سانحہ کچہری؛ ضرورت پڑی تولال مسجد والوں کو بھی شامل تفتیش کیا جاسکتا ہے، آئی جی اسلام آباد

حسینی

محفلین
سانحہ کچہری؛ ضرورت پڑی تولال مسجد والوں کو بھی شامل تفتیش کیا جاسکتا ہے، آئی جی اسلام آباد
232739-igislamabadsikandarhayat-1393929254-517-640x480.jpg

وکلا کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان پر اعتراض ہے تو تحریری طور پر آگاہ کریں انہیں ہٹادیں گے،آئی جی اسلام آباد فوٹو؛فائل

اسلام آ باد: آئی جی اسلام آباد سکندر حیات کاکہناہے کہ کچہری حملے کی تحقیقات کے دوران ضرورت پڑی تو لال مسجد والوں کو بھی شامل تفتیش کیا جاسکتا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام کامشترکہ اجلاس ہوا جس کے بعد آئی جی سکندر حیات نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد کچہری کی سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کردیئے گئے ہیں، ضلع کچہری کے اطراف 16 کلوز سرکٹ کیمرے اور چار راستوں پر واک تھرو گیٹ لگائے جائیں گے جب کہ کچہری کے دیگر راستے بند کردیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کچہری حملوں کی تحقیقات کررہے ہیں اگر ضرورت پڑی تو لال مسجد والوں کو بھی تفتیش میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

آئی جی اسلام آباد سکندر حیات کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لئے کچہری کے اطراف باؤنڈری وال بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر وکلا کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان پر اعتراض ہے تو تحریری طور پر آگاہ کیا جائے جس کے بعد انہیں ہٹادیں گے۔
 
فرخ

محفلین
ان بے چاروں کی دوڑ بھی مسجد تک ہی ہے۔۔۔ ہم اسلام آباد کے رہنے والے خوب جانتے ہیں کہ سیکورٹی کس کی سخت ہوتی ہے۔۔ ان کے آقاؤں کی یا اسلام آباد کی۔۔۔
 
حسینی

محفلین
لیکن آپ کو یہ بھی معلوم ہے کہ شہید ہونے والے فاضل جج کا تعلق لال مسجد اور مشرف کے کیس سے تھا۔۔ اور اس جج نے ان دہشت گردوں کے پریشر میں آنے سے انکار کیا تھا۔
اسلام آباد میں یہ ناچیز بھی عرصہ دس سال رہا ہے۔۔۔ لہذا کچھ اندازہ ہمیں بھی ہے۔
 
نہیں یہ بات مجھے معلوم نہیں۔۔ کوئی لنک ہے تو ذرا فراہم کریں۔۔۔
میں نے سمجھتا کہ اس دھشت گردی میں اس جج کو ٹارگٹ کیا گیا ہے۔۔ اگر یہ ہی ٹارگٹ ہوتا، تو اس طرح اندھا دھند عام لوگوں کو مارنے کی بجائے صرف اسی کو ختم کردیا جاتا اور وہ ان کے لئے زیادہ آسان کام ہوتا۔
اور ویسے جہاں تک میں جانتا ہوں، اس جج کے علاوہ اور بہت بڑی تعداد ہے جو لال مسجد والے معاملے سے منسلک تھی اور ان کے خلاف تھی۔
 
فرخ

محفلین
میڈیا پر بھی یہی بات گردش کرتی نظر آرہی ہے کہ یہ دراصل ان جج صاحب، جن کا نام رفاقت بتایا جا رہا ہے کو ٹارگٹ کیا گیا تھا۔۔ ڈان نیوز پر عاصمہ شیرازی کے پروگرام "فیصلہ عوام کا" میں کچھ مزید کھچڑی پکتی نظر آرہی ہے۔
ان کے مطابق، حملہ آوار اس قدر زبردست نشانہ باز تھے کہ ان کا کوئی نشانہ خالی نہیں گیا۔۔ حتیٰ کہ جج کو بھی دور سے ٹارگٹ کیا گیا۔۔۔
 
حسینی

محفلین
نہیں یہ بات مجھے معلوم نہیں۔۔ کوئی لنک ہے تو ذرا فراہم کریں۔۔۔
میں نے سمجھتا کہ اس دھشت گردی میں اس جج کو ٹارگٹ کیا گیا ہے۔۔ اگر یہ ہی ٹارگٹ ہوتا، تو اس طرح اندھا دھند عام لوگوں کو مارنے کی بجائے صرف اسی کو ختم کردیا جاتا اور وہ ان کے لئے زیادہ آسان کام ہوتا۔
اور ویسے جہاں تک میں جانتا ہوں، اس جج کے علاوہ اور بہت بڑی تعداد ہے جو لال مسجد والے معاملے سے منسلک تھی اور ان کے خلاف تھی۔
یہ لیجیے جناب۔۔ آج کے ایکسپریس اخبار سے یہ خبر پڑھ لیجیے۔
1102115068-1.gif

http://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1102115068&Issue=NP_LHE&Date=20140304
 
Top