سبز چائے آنکھوں کے لئے مفید

عندلیب

محفلین
سبز چائے آنکھوں کے لئے مفید

سبز چائے جہاں وزن گھٹانے اور معدے کے امراض میں فائدہ مند ہے وہیں یہ آنکھوں کے لئے بھی بہترین ہے ۔ ایک حالیہ تحقیق کے مطابق سبز چائے آنکھوں کے انفکشن سے محفوظ رکھتی ہے ۔ چینی تحقیق کے مطابق سبز چائے میں پائے جانے والے اجزاء آنکھ میں انفکشن پیدا کرنے والے خلیات کو ختم کر دیتے ہیں اور اس کا با قاعدہ استعمال موتیا کے بیماری کے خطرے کو بھی کم کر دیتا ہے ۔

بشکریہ اردو نیوز
 

arifkarim

معطل
شکریہ مفید معلومات ہیں۔
طلحہ ، یہ بازار سے بنی بنائی مل جاتی ہے۔ گھر میں بھی بنا سکتے ہیں۔
 

ماسٹر

محفلین
سبز پتی بازار سے مل جاتی ہے - اس کو اچھی طرح کاڑھ کر بنایا جائے تو اس کا رنگ گلابی ہو جاتا ہے -اس میں الائچی اور دودھ ڈال کر پئیں ، بہت مزے کی لگے گی -
 

خوشی

محفلین
چولہے پہ:)


ویسے چائے کی پتی کو پانی میں بھگو کے ساری رات رکھ دیتے ھیں پھر صبح چائے بناتے ھے اس سے ، کافی وقت لگتا ھے کافی پھینٹا جاتا ھے اسے
 

سویدا

محفلین
سبز چائے جو بازار میں مشہور کمپنیوں کی ملتی ہے وہ اتنی اچھی نہیں ہوتی
کسی پتی کی دوکان سے جاکر سبز چائے کی پتی خریدی جائے
اور اس کے بنانے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ
پانی کو خوب اچھی گرم کرکے کھولالیا جائے
تھرماس میں سبز چائے کی پتی جو سوکھے پتے نما ہوتی ہے تھوڑی سی ڈال دی جائے ساتھ میں الائچی ڈالنا چاہیں تو وہ بھی ڈال لیں
اور پھر اس کے اوپر گرم پانی جو کھولایا ہے وہ ڈال دیا جائے اور تھرماس بند کردیا جائے پانچ منٹ کے بعد کپ میں نکال کر مزے سے پئیں
 

سویدا

محفلین
پانی گرم کرتے ہوئے سبز چائے کی پتی اسی برتن میں مت ڈالیں جیسے عام چائے بناتے ہوئے کیا جاتا ہے
بلکہ
پتی کو تھرماس میں ڈال کر اس پر گرم پانی ڈالا جائے
 

خوشی

محفلین
بن گئی ہو تو ایک کپ ادھر بھی بھجوا دیں پلیززززززززززززززززززززززز

میری آنکھوں میں چبھن سے ہو رہی ھے
 

مدرس

محفلین
بھائی دعا کی درخواست ہے میری آنکھوں خرابی اور بڑھ گئی ہے
چشمہ کا نمبر 8 تک پہنچ گیا ہے
 

خواجہ طلحہ

محفلین
سبز چائے جو بازار میں مشہور کمپنیوں کی ملتی ہے وہ اتنی اچھی نہیں ہوتی
کسی پتی کی دوکان سے جاکر سبز چائے کی پتی خریدی جائے
اور اس کے بنانے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ
پانی کو خوب اچھی گرم کرکے کھولالیا جائے
تھرماس میں سبز چائے کی پتی جو سوکھے پتے نما ہوتی ہے تھوڑی سی ڈال دی جائے ساتھ میں الائچی ڈالنا چاہیں تو وہ بھی ڈال لیں
اور پھر اس کے اوپر گرم پانی جو کھولایا ہے وہ ڈال دیا جائے اور تھرماس بند کردیا جائے پانچ منٹ کے بعد کپ میں نکال کر مزے سے پئیں
بغیر دودھ کی چائے؟
 

ماسٹر

محفلین
اصل میں ہمارے ہاں بغیر دودھ کی چائے کو شاید قہوہ کہا جاتا ہے۔

جی ہاًں ! یہ تھرماس والا نسخہ قہوہ کا ہی ہے - اصل چائے تو الائچی کے ساتھ اچھی طرح پھینٹ کر ہی سرخ بنتی ہے -اور جو بعد میں دودھ ڈالنے سے گلابی ہو جاتی ہے -
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں تو بھائی سبز چائے کی پڑیاں (ٹی بیگ) ملتے ہیں۔ کپ میں گرم پانی ڈالو، ایک پڑیا ڈالو اور سبز چائے تیار۔
 

سویدا

محفلین
سرخ چائے کشمیری چائے کہلاتی ہے
بغیر دودھ کی چائے چار طرح کی ہوتیں ہیں
سبز چائے جسے گرین ٹی کہاجاتا ہے
سرخ لال چائے جو کشمیری انداز کی ہوتی ہے لیکن دودھ کے بغیر
سلیمانی چائے جو عام چائے کی پتی میں بنائی جاتی ہے اور اس میں دودھ نہیں ڈالاجاتا
قہوہ جسے آج کل عرب گہوہ کہتے ہیں وہ بالکل ہی الگ چیز ہے
گہوہ میں کڑواہٹ زیادہ ہوتی ہے اس لیے اسے کھجور کے ساتھ پیا جاتا ہے
گہوہ کی پتی عام پیتوں سے ہٹ کر الگ انداز کی ہوتی ہے
سبز چائے کی صحیح اور بہترین پتی بہت مشکل سے ملتی ہے آج کل جو عام ٹی بیگ میں گرین ٹی مل رہی ہے اس میں ایسنس ہی ایسنس ہے اور پتی نام کی بھی نہیں ہے
 

mfdarvesh

محفلین
بہت شکریہ عندلیب، کیا یہ بتانا پسند کریں گی کہ مذکورہ سبز چائے کون سی ہے۔ میرے خیال میں تو یہ قہوہ ہے، یا آپ پنک کشمیری چائے ذکر کررہی ہیں۔ قہوہ کی بہت ساری اقسام ہیں۔ ٹی بیگ کی طرز پر بھی اور اس کے علاوہ پتی کی طرز پر بھی۔ ٹپال یہاں بہت مشہور ہے سبز چائے کے لیے۔
 
Top