سرائیکی اجرک کیسی ہوتی ہے ؟
اس میں لال رنگ بالکل نہیں ہوتا ؟سرائیکی (نیلی) اجرک
یہاں ملاحظہ فرمائیے۔اس میں لال رنگ بالکل نہیں ہوتا ؟
ویسے یہ لفظ اجرک دراصل عربی لفظ ارزق کی تبدیل شدہ شکل ہی ہے جس کے معنی بھی نیلے رنگ کے ہی ہیں ۔نیلی اور سفید ہوتی ہے غالباً.
جی ہاں بالکل ۔ ازرق بمعنی نیلا ۔ زرقاء بمعنی نیلی ۔
شاکر صاحب شاید اس اجرک کی تلاش میں سرگرداں ہیں ۔۔۔! ربطپچھلی مرتبہ سرخ اجرک خریدی تھی، اس مرتبہ نیلی کا ارادہ ہے۔ سنا یہی تھا کہ سرائیکی اجرک نیلی ہوتی ہے۔ بہرحال رنگ اور معیاری ہونے سے مطلب ہے قومیت سے نہیں۔
میں نے "نیلی اجرک" آج ہی انٹرنیٹ پر دیکھی پہلی مرتبہ ۔شاکر صاحب شاید اس اجرک کی تلاش میں سرگرداں ہیں ۔۔۔! ربط
شکریہشاکر صاحب شاید اس اجرک کی تلاش میں سرگرداں ہیں ۔۔۔! ربط
ملک و قوم کا عمومی مسئلہ ہے۔ آن لائن شاپنگ تک محدود نہیں۔ویب سائٹ پر کچھ اور پیکنگ میں کچھ۔
دوست بھائی تصویر شریک کر سکیں تو اچھا ہو ۔سندھ کرافٹس سے اجرک خریدی تھی، آج ادائیگی کر کے وصول پائی۔ کاٹن کی ٹیبل پرنٹڈ میڈیم سائز نیلی اجرک کی قیمت 849 + 150 ڈلیوری چارجز۔ بلاک پرنٹڈ اور مرر پرنٹ (دونوں اطراف سے پرنٹڈ) مہنگی تھیں۔
اس کا سائز ایک گز لمبائی چوڑائی ہے کم از کم، کپڑا کھردرا اور موٹا محسوس ہوا جیسے کھدر ہو، تاہم کنارے پیکو کیے تھے (ویب سائٹ کے مطابق پریمیم کوالٹی جو 3500 سے شروع ہوتی ہے وغیرہ کے کنارے ان سلے ہوتے ہیں کہ ایسے ہی خریدنے کی روایت ہے)، ایک طرف پرنٹ نہ ہونے کی وجہ سے افسوس ہوا کہ مرر پرنٹ والی لے لیتا، لیکن بڑے سائز کا بھی مسئلہ تھا، لارج سائز کا کون سا ٹینٹ لگانا تھا
پرنٹ تو بھلا محسوس ہو رہا ہے تاہم کپڑے کی کوالٹی واقعی کچھ زیادہ اچھی نہیں ہے ۔۔۔!