سب رنگ ڈائجسٹ کے عشاق کے لئے ایک خوش کن اطلاع

اوشو

لائبریرین
جی میں نے ابھی یہ کالم پڑھا ۔ یقینا یہ مجھ سمیت عشاق سب رنگ کے لیے بہت بڑی خوش خبری ہے۔ اللہ کریم شکیل عادل زادہ کو آسانیاں عطا فرمائے۔ اور ہمیں پھر سے دنیا ئے ادب کے بہترین شاہکار پڑھنے کو ملیں۔
آمین
 

جاسمن

لائبریرین
رؤف کلاسرا (یکے از کشتگانِ سب رنگ) کے آج کے کالم میں شکیل عادل زادہ کی ادارت میں سب رنگ ڈائجسٹ کے دوبارہ اجراء کے امکانات کا ذکر ہے۔
ذیل کے ربط میں ملاحظہ کریں:

http://e.dunya.com.pk/colum.php?date=2014-12-14&edition=LHR&id=42099_67426705
‎‏ سب رنگ ،جاسوسی اور سسپنس کا نشه مجھے اپنے بڑے بھائی سے لگا. سال سال بعد،کئی کئی سال بعد بھی آتا تو هم اس قدر ذوق و شوق سے ایک دوسرے کو بتاتے تھے که جیسے کوئی نایاب چیز آئی ھو. اور واقعی یه نایاب هی هو گیا. آپ کی پوسٹ سے خوشی هوئی. ویسے یه تو بهت مرتبه پڑها اور سنا که اب یه هر ماه آئے گا. الله کرے که اب کے ضرور ایسا هو. ‏
 
Top