سانحہ لال مسجد اور متحدہ مجلس عمل

غازی عثمان

محفلین
متعدد احباب کا خیال ہے کہ دینی سیاسی جماعتیں لال مسجد سانحہ سے بچانے کے لئے کوئی اقدام نہیں کرسکیں اور بعض کے نزدیک وہ اس سانحہ میں برابر کی شریک ہیں ،، میں نے اس سوچ کی مخالفت ایک ڈورے پہ کی تھی اور اس سلسلے میں ایک الگ‌ ڈورے کھولنے کی بات بھی کی تھی مگر مصروفیت کی بناء پر اس سلسلے میں کچھ نہ کر سکا مگر چند روز قبل میرے نظر کاشف حفیظ کے اس مضمون پر پڑی جس میں مجھے میرے خیالات کی تائید نظر آئی ،، اور یہ مضمون کافی چیزیں واضح کرتا ہے۔

اس مضمون کے علاوہ بھی اس ڈورے پر دینی سیاسی جماعتوں کے کردار کو سانحہ لال مسجد کے حوالے سے ذیر بحث لایا جائے گا۔

احباب بھی اپنے نکتہ نظر سے آگاہ کریں۔
 

غازی عثمان

محفلین
2007-08-03.gif
 

قیصرانی

لائبریرین
کہیں پڑھا تھا کہ قاضی حسین احمد کا اپنا اکلوتا استعفٰی پہنچا ہے۔ ان کی بیٹی اور دیگر ارکان جماعت ویسے کے ویسے اسمبلی میں موجود ہیں
 

غازی عثمان

محفلین
آپ لوگوں نے دیگر ڈوروں پر تو مجلس پہ خوب تنقید کی مگر یہ ڈورا کھولا ہی اسی مقصد کے لئے گیا ہے تو آپ لوگ خاموش ہیں‌۔۔۔۔۔۔

ارے بھائی کچھ تو کہیں ۔۔۔
 

Dilkash

محفلین
دینی کیا کوئی بھی جماعت یا فرد اس قتل عام کو نہیں رکواسکتا تھا۔
یہ فیصلہ ھو چکا تھا کہ لال مسجد کو فتح کرنا ھے(بیرونی افواج کو تویہ شکست نہیں دے سکتے حتٰی کہ افغانستان اور بنگلادیش کے فوج کو بھی) اور خونی لال رنگ دینا ھے اور بھاری تعداد میں معصوموں کو جلانا ھے۔

اخر اس ملک میں حکمرانوں(پیشہ ور قاتلوں) کے سامنے عوام کی حقیقت کیا ھے؟

اقا کو خوش کرنے کے لئے یہ اپنے ماوؤں اور بیویؤں کو بھی معاف نہیں کریں گے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
پیارے بھائی، بحث اس بات پر کی جاتی ہے جس پر دونوں اطراف کے افراد مختلف رائے رکھتے ہوں۔ جب ہر فرد کی رائے تقریباً ایک جیسی ہی ہے تو ادھر بحث کرنے کی کوئی ضرورت نہیں محسوس ہوتی

البتہ متحدہ مجلس عمل کا لال مسجد کے سانحے سے قبل، دوران اور بعد جو رویہ رہا ہے، اس کے بعد بھی اگر لوگ مذہب کے نام پر ان لوگوں سے دھوکہ کھائیں تو کیا کہا جا سکتا ہے
 
بالکل بھائی آپ نے صحیح فرمایا
لیکن ایک طرف مذہب کے نام پر دھوکہ تو دوسری طرف روشن خیالی کے نام ؟
ویسے یہ دھوکہ پاکستان کے ابتدائی دنوں ہی سے چلا آرہا ہے مذہب کے نام پر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top