سولھویں سالگرہ سب محفلین سے گزارش ہے کہ اپنے لکھے ہوئے ایک شعر کی ویڈیو یا آڈیو بنا کر یہاں پیش کریں

سب سے پہلے تو اردو محفل کی سولہویں سالگرہ پر سب محفلین کو بہت بہت مبارک ہو!
آج کل ہر کسی کا کوئی نہ کوئی اردو محفل کے علاوہ بھی سوشل میڈیا پر اکاونٹ بنا ہوا ہوتا ہے اِس لڑی میں آپ کو اجازت ہے کہ آپ اپنے لکھے ہوئے شعر کی ایک ویڈیو یا آڈیو جو کہ کسی بھی سوشل میڈیا سے اپلوڈ کی گئی ہو پوسٹ کریں۔
ویسے مجھے شعر وشاعری سے اتنا لگاو نہیں ہے پر سالگرہ کے موقع پر کوئی اپنا ایک شعر بنانے کی ضرور کوشش کروں گا اور پوسٹ بھی کرونگا ان شااللہ
پر صوفیانہ شاعری بہت پسند ہے مرزا غالب ، میرتقی میر ، علامہ اقبال اِن سب کے شعر پڑھتا رہتا ہوں اور بھی بہت اچھے اچھے شعرا ہیں
آپ بھی اپنی شاعری سے بتائیں کہ آپ کس قسم کی شاعری کرتے ہیں یا پسند کرتے ہیں
اگر آپ عورت ہیں تو بچوں سے بھی شعر پڑھوا کر پوسٹ کرسکتی ہیں میں کچھ سوشل میڈیا کہ نام یہاں پوسٹ کررہا ہوں آپ کسی بھی سوشل میڈیا پر اپنا اکاونٹ بنا سکتے ہیں
  1. یوٹیوب
  2. فیس بک
  3. انسٹا گرام
  4. بلاگر
  5. ٹیوٹر
  6. پِن ٹرسٹ
  7. لنک اِن
  8. رے ڈِٹ
  9. مِکس وغیرہ
اگر آپ کا اکاونٹ کسی اور سوشل میڈیا پر نہیں بھی ہے تو آپ باآسانی بنا سکتے ہیں
ٹیوٹوریل
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اچھا یہ بتائیے کہ اپنا شعر کسی اور سے کہلوا کر بھی پیش کیا جا سکتا ہے یا اپنی ہی آواز میں۔

اور ذرا تفصیل سے بتائیے نا کہ کیا کرنا ہے۔

ذرا ریہرسل تو کروائیے نا ایک بار محفلین کو۔۔۔ تا کہ حوصلہ افزائی ہو۔
پھر ہم بھی اپنے شیر کے ساتھ حاضر ہوں گے اگر اجازت ملی تو۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
چلیں شروعات ہم کر دیتے ہیں ... گو یہ تازہ ریکارڈنگ نہیں... گزشتہ برس ایک دوسرے مراسلے میں لگائی تھی مگر پرائیویسی سیٹنگ ہٹانا بھول گیا تھا تو کسی نے سنی نہیں :)

واہ واہ واہ
کیا غزل ہے اور کیا ہی خوب ترنم ہے راحل بھائی، آپ نے غزل کو دو آتشہ بنا دیا، واہ
 

جاسمن

لائبریرین
چلیں شروعات ہم کر دیتے ہیں ... گو یہ تازہ ریکارڈنگ نہیں... گزشتہ برس ایک دوسرے مراسلے میں لگائی تھی مگر پرائیویسی سیٹنگ ہٹانا بھول گیا تھا تو کسی نے سنی نہیں :)


واہ! کیا بات ہے!
اشعار، آواز اور لہجہ،ترنم سب ہی زبردست!
آواز حساسیت سے مالامال ہے۔خلوص سے گندھی ہوئی۔
 

جاسمن

لائبریرین
بھئی اب جب کہ راحل کی پوری ایک غزل آ گئی ہے تو میں جب تک دو غزلہ نہیں پڑھوں گی، چین نہیں آئے گا۔
ایک شعر سے بات نہیں بنتی۔:)
 
Top