سب سے بہترین انتقام تعلیم ہے۔

عثمان

محفلین
الحمدللہ
کچھ سیکھنے کے لئے تو یہاں آتے ہیں پھر دوستانہ ماحول بھی ہوتا ہے کبھی نااتفاقیاں بھی ہوجاتی ہیں
لیکن یہ اردو ویپ محفل ایک خاندان کی طرح ہے ہم بہت کچھ سیکھتے ہیں اور جانتے ہیں ہر علم تک
پہنچ ایک اکیلے کے لئے ممکن نہیں ۔ اس فورم میں مختلف علم دان ہیں اور بہت کچھ سکھاتے ہیں
میں کسی سے انتقام لینا نہیں چاہتا لیکن سیکھنا ضرور چاہتا ہوں
جزاک اللہ
آپ کئی دفعہ بالواسطہ اپنے مراسلات میں یہ اظہار کر چکے ہیں کہ یہاں آپ کا مقصد صرف تفریح ہے۔
سیکھنا بہت سنجیدہ عمل ہے اور آپ ابھی اس کے قریب بھی نہیں پھٹکتے۔
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
کیوں تفریخ کے لئے کچھ سیکھا نہیں جاسکتا، میرے بھائی
بے شک ۔۔۔ "تفریخ" کے لیے کچھ سیکھا جاسکتا ہے میرے بھائی۔۔ وہ ہے جمع کرنا۔۔ جب جمع ہی نہیں کریں گے تو "تفریخ" کیسے ہوگیِ؟؟ ۔۔۔
آپ "تفریح "لکھنا چاہتے تھے اور وہ لکھا نہیں گیا۔ اس لیے میں نے سوچا تفریح لینے میں "مضائخہ "نہیں ۔۔۔
 

arifkarim

معطل
اس جملہ کا کیا مطلب ہے ؟
لمبی بحث ہے۔ گوگل کر لیں:
https://www.google.com/search?q=جمہوریت ہی بہترین انتقام ہے&oq=جمہوریت ہی بہترین انتقام ہے&aqs=chrome..69i57.11342j0j7&sourceid=chrome&espv=210&es_sm=122&ie=UTF-8

عام الفاظ میں زرداری خاندان نے بھٹو کی موت کا بدلہ عوام میں جمہوریت کے فروغ سے لیا۔ یہاں جمہوریت سے مراد آزاد مغربی جمہوریت نہیں بلکہ پاکستان کی مورثی جمہوریت ہے۔
 

arifkarim

معطل
لنک نہ پھینکیں بلکہ مختصرا جواب مہیا کریں۔
عام الفاظ میں زرداری خاندان نے بھٹو کی موت کا بدلہ عوام میں جمہوریت کے فروغ سے لیا۔ یہاں جمہوریت سے مراد آزاد مغربی جمہوریت نہیں بلکہ پاکستان کی موروثی سیاست سے نکلنے والی نام نہاد جمہوریت ہے۔
 

x boy

محفلین
بے شک ۔۔۔ "تفریخ" کے لیے کچھ سیکھا جاسکتا ہے میرے بھائی۔۔ وہ ہے جمع کرنا۔۔ جب جمع ہی نہیں کریں گے تو "تفریخ" کیسے ہوگیِ؟؟ ۔۔۔
آپ "تفریح "لکھنا چاہتے تھے اور وہ لکھا نہیں گیا۔ اس لیے میں نے سوچا تفریح لینے میں "مضائخہ "نہیں ۔۔۔
جزاک اللہ
زبردست ابھی اس طفل کو بہت سے سبق آپ جیسے محترم استادوں سے لینے ہیں
ابھی ابتدائی کلاس ہے کچھ غلط جانے انجانے میں اقرار اور عمل سے ہوگیا ہو تو معاف کردیں
شکریہ
ویسے کلاس روم میں ہمیشہ یہی پایا جاتا ہے کہ کچھ کچھ کے ساتھ اور ضروری نہیں کے سب کی سوچ کا طریقہ اور عمل ایک جیسا ہو،
اسی لیے تو کہا گیا ہے کہ اگر ہم مسلمان آپس میں اختلاف پاتے ہیں تو اس کو اللہ کی طرف یعنی قرآن الکریم سے ڈھونڈیں اگر نہ ملے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ذندگی اور عمل سے تلاش کریں ، حدیث کا مفہوم ہے کہ میرے بعد میری سنت کو پکڑو اور خلافت راشدیہ کے خلفائے راشدین ابوبکر، عمر، عثمان اور علی رضی اللہ عنہا اور ان جییسے معتبر صحابہ اجمعین کے طریقے کو لے لو۔
ویسے بڑی مہربانی آپ نے اقتباس میں اچھی باتیں میری طرف لوٹائیں۔
 
آخری تدوین:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ نے بالکل بجا کہا ہے کہ موجودہ دور میں ہم تعلیم کے ذریعے ہی انتقام لے سکتے ہیں۔
مغرب نے ہمارے ہی علم سے فائدہ اٹھا کر برتری حاصل کی ہے اور ہم اسی علم کے ذریعے ہی اپنے گم گشتہ مقام کو واپس حاصل کر سکتے ہیں۔
بقول اقبال:
حکومت کا تو کیا رونا کہ وہ اک عارضی شے تھی
نہیں دنیا کے آئین مسلَم سے کوئی چارہ
مگر وہ علم کے موتی کتابیں اپنے آبا کی
جو دیکھیں ان کو یورپ میں دل ہوتا ہے سیپارا
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
تعلیم کے ساتھ سب سے بڑا گھٹیا اور گھناؤنا مذا ق جو کیا گیا ہے، وہ اس کا انگریزی میں ہونا ہے۔۔۔ مجھے ایک مضمون کمپیوٹر میں لکھنے (ٹائپ کرنے)کو دیا گیا۔۔۔ اس میں ایک واقعہ تھا کہ برطانیہ کے وزیر تعلیم ایک بار پاکستان کا دورہ کرنے آئے۔ انہیں یہاں کے انگریزی میڈیم اسکول دکھائے گئے۔ انگریزی میں سبق پڑھتے ہوئے بچے اور ۔انگریزی میں پڑھاتے ہوئےاستاد ملے۔ اس دورے کے بعد ان سے تاثرات پوچھے گئے تو انہوں نے ایک بات کہی۔
کہنے لگے اگر میں اپنے ملک میں اپنے ملک کی قومی زبان کی بجائے کسی غیر زبان کو ذریعہ تعلیم بناتا تو مجھے دو جگہوں میں سے ایک جگہ ضرور جانا پڑتا۔ یا تو پاگل خانے بھیج دیتے یا پھر پھانسی گھاٹ۔
غیر زبان میں تعلیم حاصل کرنے کا نقصان یہ ہوتا ہے کہ آپ کی تخلیقی صلاحیتیں زیرو ہوجاتی ہیں۔۔۔ قابل سے قابل طالب علم بھی رٹ کر ہی پاس ہوسکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم ایجادات کرنے والے اور تخلیقی قوت رکھنے والے سائنسدان پیدا نہیں کر پا رہے۔۔
 
Top