دوسری سالگرہ سب سے زیادہ عمر رسیدہ رکن مرد - رکن عورت

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
ایک ایک ایوارڈ ان اراکین کے لیے بھی ہونا چاہیے :

اردو محفل کا سب سے زیادہ عمر رسیدہ رکن
اردو محفل کی سب سے زیادہ عمر رسیدہ رکن

پیدائش کے سرٹیفکیٹ کی کوئی ضرورت نہیں، صرف زبانی اقرار قابلِ قبول ہے۔
 

ماوراء

محفلین
میں اس ایوارڈ کے بھی حق میں نہیں ہوں۔ لیکن چونکہ میرا نام ابھی کسی ایوارڈ میں نامزد نہیں ہوا۔ تو میں یہ ایوارڈ ضرور لینا چاہوں گی۔
شمشاد بھائی، آپ کو تو معلوم ہی ہے میری عمر۔ :p
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی صبر تو کرو شاید کوئی اور خاتون اس ایوارڈ کو لینے کا دعویٰ کر دے، ویسے میں ایک اور بھی تجویز دینے والا ہوں کہ :

اردو محفل کا سب سے کم عمر رکن
اردو محفل کی سب سے کم عمر رکن
 

ماوراء

محفلین
مزید ایوارڈ۔۔۔۔نو اینٹری!!!!!!
273_comp26_1.gif

273_gun_1.gif
 

شمشاد

لائبریرین
تمہیں اس میں کیا ہے؟ تم نے کون سے کوئی سونے کے تغمے بنوا کر دینے ہیں۔ محفل پر اعلان ہی کرنا ہے ناں تو اس میں کیا حرج ہے اگر دو چار ایوارڈ اور شامل ہو جائیں تو۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
میں ایک اور بھی تجویز دینے والا ہوں کہ :

اردو محفل کا سب سے کم عمر رکن
اردو محفل کی سب سے کم عمر رکن

ششمشاد بھائی شکریہ۔۔۔ اب مجھے اور حمزہ کو بھی امید ہو جائے گی کوئی ایوارڈ ملنے کی :) کہیں بوچھی کی نظر یہاں نہ پڑ جائے ۔۔۔ بوچھی آپ یہاں نہیں دیکھنا ہے :)
 

شمشاد

لائبریرین
نہیں باجو میرے خیال میں ادھر فِٹ نہیں ہوں گی۔ تفسیر بھائی تو پہلے انہیں ننھی منی کہتے ہیں۔
 

تیشہ

محفلین
:confused:آئے ہائے :( میں بچاری آپ سب سے آخری نمبر پر ہوں ۔ مجھ سے کئی کئی بڑے ہیں ۔



chusni.gif




ابھی میری عمر ہی کیا ہے ۔
 

الف عین

لائبریرین
تلمیذ صاحب، شاکر القادری صاحب اور اجمل صاحب اپنی عمریں یہاں بتا جائیں۔
بندہ اس وقت ساڑے ستاون سال کا ہے۔ یاد رہے میری تاریخ پیدائش 22 جنوری 1950 ہے۔
 

ماوراء

محفلین
اعجاز انکل، آپ شمشاد بھائی کو تو بھول ہی گئے۔ انہوں نے کبھی اپنی عمر بتائی نہیں۔ اسی بہانے ان کی عمر بھی معلوم ہو جائے گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
اعجاز انکل، آپ شمشاد بھائی کو تو بھول ہی گئے۔ انہوں نے کبھی اپنی عمر بتائی نہیں۔ اسی بہانے ان کی عمر بھی معلوم ہو جائے گی۔

میں نے ایک دفعہ نبیل بھائی سے پوچھا تھا :

اصل پيغام ارسال کردہ از: شمشاد
You Cannot Post Calendar Events In This Forum
You Cannot Attach Files In This Forum
You Cannot Download Files In This Forum

مندرجہ بالا اندراج کا کیا علاج ہے ؟
میں کب اس قابل ہو سکوں گا کہ یہ سب کر سکوں

تو پتہ ہے انہوں نے کیا جواب دیا تھا۔ یہ لو تم بھی پڑھ لو۔


اصل پیغام ارسال کردہ از نبیل
۔۔جب تم اٹھارہ سال کے ہو جاؤ گے۔ :p بائی دا وے فائلیں اٹیچ کرنے کی سہولت کچھ عرصہ پہلے ہی محدود کر دی گئی ہے۔ تم آخر کیا فائل اٹیچ کرنا چاہتے ہو۔ اگر اپنی پوسٹ میں تصاویر شام کرنا چاہتے ہو تو Img ٹیگ کا استعمال کرو۔ اگر اور کوئی اچھا سوفٹویر ہمارے ساتھ شئیر کرنا چاہتے ہو تو ڈاؤنلوڈ سیکشن میں تمام رجسٹرڈ ارکان کو فائل اپلوڈ کرنے کی سہولت حاصل ہے۔ جہاں تک کیلنڈر ایونٹ پوسٹ کرنے کا تعلق ہے تو بھائی مجھے خود بھی نہیں پتا اس سے کیا ہوتا ہے، بس بے کار پڑی ہوئی ہے یہ فیچر اس فورم میں۔

یہ 24 دسمبر 2005 کا پیغام ہے۔ اب 2008 ہے، اتنا حساب تو تم کر ہی لو گی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top