لاہور:نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں کم وبیش 70 ہزار افراد نے قومی ترانہ پڑھ کر ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا ہے اور پاکستان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شام ہوگیا ہے۔گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے بھی اس تقریب میں شامل تھے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب یوتھ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں 15 ہزار سے زائد ایتھلیٹ اور 50 ہزار سے زیادہ افراد شامل تھے جنہوں نے بیک وقت قومی ترانہ پڑھا اور ورلڈ ریکارڈ قائم ہوگیا

تمام پاکستانیوں کو مبارک ہو


پاکستان زندہ باد
 

عاطف بٹ

محفلین
بہت مبارک ہو۔ میں نے بھی ترانے کے احترام میں کھڑے ہو کر تقریب دیکھی اور ترانہ پڑھا۔ بہت ہی اچھا لگا۔
 
بہت مبارک ہو۔ میں بھی ترانے کے احترام میں کھڑے ہو کر تقریب دیکھی اور ترانہ پڑھا۔ بہت ہی اچھا لگا۔

عاطف بھائی آ پ کی عظمت کو سلام
آج کل بہت تکلیف ہوتی ہے جب لوگ ترانے کے احترام کے معاملے میں بے نیازی برتتے ہیں ۔
نسل نو کو بھی اسکا احترام سکھانا چاہیے۔
 

عاطف بٹ

محفلین
عاطف بھائی آ پ کی عظمت کو سلام
آج کل بہت تکلیف ہوتی ہے جب لوگ ترانے کے احترام کے معاملے میں بے نیازی برتتے ہیں ۔
نسل نو کو بھی اسکا احترام سکھانا چاہیے۔
بہت شکریہ۔ یہ ترانہ ہی تو ہماری پہچان ہے اور جو لوگ اپنی پہچان کو بھول جاتے ہیں، تاریخ اور زمانہ انہیں بھول جاتے ہیں۔
 
Top