مبارکباد سب کو پاکستان کا یوم جمہوریہ، یوم پاکستان 23 مارچ مبارک ہو :)

آج 23 مارچ ہے۔ پاکستان کا یوم جمہوریہ اور یوم پاکستان۔ سب کو بہت بہت مبارک ہو۔
23-march-pakistan-day-Facebook-Covers-2013.jpg
 

ماہی احمد

لائبریرین
اللہ پاک سے دعا ہے کہ ہمارے پیارے وطن پر اپنا رحم و کرم کرے اور پاکستانیوں کو ہدایت دے۔
مشکلات تو آتی ہیں پر ان مشکلات میں صبر و تحمل اور ہمت حوصلے سے کام لینا اصل بات ہے،
اللہ پاک ہمیں اپنے آپ کو اور وطن عزیز کو بہتر سے بہتر بنانے کی توفیق دے آمین۔ :)
پاکستان زندہ باد :)
 

رانا

محفلین
سب دوستوں کو یوم پاکستان بہت بہت مبارک ہو۔
کافی عرصے بعد کوئی ایسی تقریب ہورہی ہے۔ جن کو ابھی پی ٹی وی دیکھنا میسر ہے وہ ضرور براہ راست یہ تقریب دیکھیں۔
 

ساقی۔

محفلین
صرف مبارکیں دینے سے کیا بنے گا ۔۔۔۔۔۔ارے بھائیوں پاکستان کی فلاح و بہتری کے لیے عملی کچھ کرو ۔

خیر
رسم دنیا بھی ہے موقع بھی ہے دستور بھی ہے

مبارک ہو
 

ماہی احمد

لائبریرین
صرف مبارکیں دینے سے کیا بنے گا ۔۔۔ ۔۔۔ ارے بھائیوں پاکستان کی فلاح و بہتری کے لیے عملی کچھ کرو ۔

خیر
رسم دنیا بھی ہے موقع بھی ہے دستور بھی ہے

مبارک ہو
متفق۔ اس جملے میں ایڈ کروں گی :
"۔۔۔ اگر عملی طور پر کچھ نہیں کر سکتے تو پھر "خاموش" رہنا ہی سیکھ لیں اور اگر کوئی فلاح و بہتری کے لئیے کچھ کرنا چاہے تو اس کی راہ میں "روڑے" نہ اٹکائیں۔ مہربانی! " :p
 

ساقی۔

محفلین
متفق۔ اس جملے میں ایڈ کروں گی :
"۔۔۔ اگر عملی طور پر کچھ نہیں کر سکتے تو پھر "خاموش" رہنا ہی سیکھ لیں اور اگر کوئی فلاح و بہتری کے لئیے کچھ کرنا چاہے تو اس کی راہ میں "روڑے" نہ اٹکائیں۔ مہربانی! " :p
روڑے نہ اٹکائیں بے شک اینٹیں مار مار کے بچارے کا سر کھول دیں۔اور پھر زبان گز بھر باہر نکال کہ خوب ہنسیں ۔کہ آیا تھا" وڈا عامل خان"
 

الف نظامی

لائبریرین
اگر ہم اس عظیم مملکت پاکستان کو خوش اور خوش حال بنانا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنی پوری توجہ لوگوں بالخصوص غریب طبقے کی فلاح و بہبود پر مرکوز کرنی پڑے گی۔
( فرمانِ قائد اعظم محمد علی جناح ، خطبہ صدارت دستور ساز اسمبلی 1947 ء )
متعلقہ:
فرموداتِ قائد
 
Top