خورشیدآزاد
محفلین
کیا میری زندگی پر ستاروں کی چال بھی اثرانداز ہوسکتی ہے؟ کیا پریشانیاں کسی پیربابا یا زیارت جاکردعا مانگنے اور تعویزیں باندنے سےبھی حل ہوسکتیں ہیں؟ کیا بے جان پتھر پہن کربھی اپنی قسمت بدلی جاسکتی ہے؟ وغیرہ وغیرہ ۔ آج کل ایسے ہی خیالات وسوالات میرے ذہن پرچھائے ہوئے ہیں کیونکہ میرے ساتھ کافی عرصے سے عجیب ہورہا ہے کہ جیسے ہی لگتا ہے حالات صحیح سمت جارہے ہیں اچانک ایسا کچھ نہ کچھ ہوجاتا ہے کہ دو قدم جو آگے چلا تھا چار قدم پیچھے چلاجاتا ہوں۔ اپنے اور گھر والوں کے بہت سارے کام حالات بہتر ہونےکے انتظار میں کافی عرصے سے روکے ہوئے ہیں لیکن اب ان کا اور میرا اپنا بھی حالات بہتر ہونے پر سے یقین ہی ختم ہوگیا ہے۔
ایک دوست کا مشورہ ہے کہ مجھے کسی پیر بابا سے رابطہ کرنا چاہیے کیونکہ "کچھ نہ کچھ" ضرور ہے۔ میں ان باتوں پر یقین نہیں رکھتا بلکہ ان چیزوں کو جہالت کی انتہا سمجھتا ہوں لیکن کبھی کبھی خیال آجاتا ہے کہ کہیں واقعی "کچھ نہ کچھ" ہو پھر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
آپ دوست کیا کہتے ہیں؟