سام سنگ کا 3 اسمارٹ فونز کے ساتھ 2016 کا آغاز

arifkarim

معطل
سام سنگ کا 3 اسمارٹ فونز کے ساتھ 2016 کا آغاز

5697be0b5c604.jpg

سام سنگ نئے سال کا آغاز ایک نہیں بلکہ 3 اسمارٹ فونز کو اپ ڈیٹ کے ساتھ کررہی ہے۔
درمیانی قیمت کے یہ اسمارٹ فونز سام سنگ کی اے سیریز سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں رواں ماہ کے آخر تک فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔
ان فونز میں گلیکسی اے تھری، اے فائیو اور اے سیون شامل ہیں جو دیکھنے میں گلیکسی ایس سیریز جیسے ہیں مگر فیچرز اور قیمت کے لحاظ سے کافی پیچھے ہیں۔
سام سنگ کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کو فلیگ شپ اسمارٹ فون جیسی ڈیوائس کم قیمت میں چاہئے ان کے لیے یہ تینوں فونز بہترین ہیں۔
یہ تینوں فونز اینڈرائیڈ لالی پاپ آپریٹنگ سسٹم پر چلتے ہیں جبکہ 16 جی بی انٹرنل اسٹوریج، 13 میگاپکسلز رئیر اور 5 میگا پکسلز فرنٹ کیمرے بھی ان کا حصہ ہیں۔
گلیکسی اے تھری کی اسکرین 4.7 انچ کی ہے جس میں ڈیڑھ جی بی ریم اور 1.5 گیگا ہرٹز کواڈ کور پروسیسر شامل ہے او راس کی قیمت 275 ڈالرز تک ہوسکتی ہے۔
اسی طرح اے فائیو کی اسکرین 5.2 انچ، 2 جی بی ریم اور 1.6 گیگا ہرٹز اوکٹا کور پروسیسر وغیرہ ہیں اور اس کی قیمت 420 ڈالرز کے لگ بھگ ہوگی۔
اے سیون 5.5 انچ اسکرین، 1.6 گیگا ہرٹز اوکٹا کور پروسیسر اور تھری جی بی ریم کے ساتھ 485 ڈالرز تک فروخت کے لیے پیش کیا جاسکتا ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
سام سنگ گلیکسی S3 استعمال کرنے کا اتفاق ہوا کچھ عرصہ۔
دیوار پہ دے مارنے کے لائق تھا۔
جب بھی ایسا موڈ ہو، کسی بھی فون کے متعلق خواہ وہ سام سنگ ہو، ایچ ٹی سی یا ایپل تو مجھے بھجوا دیجیے گا، میں بلا معاوضہ آپ کی جان چھڑوا دوں گا اس سے اور دیوار بھی خراب نہیں ہو گی آپ کی۔
 
یہ سب ٹھنڈ پروگرام کچرا فونز ہیں۔ فروری کے آخر میں اصلی فون لانچ ہوں گے۔ انتظار کر لیں تب تک
 
عثمان

محفلین
جب بھی ایسا موڈ ہو، کسی بھی فون کے متعلق خواہ وہ سام سنگ ہو، ایچ ٹی سی یا ایپل تو مجھے بھجوا دیجیے گا، میں بلا معاوضہ آپ کی جان چھڑوا دوں گا اس سے اور دیوار بھی خراب نہیں ہو گی آپ کی۔
کورئیر کا خرچہ بھجوا دیجیے۔ میں ابھی فون ارسال کیے دیتا ہوں۔ :)
 
فاتح

لائبریرین
کورئیر کا خرچہ بھجوا دیجیے۔ میں ابھی فون ارسال کیے دیتا ہوں۔ :)
صرف کوریئر پر بات ٹلتی تو بھجوا دیتا لیکن اس کے بعد 20 ٪ کسٹم ڈیوٹی، 17 ٪ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی، 3 ٪ ایڈیشنل سیلز ٹیکس اور شاید 15 ٪ آر اینڈ ڈی ٹیکس۔۔۔۔ :laughing:
 
Top