مبارکباد ساڑھے تین لاکھ پیغامات!

نبیل

تکنیکی معاون
محفل فورم پر پیغامات کی تعداد ساڑھے تین لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ آپ سب کو یہ سنگ میل عبور کرنے کی مبارکباد، اگرچہ فورم کی رفتار یہاں رنگ میں بھنگ ڈال رہی ہے۔ :rolleyes:
 

arifkarim

معطل
شکریہ نبیل بھائی؛ اگر فارم کی رفتار مزید بڑھائی جا سکے تو اچھا ہے، کیونکہ علوی نستعلیق کیساتھ بھی اگر یہی حال رہا تھا تو نستعلیق کا مزہ خراب ہو جائے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
فورم کی رفتار بڑھانا ہمارے اختیار میں نہیں ہے۔ محفل فورم اپنی ہی مقبولیت کا شکار ہو رہی ہے۔ اس کی ٹریفک بڑھ جانے کی وجہ سے ویب سرور پر لوڈ‌ بڑھ جاتا ہے، اور چونکہ ہم شئیرڈ ہوسٹنگ پر ہیں اس لیے ویب ہوسٹنگ پرووائیڈر اس کے ریسورسز کو محدود کر دیتا ہے۔ اس کا حل یہی ہے کہ اپنا سرور لیا جائے لیکن وہ کافی مہنگا حل ہے۔
 

فاروقی

معطل
تمام اہلیان مخفل کو مباک ہو.....خاص کر شمشاد بھائی کو ......وہ سب سے آگے آگے ہیں اس سلسلے میں..
 

خورشیدآزاد

محفلین
اردو محفل کو مبارک ہو

ویسے محفل کےسرور کا دھیماپن بہت گھمبیر مسلئہ ہے اور اردو محفل کیلیئے انتہائی نقصان دے بھی۔ میرے خیال میں یہ مسائل جہاں سرور پر بوجھ بڑھ جانے کی وجہ سے ہیں وہیں نئے نئے features بھی اسکے کسی حد تک ذمہ دار ہیں بلکہ میں تو کہوں گا زیادہ ذمہ دار یہی چیزیں ہیں کیونکہ کچھ دن پہلے تک سب کچھ ٹھیک چل رہاتھا لیکن لائیو موڈ اور ”نئے پیغامات کی تعداد“ وغیرہ سے مسائل پیدا ہوگئے۔

بہرحال اپنا سرور لینے کیلیئے دوستوں سے مالی مدد کی درخواست کی جاسکتی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
تمام اراکین محفل کو مبارک ہو۔ اتنے کم عرصے میں اتنے پیغامات اردو محفل کی مقبولیت کی دلیل ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
بینڈ وڈتھ تو کافی ہے۔ اصل مسئلہ سی پی یو ریسورسز کا ہے۔ فورم کی ٹریفک بڑھنے کی وجہ سے ڈیٹابیس سرور آپریشنز زیادہ ہونے لگے ہیں اور اس طرح سی پی یو پر لوڈ‌ بھی بڑھنے لگ گیا ہے۔
 

چاند بابو

محفلین
ساڑھے تین لاکھ پیغامات مکمل ہونے پر تمام احباب کو مبارکباد۔
مسئلہ واقعی حل طلب ہے اس ضمن میں‌ خورشید آزاد کی تجویز بھی دل لگتی ہے۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
بہت مبارک ہو سب ممبران کو - سرور کا مسئلہ حل ہونا چاہیے - میرے خیال میں فورم میں ایک ڈونیشن یعنی عطیے کی مہم شروع کرنا چاہیے -
 

نبیل

تکنیکی معاون
dedicated سرور کافی مہنگا نسخہ ہے۔ ایک درمیانی راہ VPS ہوسٹنگ کے استعمال کی ہے، لیکن اس کا پیکج بھی کم از کم 600 ڈالر سالانہ تک کا ہے۔
بہرحال میں اور زیک اس سلسلے میں معلومات اکٹھی کر رہے ہیں۔
 

بلال

محفلین
تمام اہلیانِ محفل کو بہت بہت مبارک ہو۔۔۔
باقی دوستوں مسائل آتے ہیں حل ہوتے ہیں۔۔۔ یہ تو زندگی کا حصہ ہے۔۔۔ انشاءاللہ تعالٰی ویب سرور کے مسئلے کا کوئی نہ کوئی حل نکل آئے گا۔۔۔ منتظمین بڑے ذمہ دار لوگ ہیں۔ اور اگر ہماری ضرورت ہوئی تو تب بھی بتا دیں گے۔۔۔
 
Top