راجہ فار حریت نے کہا:
تو اس میں تعجب کی کیا بات ہے۔ ان کے اعمال تو تاریخ کا حصہ ہیں۔

اگر آپ کی بات بالفرض مان بھی لی جائے تو کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ ازل سے ابد تک ہر یہودی “ذلیل“ ہے؟ کیا بکواس ہے!
 
زیک

مسافر
راجہ فار حریت نے کہا:
بات تاریخی حقائق کی ہے، جزباتی باتیں کرکے ان سے چشم پوشی مت کریں۔

تاریخی حقائق کو تو آپ ماننے سے کئی دفعہ انکار کر چکے ہیں۔

خیر تاریخی حقائق اپنی جگہ اور ہر انسان کے لئے حسن سلوک اور حسن ظن اپنی جگہ۔
 
راجہ فار حریت نے کہا:
بات تاریخی حقائق کی ہے، جزباتی باتیں کرکے ان سے چشم پوشی مت کریں۔

تاریخی حقائق سے مجھے یاد آیا راجہ کہ بھائی وہ ہلال پر کام آگے بڑھ ہی نہیں رہا۔ کہاں الجھے ہو بھائی جلدی جلدی سیرت نمبر لکھو اور کچھ ہمیں پڑھنے کا موقع دو۔ ایک اور کتاب بھی میں نے ڈسکس کرنی ہے۔ ذرا ڈیجیٹل لائبریری پہنچو فوراً
 
زکریا نے کہا:
بہت ہی خراب ہیں وہ لوگ جو اس طرح کے حملے کرتے ہیں۔

"عراق کے شہر سامرا میں ایک بم دھماکے میں اہلِ تشیع کے لیئے انتہائی محترم عسکری مزار کو نقصان پہنچا ہے جس کے نتیجے میں مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔

یہ دھماکہ بدھ کو صبح کے وقت کیا گیا جب چند نامعلوم مسلح افراد مزار کے اندر گھس آئے اور انہوں نے متعدد بارودی دھماکے کیے۔ دو مسلح افراد نے دھماکوں سے پہلے مزار کے محافظوں پر قابو پالیا۔ دھماکوں کے نتیجے میں مزار کا بالائی حصہ تباہ ہو گیا۔

اس جگہ پر شیعہ فرقے کے دو اماموں کے مزار ہیں جن میں امام علی الہادی شامل ہیں اور ان کی زیارت کے لیے دنیا بھر سے زائرین یہاں آتے ہیں۔ اس جگہ پر اہلِ تشیع کے دسویں اور گیارہویں اماموں کی نشانیاں موجود ہیں جو پیغمبر اسلام کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔"

اس تباہی کے نتائج عراق کے لئے بہت برے ہو سکتے ہیں۔

بات اگے نکل گئی ہے اور موضوع ہے ھٹ گئی ہے۔ زکریا کا خیال تھا کہ حملے کرنے والے مزاروں اور مسجدوں پر بہت خراب لوگ ہیں اور ہمیں اس کی مذمت‌کرنی‌‌چاہیے۔‌ کسی کو اس سے اختلاف نہیں ہو سکتا۔ ہم لوگوں کو ان لوگوں کی مذمت پرزور انداز میں کرنی چاہیے جو دوسرے ممالک پر حملے کرتے ہیں اپنی افواج کو وہاں‌مقیم کراتے ہیں تاکہ مقامی وسائل پر قبضہ رکھ سکیں۔ اس کی ایک اور مثال فلسطین پر اسرائیل کا غاضبانہ قبضہ ہے۔ میں‌ بھی زکریا کا ہم اواز ہو کر ان حملوں‌اور حملوں کے پیچھے غلیظ لوگوں‌کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔
 
دوست

محفلین
لو جی بات یہ ہے کہ نہ میں‌ے آپ کی ماننی ہے اور نہ آپ نے میری بات سے متفق ہونا ہے۔ تو بحث کا کوئی فائدہ نہیں۔
ویسے یہ ہی مسئلہ ہے بات شروع کہاں ‌سے ہوئی اور گئی کہاں۔
بہرحال ہر صاحب دل خواہ مسلمان ہو یا نہ ہو کو ان واقعات پر ازحد افسوس ہے اوراب بھی جو کچھ ہو رہا ہے دل روتا ہے اس پر۔
ایک خانہ جنگی کی کیفیت سازشی پیدا کر چکے ہیں۔ اللہ ہم پر رحم فرمائے۔
 
Top