سب براہ مہربانی میری اصلاح فرمائیں

umeeque bugti

محفلین
سب براہ مہربانی میری اصلاح فرمائیں ۔

دل کے ارماں اب دل سے ہار چلے
پنچھی اب اپنے ہی سنسار چلے
ان راہوں کو تکتے تکتے زندگی کی
دنیا میں کچھ ایسے بھی غمخوار چلے
یہ عمر قفس میں جن کی کٹی ساری
کل اپنے تھے اب ہوکر اغیار چلے
کیسے ڈھونڈوں دل کی تمنا کو عمیقؔ
جو ہم اک بار آکر سو بار چلے
 
ہماری صلاح ملاحظہ فرمائیے

تھوڑی بہت تبدیلی کے ساتھ

دل کے ارماں اب دل سے ایسے ہار چلے
پنچھی اُڑ کر اپنے ہی سنسار چلے
ان راہوں کو تکتے تکتے بیتی ہے
دنیا میں کچھ ایسے بھی غمخوار چلے
یہ عمر قفس میں جن کی کٹی ساری بیت گئی
کل اپنے تھے اب ہوکر اغیار چلے
کیسے ڈھونڈیں دل کی تمنا کو آج عمیقؔ
جو ہم جگ میں اک بار آکر ہم سو بار چلے​
 
umeeque bugti

محفلین
ہماری صلاح ملاحظہ فرمائیے

تھوڑی بہت تبدیلی کے ساتھ

دل کے ارماں اب دل سے ایسے ہار چلے
پنچھی اُڑ کر اپنے ہی سنسار چلے
ان راہوں کو تکتے تکتے بیتی ہے
دنیا میں کچھ ایسے بھی غمخوار چلے
یہ عمر قفس میں جن کی کٹی ساری بیت گئی
کل اپنے تھے اب ہوکر اغیار چلے
کیسے ڈھونڈیں دل کی تمنا کو آج عمیقؔ
جو ہم جگ میں اک بار آکر ہم سو بار چلے​
سر جی۔ مزید آپ کے رہنمائی کی ضرورت ہے۔مزید دیکھیے ۔
 
الف عین

لائبریرین
خلیل میاں نے موزوں تو بنا دئے ہیں اشعار، لیکن اس پوسٹ کو اصلاح سخن میں منتقل نہیں کیا۔ نہ یہ پابند بحور شاعری ہے (خلیل کی اصلاح سے پہلے) اور نہ اصلاح سخن میں پیش کی گئی ہے۔
خلیل نے جس بحر میں اسے ’فٹ کیا ہے‘ وہ ہے فعلن فعلن فعلن فعلن فعلن فع یا فعل
فعلن فعلن فعل فعولن میں بھی بدلا جا سکتا ہے۔
لیکن بحر کی کمی کے علاوہ بھی سارے اشعار کم و بیش دو لخت ہیں، یعنی دونوں مصرعوں میں تعلق نہیں نظر آتا۔
 
الف عین

لائبریرین
اور ہاں، یہ عمیق عین پر پیش سے لکھتے ہیں؟؟؟ میرے خیال میں تو عین مفتوح ہوتا ہے
 
آخری تدوین:
خلیل میاں نے موزوں تو بنا دئے ہیں اشعار، لیکن اس پوسٹ کو اصلاح سخن میں منتقل نہیں کیا۔ نہ یہ پابند بحور شاعری ہے (خلیل کی اصلاح سے پہلے) اور نہ اصلاح سخن میں پیش کی گئی ہے۔
حکم کی تعمیل ہوئی استادِ محترم
 
umeeque bugti

محفلین
خلیل میاں نے موزوں تو بنا دئے ہیں اشعار، لیکن اس پوسٹ کو اصلاح سخن میں منتقل نہیں کیا۔ نہ یہ پابند بحور شاعری ہے (خلیل کی اصلاح سے پہلے) اور نہ اصلاح سخن میں پیش کی گئی ہے۔
خلیل نے جس بحر میں اسے ’فٹ کیا ہے‘ وہ ہے فعلن فعلن فعلن فعلن فعلن فع یا فعل
فعلن فعلن فعل فعولن میں بھی بدلا جا سکتا ہے۔
لیکن بحر کی کمی کے علاوہ بھی سارے اشعار کم و بیش دو لخت ہیں، یعنی دونوں مصرعوں میں تعلق نہیں نظر آتا۔
الف عین محترم سر آپ بھی اصلاح کریں۔
 
