نظیر سب ٹھاٹھ پڑا رہ جاوے گا جب لاد چلے گا بنجارا

محمداحمد

لائبریرین
ویب سائٹ "ریختہ" کے مطابق ۔۔ بَدھیا (زبر کے ساتھ) ہے۔ اس کا معنی کوئی نہیں دیا ہوا۔
مصرع یوں لکھا ہے: کیا بَدھیا بھینسا بیل شتر کیا گو میں پَلّا سر بھارا
شمس الرحمان فاروقی کی آواز میں ریکارڈ بھی ساتھ دستیاب ہے، انہوں نے "گُوئِیں" ادا کیا ہے۔
گُو (گندگی) گُوئِیں پلا (گندگی میں لتھڑا ہوا کپڑا) سر بھارا (سر میں درد)

سید عاطف علی صاحب۔
السلام علیکم !
اس نظم کو آپ درج ذیل ربط میں دیکھ لیں -استاد محترم سرور راز صاحب نےاس ربط میں یہ نظم رومن اردو میں بھی پیش کی ہے اور آخر میں مشکل الفاظ کے معانی درج کر کے گویا تلفّظ و لغت دونوں مسائل کا حل پیش کر دیا ہے -
http://www.bazm.urduanjuman.com/index.php?topic=3657.0
یہ دونوں روابط اب دستیاب نہیں ہیں۔
 
سیما علی

لائبریرین
کچھ کام نہ آوے گا تیرے یہ لعل زمرد سیم و زر
جب پونچی باٹ میں بکھرے گی پھر آن بنے گی جان اوپر
نقارے نوبت بان نشان دولت حشمت فوجیں لشکر
کیا مسند تکیہ ملک مکاں کیا چوکی کرسی تخت چھتر
سب ٹھاٹھ پڑا رہ جاوے گا جب لاد چلے گابنجارا
 
صابرہ امین

جب سے کالج کے نصاب میں پڑھی تھی تب سے ہی دل میں تیر ہو گئی تھی۔۔ کیسی لازوال شاعری ہے۔۔ واہ واہ
 
Top