جذباتی جھاگ ہے جلد بیٹھ جائے گی۔
ذمہ داریاں بڑی ہیں ۔ سازشیں سامنے ہیں۔ بڑے چیلنجز ہیں۔ سب پاکستانیوںکو ساتھ چلنا ہے۔
بالکل درست کہا ۔ ذمہ داریاں بڑی ہیں سازشیں سامنے ہیں بڑے چیلنجز ہیں ہم سب کو ساتھ مل کر چلنا ہوگا ۔ زرداری چور تھا ، کچھ لوگوں کے مطابق شاید بی بی کا قاتل بھی مگر اس سب کے باوجود اب وہ ایسی جگہ پر ہے جہاں اس کے ماضی کو نہیں بلکہ مستقبل کو چلنا ہے ۔ تو بھائیو آؤ زرداری کو سپپورٹ کریں اور اسکے ہاتھ مضبوط کریں کہ وقت لڑنے کانہیں اور لڑنے کا کچھ فائدہ بھی نہیں ہو گا
آؤ ملکر ایک چور، قاتل کو اسپورٹ کریں۔۔۔۔۔ آپ کسی لٹیرے کو بادشاہ بنا دیں؟ کیا اس سے وہ ولی اللہ بن جائے گا؟
لاحول ولا قوۃ
ارے بھئی ہمت بھیا خوش ہورہے ہیں تو ہونے دیں۔ کیوںان کے رنگ میں بھنگ ڈالتے ہیں۔ زرداری نے تو وہی کرنا ہے جو پہلے کیا تھا اس پر اب مزید جی کو جلانا کیا۔
ہمت بھیا آپ ڈالئے دھمال بے فکر ہو کر۔
تسبیحات تو رمضان کی مناسبت سے پڑھنی چاہئیں لیکن ان کا زرداری کی حلف برداری سے تعلق صرف عشاق کا ہی خاصہ ہے۔ زرداری برداشت ہے اس لئے کہ جمہوریت کا جو عمل گزشتہ پانچ برس سے ٹوٹا پھوٹا جاری ہے وہ جاری رہے اور ہم اگلے ایک عشرہ تک اصل جمہوریت کے قریب ہو سکیں۔ اس کی ذات سے یا اس کی پارٹی سے کوئی توقعات وابستہ نہیں لیکن نظام کے تسلسل سے انشاء اللہ کافی امیدیں وابستہ ہیں اور یہی بات قدرے اطمینان کی ہے۔دھمال نہیںڈال رہا۔ کہہ رہا ہوں سبحان اللہ الحمدللہ اللہ اکبر
اب بھی مل کر کہیں۔