اس سانحہ سے متعلق جیسے جیسے حقائق سامنے آرہے ہیں، غم و غصہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق 34 گولیاں قریب سے ماری گئیں۔ تیرہ سالہ اریبہ کو چھ گولیاں پسلیوں میں 9 سینٹی میٹر کے رقبے میں لگیں۔
ساہیوال واقعہ: 13 سالہ اریبہ کو قریب سے گولیاں ماری گئیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ
یہ چاہے غلطی تھی یا غفلت لیکن اس ایک غلطی کی وجہ سے ایک ہنستا بستا خاندان اجڑ گیا۔ ناجانے ان بچوں پر کیا گزری ہوگی جنھوں نے اس دہشت کا سامنا کیا اور اپنی آنکھوں کے سامنے اپنے پیاروں کو مرتے دیکھا۔ ناجانے یہ ساری زندگی اس trauma سے باہر نکل بھی سکیں گے یا نہیں۔
افسوس کا مقام یہ ہے کے انصاف کے جتنے دعوے کئے گئے ویسا سب کچھ مشکل سے ہی ہوتا نظر آرہا ہے۔ خدا کرے کے انصاف تقاضے پورے کئے جائیں۔
خیر کسی بھی حکومت سے کبھی بھی اتنی امیدیں تو رہی نہیں ہیں تو جو کچھ ہو رہا ہے اس پر اتنی حیرت ہو نہیں رہی ہے۔ حیرت تو اصل میں اپنے آس پاس کے ان لوگوں پر ہوتی ہے جو باتیں تو بہت بڑی بڑی کرتے ہیں لیکن اپنے اپنے مقاصد پورے کرنے میں وہ بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ خیر کیا کہا جا سکتا ہے، بس حیرت ہوتی ہے۔
یہ جو کچھ بھی ہوا ہے انتہائی غلط ہوا۔ جو قصور وار ہیں ان کو سزا ہونی چاہئے اور ایسے اقدامات کئے جانے چاہئیں کہ آئندہ ایسا واقعہ نہ ہو جس میں معصوم افراد اپنی جان سے جائیں۔