سربجیت سنگھ حملے میں زخمی، حالت ’تشویشناک‘

سربجیت سنگھ سزائے موت کے لائق ہے، لیکن جیل میں اس کے ساتھ جو ہوا وہ اچھی بات نہیں۔
اگر اسے پھانسی ہوتی تو زیادہ بہتر ہوتا۔
 

عسکری

معطل
خان صاحب ، اگر آپ میرا ایک برادرانہ مشورہ مانیں تو چند روز کے لئے سیاسی بحثوں سے الگ ہو جائیں۔ میں خود بھی کبھی کبھار یہ طریقہ اس وقت آزماتا ہوں جب یہ لگنے لگے کہ میں کسی ایک معاملے میں خود کو ضد کے ہاتھ میں جاتے دیکھتا ہوں۔
آپ نے جس طریقے سے ایک بات کو انتہائی خطرناک رنگ دیا وہ نہ صرف آپ کے لئے بلکہ ہمارے لئے بھی وجہ شرمندگی ہے۔ آپ کے پروفائل سے بھی میں نے ایسی غلط بیانی کو حذف کر دیا ہے جیسی آپ نے یہاں کی۔ اب اگر آپ نے ایسا کیا تو آپ کو باقاعدہ وارننگ بھی جاری کی جا سکتی ہے۔
مجھے لگتا ہے انہوں نے اپکی بات پر عمل کر لیا ہے اگر کوئی مزید سپیشل مشورہ چاہیے تو ہم اپنی لائف لائن استمال کر کے ہمارے مرشد پردیسی بھائی کو بلا لیتے ہین:grin:
 
خان صاحب ، اگر آپ میرا ایک برادرانہ مشورہ مانیں تو چند روز کے لئے سیاسی بحثوں سے الگ ہو جائیں۔ میں خود بھی کبھی کبھار یہ طریقہ اس وقت آزماتا ہوں جب یہ لگنے لگے کہ میں کسی ایک معاملے میں خود کو ضد کے ہاتھ میں جاتے دیکھتا ہوں۔
آپ نے جس طریقے سے ایک بات کو انتہائی خطرناک رنگ دیا وہ نہ صرف آپ کے لئے بلکہ ہمارے لئے بھی وجہ شرمندگی ہے۔ آپ کے پروفائل سے بھی میں نے ایسی غلط بیانی کو حذف کر دیا ہے جیسی آپ نے یہاں کی۔ اب اگر آپ نے ایسا کیا تو آپ کو باقاعدہ وارننگ بھی جاری کی جا سکتی ہے۔

ہاں یہ بات درست ہے
ممکن ہو تو تمام پوسٹر بلکہ ممبرشپ ہی ڈیلیٹ کردی جائے
جو کراچی میں ہورہا ہے اس کے بعد ممکن نہیں کے کوئی اچھی بات ذہن میں ائے
 
120595-Sarbajeetfamily-1367136268-410-640x480.jpg

والد سے پہلی مرتبہ جیل اور دوسری بار اسپتال میں ملنے جارہی ہوں، ان کی رہائی کے لیے کل اجمیرشریف میں دعا کرائی تھی،بیٹی۔ فوٹو ایکسپریس نیوز

بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کے اہل خانہ لاہور پہنچ گئے۔

بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کی بہن دلبیرکور، بیوی سکھبیرسنگھ اوربیٹیاں واہگہ باڈر کے راستے لاہور پہنچ گئیں، دفترخارجہ کے مطابق سربجیت سنگھ کے خاندان کو مریض سے ملنے کی اجازت دی گئی ہے۔
اس موقع پر سربجیت سنگھ کی بیوی نے کہا کہ میرے شوہر کو بھارت بھجوایا جائے ہم خود علاج کروائیں گے جبکہ ان کی بیٹی نے کہا کہ والد سے پہلی مرتبہ جیل اور دوسری بار اسپتال میں ملنے جارہی ہوں، ان کی رہائی کے لیے کل اجمیرشریف میں دعا کرائی تھی، ان کا کہنا تھا کہ ننکانہ صاحب میں بھی والد کے لیے دعا کروں گی، سربجیت سنگھ کی بہن نے کہا کہ سربجیت سنگھ کے ساتھ اسپتال میں رہوں گی، ایک شخص کو اسپتال میں رہنے کی اجازت ہے، ان سے ہی ملنے پاکستان آئی ہوں۔
گذشتہ روز کوٹ لکھپت جیل میں قیدیوں کے تشدد کے باعث بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا اور ان کے اہل خانہ کو ملنے کے لئے 15 دن کا ہنگامی ویزا جاری کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ سربجیت سنگھ کو 16 سال قبل 1990 میں لاہوراورفیصل آباد میں بم دھماکوں کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی جس میں 14 پاکستانی شہید ہوگئے تھے، سربجیت کے اہل خانہ کئی بار اس کی سزا کے خلاف رحم کی اپیل کرچکے ہیں جوحکومت پاکستان نے مستردکردی۔

ربط
 

نیلم

محفلین
اتنے سالوں سے یہ زندہ کیوں ہے جس نے اتنی ساری بےگناہ زندگیاں ختم کر دی اُس پر اتنا رحم ؟
 

عمراعظم

محفلین
مجرم کو ’اس کے جرم کی سزا نہ ملنا یا اس قدر تاخیر کرنا ، مزید جرائم کی حو صلہ افزائی کرنے کے مترادف ہے۔ البتہ مجرم کو وہی سزا ملنی چاہیے جو عدالت نے تجویز کی ہے۔ اگر ایسا بر وقت کر دیا جاتا تو نوبت یہاں تک نہ پہنچتی۔
 

ساجد

محفلین
سربجیت مر گیا ہے بھئی آخر کار آزادی مل ہی گئی اسے
گو کہ پاکستانی حکومت کو آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے مؤثر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ قانون شکنی کی روک تھام کی جا سکے اور عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ خراب نہ ہو لیکن سربجیت سنگھ کے جُرم کے حوالے سے یہی کہوں گا "خس کم جہاں پاک" ۔ ایسے دہشت گرد کی سزا موت ہی تھی جس پر حکومتِ پاکستان عمل نہ کروا سکی لیکن قیدیوں نے قانون ہاتھ میں لے کر یہ کام کر دیا۔
 

زرقا مفتی

محفلین
بھارت میں موت کی سزا کو کالعدم قرار دے دیا گیا ہے مگر پھر بھی افضل گرو اور قصاب کو پھانسی دی گئی پاکستان میں سربجیت کو کیوں فورا پھانسی نہ دی گئی۔
 
Top