حجاب
محفلین
سبزیوں اور پھلوں سے علاج، فوری طبّی امداد !!!
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
بھاپ کی جلن۔
اگر ہاتھ یا جسم کا کوئی حصّہ بھاپ سے جل جائے تو کچّا آلو پیس کر لگا دیں چند منٹوں میں ہی کافی آرام محسوس ہوگا ، کچّے آلو لگانے سے جلن میں کمی ہو جائے گی۔
زیادہ چھینکیں روکنے کے لیئے۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
سبز دھنیا سونگھنے سے زیادہ چھینکیں آنا بند ہوجاتی ہیں ۔
آدھے سر کا درد۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
لیموں کے چھلکے پیس کر سر اور پیشانی پر ملنے سے آدھے سر کا درد جاتا رہتا ہے۔یا پھر تھوڑے سے تازہ پسے ہوئے لہسن میں تھوڑا سا شہد ملا لیں ( شہد اور لہسن کی مقدار برابر ہو ) اور جس جانب درد ہو اس طرف کنپٹی پر لیپ کی طرح لگا دیں ، درد میں فوری افاقہ ہو گا ۔
معدے کا السر۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
2 عدد کچّے کیلے لیں اور چھلکا اُتار کر کیلے کو دھوپ میں سُکھا لیں اور پھر کوٹ کر سفوف بنا لیں۔خالی پیٹ آدھا چائے کے چمچ پانی کے ساتھ 4 دن تک کھائیں ،افاقہ ہوگا۔
الرجی کا خاتمہ۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
الرجی کسی طرح کی ہو اگر بند گوبھی روزآنہ خالی پیٹ 50 گرام سلاد یا ایسے ہی کھائیں تو 20 دن تک کھانے سے الرجی ختم ہو جائے گی۔
ہچکیاں بند کرنا۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
گنڈیریاں چوسنے سے ہچکیاں آنا بند ہو جاتی ہیں۔
پیٹ کا درد۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
کچّی ادرک اگر ہر کھانے میں اوپر سےشامل کر لیا جائے تو پیٹ کے درد اور پیٹ کے اپھارے کے لیئے مفید ہے۔
دل کی گھبراہٹ۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
سیب اور گاجر کا مرّبہ دل کے لیئے بہت مفید ہے۔گاجر کا حلوہ بغیر گھی کے دل کے مریض کے لیئے فائدہ مند ہے۔آلو بخارا اور لہسن دل کے امراض میں فائدہ دیتے ہیں۔امرود کھانے سے دل کے امراض گھبراہٹ رفع ہوتی ہے۔نہار منہ سیب دودھ کے ساتھ کھانے سے دل کے امراض میں افاقہ ہوتا ہے۔
بے خوابی۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
اگر نیند نہ آ رہی ہو تو ایک سرخ سا ٹماٹر لیں اُس کو کاٹ کر چینی چھڑک کر کھانے سے بے خوابی دور ہو جاتی ہے۔اگر نیند نہ آنے کی شکایت ہو تو سونے سے پہلے پیاز کھائیں سلاد یا کسی اور کھانے میں ۔فروٹ چاٹ کھانے سے بھی نیند نہ آنے کی شکایت دور ہوجاتی ہے۔
مرگی کا مرض۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
سفید پیاز کے عرق کے چند قطرے مرگی کے مریض کی ناک میں ڈالیں اس سے مریض کو فوری آرام آ جائے گا۔
گردے کا درد۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
کھیرا ، ککڑی اور تربوز کھانے سے دردِ گردہ کا مرض انسان کے قریب نہیں آتا۔پیاز کا رس 25گرام صبح نہار منہ پیتے رہنے سے گردے کی پتھری ریزہ ریزہ ہو کر خارج ہو جاتی ہے۔
منہ کے چھالے۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
سبز دھنیا لے کر اُس کا عرق نکالیں اور چھالوں پر لگائیں چھالے دور ہو جائیں گے۔
دُبلا پن ۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
دبلا پن دور کرنے کے لیئے روزآنہ 25 گرام منقّہ کھانا چاہیئے یا روزآنہ 3 یا 4 کیلے کھائیں۔کچّی گاجریں کھانا یا گاجر کا جوس بھی جسم فربہ کرتا ہے۔انجیر دودھ کے ساتھ کھانے سے اور کجھور کھانے سے بھی جسم فربہ ہوتا ہے۔
آواز بیٹھ جائے۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
تھوڑی سی ادرک چبائیں تو آواز ٹھیک ہو جائے گی، ادرک کے رس میں شہد ملا کر کھانے سے بھی گلہ ٹھیک ہو جاتا ہے یا ادرک کی چائے پی لیں۔
کمر کا درد۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
سبزی اور گوشت کے ساتھ ادرک کا استعمال کمر کے درد سے نجات دیتا ہے۔
فالج۔
٪٪٪٪٪٪٪
کریلے کا کثرت سے استعمال فالج کے مریضوں کے لیئے مفید ہوتا ہے۔
دسترخوان سے لیا گیا مضمون( استعمال کرنے سے پہلے اپنی مرضی مدِّ نظر رکھیں یا کسی حکیم سے رائے ضرور لیں )
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