شمشاد
لائبریرین
بادشاہ سلامت کا محل دریا کے کنارے واقع تھا۔ جب بھی بادشاہ سلامت کا دل پرانی بیوی سے بھر جاتا تو وہ اسے محل کی فصیل پر لے جاتے اور وہاں سے دریا کا نظارہ کرانے کے بہانے اسے دریا میں دھکا دے دیتے۔ پرانی بیوی سے چھٹکارہ ملنے پر کچھ دنوں کے بعد وہ نئی شادی کر لیتے۔
ایسے ہی پانچویں بیوی کو وہ محل کی سیر کروا رہے تھے۔ کپڑوں کے ایک کمرے میں انہوں نے ایک بہت بڑی الماری دکھائی جس میں مختلف کھونٹیوں پر 4 عدد عروسی ساڑھیاں لٹکی ہوئی تھیں، کہنے لگے یہ میری پہلی بیویوں کی نشانیاں ہیں۔ اس کے بعد کی کھونٹیاں خالی تھیں۔
نئی نویلی دلہن بولی۔ فکر نہ کریں اب اگلی کھونٹی پر ساڑھی نہیں بلکہ شیروانی لٹکے گی۔