ساٹا، پاٹا اور اوبنٹو

زیک

مسافر
آجکل مجھے اوبنٹو نے خوب تنگ کر رکھا ہے اور مصروفیت کی وجہ سے مسئلہ حل کرنے کا وقت بھی نہیں مل رہا۔

کہانی یوں ہے کہ میرا ڈیسکٹاپ ڈوئل بوٹ ہے۔ ایک ڈسک میں ونڈوز ایکس‌پی اور دوسری میں ڈیٹا اور اوبنٹو۔ یہ دونوں ڈرائیو ساٹا ہیں۔ میرے مدربورڈ Abit IP35 میں jmicron کا کنٹرولر ہے پاٹا کے لئے۔ ایک پاٹا ڈی‌وی‌ڈی ڈرائیو بھی موجود ہے۔

کچھ دن پہلے خیال آیا کہ ایک پرانی پاٹا ہارڈ ڈسک کو بھی سسٹم میں انسٹال کیا جائے کہ اس میں کچھ اہم ڈیٹا ہے۔ مگر جب سے یہ کیا ہے بوٹ ہوتے ہوئے Grub ایرر 22 آ رہا ہے۔ گوگل کرنے سے پتہ چلا کہ یہ ساٹا اور پاٹا کے جوڑ کا مسئلہ اوبنٹو میں کچھ عام ہے۔
 

دوست

محفلین
گرب کی بجائے ونڈوز کا بوٹ لوڈر استعمال ہو تو مسئلہ حل نہیں ہوجائے گا؟ انٹری ایکس پی کے بوٹ لوڈر میں نظر آئے گی پھر لینکس میں جاکر اوبنٹو کے تین آپشن اور پھر اوبنٹو بوٹ ہوگا۔
ایک ٹیوٹوریل ملا ہے۔
 

محسن حجازی

محفلین
میں بھی اس مسئلے پر دو دن لگا رہا ہوں، اور کامیابی سے حل کیا ہے۔ آپ مجھے آن لائن بتائیے گا کہ کیا مسئلہ آ رہا ہے۔
 

جہانزیب

محفلین
زیک، میرے خیال میں جب آپ پاٹا ڈرائیو منسلک کرتے ہیں، تو گرب اسے ایک بوٹ‌ پارٹیشن سمجھ لیتا ہے ۔ ۔ آپ بائیوس میں‌ اس کو دیکھ لیں اور بوٹ ڈسک آپشن بدل کر چیک کریں ۔یا اس ربط میں مزید اس بارے میں معلومات موجود ہیں ۔
 

زیک

مسافر
لائیو سی‌ڈی چلائ تو لینکس کی بوٹ پارٹشن hd1,2 معلوم ہوئ۔ سو گرب کو ری‌انسٹال کیا مگر بےسود۔ پھر لائیو سی‌ڈی سے شروع کے مینو تک گیا اور وہاں آپشن سیلکٹ کی کہ پہلی ہارڈ ڈسک سے بوٹ کرو تو ہارڈ ڈسک والا اوبنٹو چل پڑا۔ وہاں سے بھی hd1,2 پارٹیشن ہی معلوم ہوئ مگر گرب کی یہ سیٹنگ تو میں کر ہی چکا ہوں۔

بائیوس میں بوٹ آرڈر میں پہلے دونوں ساٹا ہارڈ ڈرائیوز اور پھر پاٹا ہے۔ یعنی وہی سیٹنگ جس پر اوبنٹو پرانے وقتوں میں چلتا تھا مگر پاٹا کو آخر میں شامل کر کے۔ ان سب سے پہلے سی‌ڈی ڈرائیو کو ڈال کر بھی دیکھا مگر بےفائدہ۔

مسئلہ گرب کا لگ رہا ہے کہ وہ بوٹ کے وقت ہارڈ ڈسکس اور پارٹیشنز کو صحیح ترتیب سے نہیں پہچان پا رہا۔
 

جہانزیب

محفلین
زیک، اس کا ایک حل تو یہ ہے کہ آپ بوٹ کی تمام فائلوں کو الگ کر کے گرب کے کئی ایک ایررز سے بچ سکتے ہیں ۔ اگر آپ کی اوبنٹو پر اہم ڈیٹا مخفوظ نہیں ہے تو آپ دوبارہ سے اسی پارٹیشن پر اوبنٹو انسٹال کریں، اور جہاں ڈسک کی پارٹیشن پوچھتا ہے، وہاں مینوئل طریقہ منتخب کر کے، پہلی پارٹیشن کا نام boot اور سائز 100MB رکھ لیں ۔ اور ماؤنٹ پوائنٹ /boot رکھ دیں ۔ امید ہے کہ اس کے بعد ایسا کوئی مسلہ نہیں ہو گا ۔
 

زیک

مسافر
بوٹ کی ابھی بھی الگ ہی پارٹیشن ہے۔

لگتا ایسے ہے کہ ایم‌بی‌آر سے بوٹ لوڈ ہوتے ہوئے ہارڈ ڈسکس کی ترتیب فرق ہوتی ہے اور جب گرب کا مینو آ جاتا ہے تو پھر ترتیب صحیح ہو جاتی ہے۔
 
Top