سام سنگ کے نوٹ چھ کے غائب ہونے اور اس کی جگہ براہ راست نوٹ سیون آنے کی وجہ؟

قیصرانی

لائبریرین
اس بارے کوئی دوست روشنی ڈال سکیں گے کہ سام سنگ کے نوٹ چھ کو چھوڑ کر براہ نوٹ سات پیش کیا جا رہا ہے؟
 
محمدظہیر

محفلین
سیمسنگ نے گیلیکسی ایس 6 سال کے شروع میں لانچ کیا گیا تھا، گیلیکسی ایس 6 ایج پلس کے نام پر ہوبہو نوٹ جیسا ماڈل مارکٹ میں لایا تھا۔
ایس 6 ، ایس 6 ایج اور ایس 6 ایج پلس یہ سب نام سننے کے بعد گیلیکسی نوٹ 7 بالکل نیا نام لگتا ہے سننے میں۔
 
ماہی احمد

میری معلومات کے مطابق تو گیلکسی ایس 7، گیلکسی ایس 7 ایج اور ایس 7 ایج batman ایڈیشن بھی آ چکا ہے... پھر تو نوٹ سیون نیا نہیں لگنا چاہئیے...
ایک بات پوچھنی تھی، چلو اسی لڑی میں پوچھ لیتے ہیں، کوئی محفلین ایس 7 ایج استعمال کر رہا ہے؟ یا کوئی محفلین نوکیا لومیا 1020 استعمال کر رہا ہو؟
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
اس بارے کوئی دوست روشنی ڈال سکیں گے کہ سام سنگ کے نوٹ چھ کو چھوڑ کر براہ نوٹ سات پیش کیا جا رہا ہے؟
میں نے سُنا ہے کہ نوٹ سیون لانے کا مقصد سیمسنگ کے دوسرے فلیگ شپ گلیکسی ایس سیون کے ساتھ نمبر کی مطابقت پیدا کرنا ہے ...کچھ اطلاعات کے مطابق سیمسنگ اگلے سال کے شروع میں گلیکسی ایس ایٹ لانچ کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے اور اگلے سال کے وسط میں نوٹ کا اگلا ایڈیشن. تو اگر ابھی نوٹ کو سکس کے نام سے لانچ کیا جاتا تو اگلے سال نوٹ سیون اور گلیکسی ایس ایٹ میں نام و نمبر کی مطابقت نہیں رہتی. شاید یہ پوائنٹ ان کی مارکیٹنگ کے خلاف جاتا ہے ...مطلب فلیگ شپ ڈیوائسز کے نام نمبرز کے حساب سے گڈمڈ ہو جاتے ہیں. :)
 
قیصرانی

لائبریرین
ایک رائے یہ ہے کہ دوسرے فلیگ شپ فون گلیکسی ایس 7 کے ساتھ مطابقت لانے کے لئے ایک نمبر چھوڑا ہے۔
میں نے سُنا ہے کہ نوٹ سیون لانے کا مقصد سیمسنگ کے دوسرے فلیگ شپ گلیکسی ایس سیون کے ساتھ نمبر کی مطابقت پیدا کرنا ہے ...کچھ اطلاعات کے مطابق سیمسنگ اگلے سال کے شروع میں گلیکسی ایس ایٹ لانچ کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے اور اگلے سال کے وسط میں نوٹ کا اگلا ایڈیشن. تو اگر ابھی نوٹ کو سکس کے نام سے لانچ کیا جاتا تو اگلے سال نوٹ سیون اور گلیکسی ایس ایٹ میں نام و نمبر کی مطابقت نہیں رہتی. شاید یہ پوائنٹ ان کی مارکیٹنگ کے خلاف جاتا ہے ...مطلب فلیگ شپ ڈیوائسز کے نام نمبرز کے حساب سے گڈمڈ ہو جاتے ہیں. :)
میں نے اپنی تھیوری یہ بنائی ہے کہ چونکہ گلیکسی ایس 6 اور نوٹ 5 میں فرق محض ان کی سکرین اور پن کا ہے (یعنی پروسیسر، ریم اور دیگر خصوصیات ایک جیسی ہی ہیں)، تو عین ممکن ہے کہ کچھ عرصے تک دونوں کو بیک وقت لانچ کرنے کی تیاری ہو تاکہ ان کی مارکیٹنگ کے اخراجات کم ہو سکیں اور پرافٹ مارجن بڑھ سکے
 
میں نے ابھی تک جتنے آرٹیکل نیٹ پر اس حوالے سے دیکھے ہیں. ان میں ورژن نمبر سِنک کرنا ہی وجہ بتائی گئی ہے.
 
صبیح

محفلین
قیصرانی صاحب !آئی فون 7کے بالمقابل یہ نام سامنے آرہاہے ، اور جیساکہ افواہیں گردش کررہی ہیں اگلے سال ایپل فون کا دسواں سال ہے تو اس کی خوشی میں برائے راست ’’ایس ‘‘کو اسکپ کرتے ہوئے میجر ڈیزائن کیساتھ ایپل آئی فون ’’8‘‘ریلیز ہوگا،تو اس لحاظ سے بھی موجودہ سال میں نوٹ 7 اور پھرآئندہ سال نوٹ 8 سے ایپل کے اگلے بڑے فون آئی فون8 کامقابلہ مقصود ہے۔
نیز اس سال آئی فون 7 کے ڈیزائن میں کوئی بڑی تبدیلی متوقع نہیں ہے،اکثر لوگ اسے آئی فون 6ایس ای کے نام سے نکتہ چینی کررہے ہیں۔
 
معلوماتی
 
اس بارے کوئی دوست روشنی ڈال سکیں گے کہ سام سنگ کے نوٹ چھ کو چھوڑ کر براہ نوٹ سات پیش کیا جا رہا ہے؟
انسانی دماغ کے ساتھ کھیل کھیلنے کے لیے۔ بنیادی طور پہ تو اس نوٹ کا نام نوٹ چھ ہی بنتا ہے لیکن نوٹ سیون چونکہ سننے میں نوٹ چھ سے ایڈوانس ماڈل دکھائی دیتا ہے اس لیے سام سنگ نے صرف نام تبدیل کیا ہے اور کچھ نہیں۔
 
Top