واسطی خٹک

محفلین
میرے بهائی ایک علاج ہے بس آگ لگا دی جائے سب کو باقی جتنا وقت بحر میں لانے میں لگے گا اتنی دیر میں آپ نئی غزل بهی لکھ سکتے ہیں
 
الف عین

لائبریرین
آگ لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ان کو خود دیکھیں اور اس سے پہلے کم از کم کچھ عروض کی شد بد پیدا کر لیں
 
فرحان عباس

محفلین
آپ کی ستر غزلیں ہیں. اور میری تقریبا" ۱۵0 ہیں میرا بھی یہی مسئلا ہے بھائی. لیکن ابھی شکر ہے عروض کی کچھ سمجھ آگئی ہے. جب وقت ملے گا پھر دیکھیں گے.
 
umeeque bugti

محفلین
میرے بهائی ایک علاج ہے بس آگ لگا دی جائے سب کو باقی جتنا وقت بحر میں لانے میں لگے گا اتنی دیر میں آپ نئی غزل بهی لکھ سکتے ہیں
لیکن بھائی جان ان میں بہت سے شعر اچھے ہیں
آگ لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ان کو خود دیکھیں اور اس سے پہلے کم از کم کچھ عروض کی شد بد پیدا کر لیں
ٹھیک ہے استاد محترم۔ اچھا اس پر کچھ نظر لگائیں۔

دل کے ارماں اب دل سے ہار چلے
پنچھی اب اپنے ہی سنسار چلے
ان راہوں کو تکتے تکتے زندگی کی
دنیا میں کچھ ایسے بھی غمخوار چلے
یہ عمر قفس میں جن کی کٹی ساری
کل اپنے تھے اب ہوکر اغیار چلے
کیسے ڈھونڈوں دل کی تمنا کو عمیقؔ
جو ہم اک بار آکر سو بار چلے
 
umeeque bugti

محفلین
آپ کی ستر غزلیں ہیں. اور میری تقریبا" ۱۵0 ہیں میرا بھی یہی مسئلا ہے بھائی. لیکن ابھی شکر ہے عروض کی کچھ سمجھ آگئی ہے. جب وقت ملے گا پھر دیکھیں گے.
آپ کی ستر غزلیں ہیں. اور میری تقریبا" ۱۵0 ہیں میرا بھی یہی مسئلا ہے بھائی. لیکن ابھی شکر ہے عروض کی کچھ سمجھ آگئی ہے. جب وقت ملے گا پھر دیکھیں گے.
برگشتہ طالعی کا یہ عالم ہے عُمیق ! کہ
جاتے جہنم میں تو وہ بھی عزاب میں آجاتا
 
الف عین

لائبریرین
لیکن بھائی جان ان میں بہت سے شعر اچھے ہیں

ٹھیک ہے استاد محترم۔ اچھا اس پر کچھ نظر لگائیں۔

دل کے ارماں اب دل سے ہار چلے
پنچھی اب اپنے ہی سنسار چلے
ان راہوں کو تکتے تکتے زندگی کی
دنیا میں کچھ ایسے بھی غمخوار چلے
یہ عمر قفس میں جن کی کٹی ساری
کل اپنے تھے اب ہوکر اغیار چلے
کیسے ڈھونڈوں دل کی تمنا کو عمیقؔ
جو ہم اک بار آکر سو بار چلے
بحر میں تو درست کر بھی دوں۔ لیکن مجھے کسی شعر میں کوئی بہت عمدہ خیال نظر نہیں آتا، بلکہ ہر مصرع فرد فرد محسوس ہوتا ہے، دونون مصرعوں میں ربط؟
 
Top