محمد ریحان قریشی
محفلین
اپنے خودکار تقطیع کے فریم ورکس کو نئے نام کے ساتھ متعارف کروانے کا خیال ایک عرصے سے ذہن میں ہے۔ ڈیسک ٹاپ ایپ پر چونکہ کام اب آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے اس لیے اس پر کچھ گفتگو مفید ثابت ہو سکتی ہے۔ ڈیسک ٹاپ اور موبائل ایپس کے لیے فریم ورک از سرِ نو سی پلس پلس میں جدید تقاضوں اور بہتریوں کو مد نظر رکھتے ہوئے لکھنے کی کوشش کی ہے۔ یوزر انٹرفیس کو بھی بہتر بنانے کی تا بہ مقدور کوشش کی ہے۔ ڈیسک ٹاپ ایپ کو کراس پلیٹ فارم رکھنے کا بھی خیال رکھا ہے تا کہ لِنکس، ونڈوز اور میک او ایس سب پر چلائی جا سکے۔
تجاویز اور آرا کی ضرورت ہے تا کہ جس قدر بہتری ابھی لائی جا سکتی ہے وہ لائی جائے۔ اشاعت کے بعد معاملہ مشکل ہو جاتا ہے۔
تجاویز اور آرا کی ضرورت ہے تا کہ جس قدر بہتری ابھی لائی جا سکتی ہے وہ لائی جائے۔ اشاعت کے بعد معاملہ مشکل ہو جاتا ہے۔
آخری تدوین: