سحر و افطار میں کھانا ؟؟

سحری میں
گندم کی روٹی، دودھ، دہی، مفید ہیں .
بھوک پیاس سے بچنے کی جتنی بھی احتیاطی تدابیر بتائی جاتی ہیں خدارا ان سے بچیے
اکثر
طبیعت خرابی کا باعث بنتی ہیں.
وہی کھائیں جو طبیعت کو تکلیف میں نہیں ڈالتا.
کھانے کی مقدار پیٹ بھرنے کے خیال سے رکھیں نا کہ سولہ گھنٹے کے خیال سے... اوور ایٹنگ سارا دن تکلیف کا باعث بنتی رہتی ہے جبکہ تحمل سے کھائی سحری ضروریات پوری کرتی ہے اور طبعیت پرسکون رہتی ہے
افطار کے وقت
ٹینگ شینگ کی بجائے فریش جوش مفید ہے. سکنجبین سب سے زیادہ فائدہ مند ہے.
دودھ سوڈا کی بجائے ملک شیک کو ترجیح دینا بہتر ہے.
پکوڑا سموسہ کی بجائے فروٹس کو دسترخوان کا حصہ بنائیں.
رات کے کھانے میں بھاری مصالحہ جات کی بجائے ہلکے پھلکے نمک مرچ میں بنا سالن استعمال کریں.
رات سوئیں، سحری کے بعد سونے سے پرہیز کریں، دوپہر میں سونا مفید ہے.
 

فرقان احمد

محفلین
پراٹھا چھوڑ دیا ، پکوڑے بھی چھوڑ دیے مصالہ جات تمام اشیاء چھوڑ دی ہیں
ڈئیر، آج پہلا روزہ ہے :) یاد رہے :) ۔۔۔ !!! اس اعترافی بیان کی کوئی وقعت نہ ہے۔ آپ دس دن کے بعد یہیں آ کر دوبارہ اپنا اعترافی بیان ریکارڈ کروائیں، شکریہ :)
 
ڈئیر، آج پہلا روزہ ہے :) یاد رہے :) ۔۔۔ !!! اس اعترافی بیان کی کوئی وقعت نہ ہے۔ آپ دس دن کے بعد یہیں آ کر دوبارہ اپنا اعترافی بیان ریکارڈ کروائیں، شکریہ :)
دس دن بعد کیا آپ 20 دن بعد یا 30 دن بعد بھی بیان محفوظ کر یں یہی ہو گا ہم نہیں بدلتے :)
 
دیکھیں جی سال میں ایک دفعہ تو کچوری کھانے کو ملتی ہے.
میں بھی پراٹھا نہیں کھاتا، دیسی گھی لگی روٹی کھاتا ہوں.
پکوڑوں کا بھی یہی سیزن ہوتا ہے. یا کبھی بارش ہو جائے.

بس ٹھونسنے سے گریز کر لیں تو اعتدال کے ساتھ کھانے میں حرج نہیں. :)
 
مجھ سے تو نہ افطاری کے وقت کچھ کھایا جاتا ہے نہ سحری کے وقت:)
ویسے بھی کھانا بناتے بناتے بھی بھوک مر جاتی ہے کوشش کریں کچھ کھا لیا کریں پانی تو بندہ نہاتے ہوئے بھی پی جاتا ہے
نوٹ ، ہمارا ایسے کاموں سے کوئی تعلق نہیں ہے یہ سب سماجی باتیں ہیں
 
Top