سانچے سے متعلق گفتگو

جہانزیب

محفلین
اب یہ فورم تو ماشااللہ سے بن چکا ہے اور اس کی ترقی کے لئے دعا گو ہوں خاص طور پر میرے جیسا بندہ جسے انگریزی نہیں آتی کے لئے ایک بہتر ترین جگہ ھے۔ اب آتا ہوں اصل موضوع کی طرف کہ بہت عرصہ ہوا میرے دل میں ایک فورم بنانے کا خیال آیا تھا کافی سارا کام کیا بھی تھا مگر تان ٹوٹی کسی ھوسٹ نا ھونے پر مطلب مفت ہوسٹ جس پر میں پھلے فورم کے سانچے کو پیسے دیے بغیر دیکھ پاتا۔۔اب اس فورم میں جیسا کہ لکھائی کے علاوہ سانچہ بھی دائیں سے بائیں ہے مگر مجھے سانچے کی ترتیب میں ایسا کوئی مرکب نظر نہیں آیا جس سے اسکو حاصل کیا جا سکے۔۔ تو نبیل یا قدیر میں سے کوئی بتائے گا کہ سانچے کو کس طرح دایئں سے بایئں کیا ہے؟
 

منہاجین

محفلین
بس ایک چھوٹا سا کام کرنا پڑے گا آپ کو، سانچے کو دائیں سے بائیں معین کرنے کے لئے۔ جس ویب صفحے کو آپ دائیں سے بائیں کرنا چاہیں اس میں سب سے اوپر لکھیں

<html dir=rtl>

باقی سب اپنے آپ ہو جائے گا۔
 

اجنبی

محفلین
ہماری باتیں

منہاجین کی بات ٹھیک ہے مگر وہ سادہ ایچ ٹی ایم ایل صفحے کے لیے ہے ۔ زیبی اگر آپ اپنی فورم کو دائیں سے بائیں کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے یوں کیجیے کہ فورم کے لینگوئج والے فولڈر میں جائیے اور lang_main.php کھولیے ۔ وہاں اوپر ہی dir کا آپشن دیا گیا ہوگا اور اس کے ساتھ ltr لکھا ہوگا ۔ آپ اس کو rtl کریں گے تو فورم کی سمت تبدیل ہو جائے گی
 
ج

جہانزیب

مہمان
نوازش شکریہ بھایئو۔۔ میں نے ایسا کیا ہوا تھا مگر میرے خیال میں اس سے صرف لکھائی ہی دائیں شروع ہوتی ہوگی سانچہ نھیں ابھی میں اسکو چیک کر لیا ہے صیح کام کر رہا ہے۔۔۔
 
Top