بہت مبارک ہو سخنور۔
ایک ہزار پیغامات مکمل کرنے پہ بہت مبارک ہو سخنور بھائی
بہت بہت مبارک ہو
بہت بہت شکریہ تعبیر میں آپ کی موسیقی سے یونہی تواضعِ روح کرتا رہوں گا - لیکن آپ کا نام مجھے ابھی تک نہیں معلوم ہوسکا - بہر حال بہت شکریہ آپ کامجھے آج آپ کا نام بھی پتہ لگا۔ اس ٹھریڈ سے۔اللہ کو صحت اور سلامتی دے تاکہ آپکی وجہ سے ہم موسیقی کا یونہی خوب خوب مزا لیتے رہیں
فرخ صاحب ۔۔ ایک ہزار کا سنگِ میل عبور کرنے پر میری طرف سے مبارک باد قبول کجیئے ۔ آپ نے واقعی اردو محفل پر شعر و سخن کی محفلیں سجا رکھیں ہیں ۔ مجھ سمیت سبھی اس سے لطف اندوز ہوتے ہیں ۔ آپ یہ سلسلہ جاری رکھیئے گا پلیز ۔
میں نے یہ دھاگہ کل دیکھا تھا ۔ لہذاٰ اتنی تاخیر پر یہاں آنے کے لیئے بھی میں معذرت چاہوں گا ۔ کیا کروں کہ بس " دیر کردیتا ہوں میں "
ہماری محفل کے رکن سخنور ہزار پوسٹس کا سنگ میل پار کر کے ماہر کے عہدے پر سرفراز ہو چکے ہیں سخنور محفل کے ایسے رکن ہیں جنہیں شاعری و موسیقی سے بے حد لگاؤ ہے یہ شاعری اور موسیقی کے دھاگوں پر ہی زیادہ تر پائے جاتے ہیں ۔۔ اور بہت کم کسی اور دھاگے ہر نظر کرم فرماتے ہیں ۔۔ گفتگو میں بھی شاعرانہ عنصر غالب ہوگا ۔ نثر میں بات کرنے سے شاید ان کو کسی نے منع کیا ہوا ہے ۔۔:tounge: ناصر کاظمی غالباً انہی کے لئے فرما گئے ہیں کہ ۔۔
یہی شعر ہیں مری سلطنت، اسی فن میں ہے مجھے عافیت
مرے کاسہء شب و روز میں، ترے کام کی کوئی شے نہیں
سخنور آپ کو مبارک ہو ۔۔
جناب سخنور بھائی بہت بہت مبارک ہو
ہم تو آپ کے ویسے بھی فین ہیں
عجیب نالائق قسم کا ناظم خاص ہوں کہ یہ دھاگہ میری نظروں سے اوجھل رہا۔ کیونکر رہا، وجہ بتانے سے قاصر ہوں۔
اور یہ سارہ بھی ایسی ہیں ناں کہ کیا کہوں، اتنا نہیں کہ بتا ہی دیتیں۔
فرخ بھائی اگرچہ خاصی تاخیر ہو چکی پھر بھی قرضہ ادا کیئے بغیر ختم نہیں ہوتا۔
بہت مبارک ہو۔ اللہ کرئے زورِ کلیدی تختہ اور زیادہ۔
مبروکس جناب۔