ساڈی خیر اے۔۔۔۔!

نیرنگ خیال

لائبریرین
جناب محترم و مکرم و مقرب و سکنہ ادبستان! یہ لقب کیوں اور کس بنیاد پر۔ :eek:

س کی سیدھی سی مثال تو یہ ہے کہ اگر یہ جملہ گاڑی کے آگے لکھا جائے تو اگلی گاڑی کے ڈرائیور کو پیچھے پلٹ کر دیکھنا پڑے گا اِس صورت میں جملے کا آخری حصہ (ساڈی خیر ہے) بے مطلب ہو جائے گا ۔
کیا ضروری ہے کہ سامنے سے گاڑی گزرے۔ اس صورت میں مفہوم باقی رہے گا یا نہیں۔۔۔

کیونکہ اگر اگلی گاڑی کا حادثہ ہوا تو "تواڈی وی خیر نئی"۔
آگے لکھا ہونے کی صورت میں ضروری ہے کہ حادثہ بھی آگے سے ہی ہوگا۔ اس طرح تو پیچھے لکھا ہونے کی صورت میں حادثہ پیچھے ہوگا جس کی مزید صورت یہ نکلتی ہے کہ پیچھے والی گاڈی کی خیر نہیں۔

دوسری اور اہم بات یہ ہے کہ "لنگنے" کے الفاظ سےثابت ہوتا ہے کہ مخاطب عمودی سمت میں عقب سے آرہا ہے اگر وہ نہ "لنگ" سکے تو راستہ عمودی کے بجائے افق کی سمت مشترکہ سفر میں بدل سکتا ہے -
عمودی و افقی و متوازی و سطحی سمتیں۔۔۔۔ اللہ خیر کیا آٹھویں کلاس اردو میڈیم کی ریاضی کی کتاب ہاتھ میں لے کر جوابات ارشاد فرما رہے ہیں۔

اور اگر ایسا نہ بھی ہو تو پھر وہی پہلے والی با ت کے جملے کا آخری حصہ ایک بار پھر بے مطلب ہو جائے گا ۔
اتنا بےمطلب تو ہے تو ہر گاڑی والا لکھواتا کیوں ہے۔ آپ مجھ سادہ منش کو اپنی چکردار باتوں سے چکرا رہے ہیں۔:whistle:

کمالِ نیرنگی ہے صاحب ، یعنی ہم نے تو لکھا اور آپ نے بجائے پڑھنے کے سن لیا :D
خود اونچی آواز میں پڑھا تھا۔۔ اس لیے سن لیا۔۔۔ :unsure:
 
Top