سانچے کو رائیٹ ٹو لیفٹ کرنے کی ایچ ٹی ایم ایل کوڈنگ؟؟؟؟

ویب سائیٹ کے کسی سانچے کو رائیٹ ٹو لیفٹ کرنا ہو تو ایچ ٹی ایم ایل کوڈنگ کیا ہو گی، جواب عنایت فرما کر شکریہ کا وصول کریں۔
 

الف عین

لائبریرین
حضرتِ انسان۔ پہلے تو خوش آمدید۔
میرا کمپوزر تو یہ کوڈ جنریٹ کرتا ہے:
<body style="direction: rtl;">
 

جہانزیب

محفلین
اگر سانچے میں سی ایس ایس کا استعمال نہیں کیا گیا تو جہاں سے Body ٹیگ شروع ہوتا ہے وہاں <body dir="ltr"> کا استعمال کر سکتے ہیں ۔ اعجاز انکل کا فراہم کردہ طریقہ بھی درست ہے لیکن اُس میں سٹائل کا استعمال ہے۔ اور اگر آپ سٹائل شیٹ استعمال کر رہے ہیں تو سی ایس ایس فائل میں body ٹیگ کے ساتھ direction: rtl; کا اضافہ کر لیں ۔
 

محمد سعد

محفلین
میں تو عام طور پر HTML میں‌ متن کو دائیں سے بائیں‌کرنے کے لیے یہ طریقہ‌ استعمال کیا کرتا ہوں۔
متن کے شروع میں یہ لکھتا ہوں
<p dir=rtl>
اور پھر متن کے آخر میں
</p>
ہو سکتا ہے کہ اس سے آپ کو بھی کچھ فائدہ ہو جائے۔ :)
 

ساجداقبال

محفلین
اعجاز انکل اور جہانزیب کے بتائے ہوئے طریقہ بالکل درست ہیں۔ سعد کا طریقہ صرف مخصوص پیراگراف کیلیے کار آمد ہے۔ میرے خیال میں اگر آپ ایکس ایچ ٹی ایم ایل کی معیاری کوڈنگ کر رہ ہیں تو (اردو کی صورت میں):
<html lang="ur" dir="rtl">
یہ زیادہ سٹینڈرڈ طریقہ ہے۔
 
Top