سخنور کے لیے غریبوں والی پوسٹ( ممبئی Slum )

تعبیر

محفلین
سخنور مجھ سے ناراض ہو گئے تھے دنیا کی مہنگی ترین اشیاء کے تھریڈ کو لیکر۔ اب میں غربت بھی دکھا دیتی ہوں ان تصاویر کے تھرو

ہے تو پاکستان بھی ایک غریب ملک پر وہاں کی تصاویر نہیں مل سکیں

india_01.jpg

india_02.jpg

india_03.jpg

india_04.jpg

india_05.jpg
 
یہ کیا ہے بھئی!
یہ کیسی فرمائش کی تھی سخنور صاحب نے؟؟؟
اللہ معاف کرے بھئی
تعبیر جی ، بس اچھی اچھی چیزیں ہی پیش کیا کریں ، اس طرح کے نظارے تو غریب ممالک کے ہر شہر میں ہی نظر آجائیں اور شاید امیر ممالک میں بھی۔
 
مغزل

محفلین
شکریہ ادی ، دنیا کا اصل روپ یہی ہے ، میں سخنور صاحب کی فرمائش پر ممنو ن ہوں، خوش رہیں جناب
 
arifkarim

معطل
بہترین پوسٹ ہے تعبیر۔ پلیز ایسی حقیقی پوسٹ جاری رکھیں تاکہ عوام "امیریت" کی خیالائی دنیا میں کھونے کی بجائے "اصلیت" کی حقیقی دنیا میں‌واپس آسکے۔ نیز اس غربت کی وجہ:
Survival Of The Fittest کی گلوبلائزیشن ہے!
 
طالوت

محفلین
کیا زندگی کیا موت ۔ برابر ہے ان کے لئے ۔ اکثریتی دنیا کی سچائی تو یہی ہے مگر جو اس کا شکار ہیں وہی اسے دور کرنے کے عمل میں رکاوٹ کا سبب بنتے ہیں اپنی جہالت کے سبب ۔
وسلام
 
arifkarim

معطل
کیا زندگی کیا موت ۔ برابر ہے ان کے لئے ۔ اکثریتی دنیا کی سچائی تو یہی ہے مگر جو اس کا شکار ہیں وہی اسے دور کرنے کے عمل میں رکاوٹ کا سبب بنتے ہیں اپنی جہالت کے سبب ۔
وسلام

جی نہیں۔ غریب تو زمانے کو اور اپنے حالات ہمیشہ بدلنا چاہتے ہیں۔ البتہ "امرا" کی اسٹیبلشمنٹ کا "ڈنڈا " ان بیچاروں کی کمر توڑ دیتا ہے۔
یاد رہے کہ مغرب میں پچھلے 3 سو سال سے جتنے بھی "عوامی"انقلاب آئے ہیں۔ ان سب کے پیچھے ایک یا کئی انٹرنیشنل بینکرز کی فنڈنگز کا ہاتھ رہا ہے۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
بہت شکریہ تعبیر! لیکن یہ آپ کو کیوں لگا کہ میں ناراض ہوں۔ آپ جیسی فرشتہ صفت سے کون ناراض ہو سکتا ہے بھلا۔ وہ پوسٹ تو میری ذاتی رائے تھی اور کوئی شخص بھی اس سے اختلاف کر سکتا ہے۔ بہرحال ایک بار پھر بہت شکریہ!
 
خرم شہزاد خرم

سخنور بھائی مکھن :shameonyou:
 
Top