اس سے پہلے حکومت کا قائم کردہ کمیشن حکومت کو کلین چٹ فراہم کر چکا ہے
لاہور : سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کرنیوالے جوڈیشل کمیشن نے حکومت کو کلین چٹ دیدی، سماء کو حاصل ہونیوالی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واقعہ پولیس کی مس ہیندلنگ اور غفلت کے باعث پیش آیا، منہاج انتظامیہ نے تعاون نہیں کیا، حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکتے۔
سماء نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کرنیوالے عدالتی کمیشن کی رپورٹ کی تفصیلات حاصل کرلیں جس میں وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو واقعے کا ذمہ دار قرار نہیں دیا گیا نہ ہی کسی پولیس افسر یا اہلکار پر ذمہ داری ڈالی گئی، واقعہ پوليس کی مس ہينڈلنگ اور غفلت سے ہوا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ منہاج انتظامیہ نے تعاون نہیں کیا، حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکتے، نتیجہ خیز رپورٹ کیلئے ایک اور انکوائری کرائی جائے، کرائم سين ٹريجيکٹری رپورٹ بھی کميشن رپورٹ ميں شامل کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کمیشن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 6 افراد کو اونچائی، 4 کو سامنے سے گولياں ماری گئيں۔ سماء
http://urdu.samaa.tv/pakistan/15-Aug-2014/19628