اقبال جہانگیر
محفلین
سجنا گروپ کے دہشتگرد لاہور داخل، سکیورٹی اداروں کی وارننگ
اسلام آباد(آن لائن) پاکستان کے سکیورٹی اداروں نے حکومت پنجاب کو لاہور میں ممکنہ دہشتگردی حملے بارے وارننگ جاری کردی ہے اپنے ایک مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ دہشتگرد سجنا گروپ لاہور میں کسی بھی وقت دہشتگردی کا بڑا حملہ کرسکتے ہیں۔ سجنا گروپ کے درجنوں دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد کے لئے لاہور اور اس کے گردونواح میں پہنچ گئے ہیں یہ وارننگ ایڈیشنل آئی جی پنجاب لاہور اور کمشنر لاہور کو دی گئی ہے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ سندھ سے چند دہشتگرد جنوبی پنجاب کے راستے کے ذریعے بھی لاہور پہنچے ہیں جو سجنا گروپ کے دیگر دہشگردوں سے ملیں گے سکیورٹی اداروں نے حکومت پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ دہشتگرد حملے کے خطرے کے پیش نظر فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے جائیں تاکہ دہشتگردی لاہور میں بڑی کارروائی نہ کرسکیں پنجاب حکومت کو کہا گیا ہے کہ تمام متعلقہ اداروں کو سکیورٹی خطرہ بارے آگاہ کیا جائے اور شہر و صوبے میں دہشتگردوں اور مشتبہ افراد پر کڑی نگاہ رکھی جائے اور نشاندہی کئے گئے علاقے میں سرچ آپریشن فوری شروع کیاجائے۔
http://dailypakistan.com.pk/islamabad/20-Apr-2016/367945