سرخ لوبیے کا سلاد-

فرحت کیانی

لائبریرین
اجزا:
سرخ لوبیا۔ ایک ٹن یا آدھ پاؤ
سویٹ کارن۔ ایک ٹن
شملہ مرچ (جتنے رنگ دستیاب ہوں)۔ ایک چھوٹی کے حساب سے
سرخ یا عام پیاز۔ دو عدد (چھوٹی)
ٹماٹر۔ تین عدد
کھیرا۔ ایک عدد
سبز مرچ۔ حسبِ پسند
ہرا دھنیہ یا پارسلے ۔چوتھائی گٹھی یا حسبِ پسند
ڈریسنگ:
لیموں کا رس۔ تین بڑے چمچے یا دولیموں کے برابر
سفید سرکہ۔ ایک بڑا چمچہ
زیتون کا تیل چوتھائی کپ ۔ ڈریسنگ کے لئے ایکسٹرا ورجن آئل زیادہ بہتر ہوتا ہے۔
نمک، کالی مرچ، اوریگینو۔ حسبِ ذائقہ
چلی سوس (اگر پسند ہو تو)- حسبِ ذائقہ

ترکیب:
  • لوبیا اور مکئی کے دانے اگر ٹن میں ہیں تو پانی نکال کر دھو لیں۔ عام لوبیا کھانے کاسوڈا ملے پانی میں بھگو کر ایک دو گھنٹوں کے لئے رکھ دیں۔ ابالنے سے پہلے یہ پانی گرا کر صاف پانی سے دھو لیں اور پھر ابالیں۔
  • پیاز، ٹماٹر، شملہ مرچ ، کھیرا اور ہری مرچ کاٹ لیں۔ ہرا دھنیہ بھی کاٹ کر دھو لیں۔
  • ایک کھلے منہ کا برتن لیکر تمام چیزیں شامل کر لیں۔
  • ڈریسنگ بنانے کے لئے چوتھائی کپ زیتون کا تیل (زیتون کا تیل نہ ہو تو کوئی بھی کھانے کا تیل استعمال ہو سکتا ہے لیکن پھر مقدار تھوڑی سی کم کر لیں)، سرکہ ، چلی سوس ، لیموں کا رس، اوریگینو، نمک اور کالی مرچ کسی ڈھکن والے کپ یا برتن میں مکس کریں۔ ڈھکن بند کر کے خوب زور سے ہلائیں تا کہ سب چیزیں اچھی طرح مل جائیں۔ اب اس ڈریسنگ کو لوبیے پر پھیلا کر ڈالیں اور خوب اچھی طرح مکس کریں۔ فریج میں ٹھنڈا ہونے کو رکھ دیں۔ویسے تو فوراً بھی کھایا جا سکتا ہے لیکن کھانے سے ایک دو گھنٹے پہلے بنا لیا جائے تو ذائقہ اچھی طرح رچ بس جاتا ہے۔
سلاد کے اجزا اور ترکیب میں اپنی پسند کے مطابق تبدیلی بھی کی جا سکتی ہے (اوپر والی ترکیب میں بھی خاصی تخریب کاری کی گئی ہے)۔ مثلاً اگر چیزیں فوری دستیاب ہوں تو اس میں سفید چنے اور سفید لوبیا بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ انڈہ بھی شامل کیا جا سکتا ہے سخت ابال کر۔ کچی سبزیاں جو جو پسند ہوں سب ڈالی جا سکتی ہیں۔ کچھ لوگ کچی سبزیاں نہیں کھاتے تو اس صورت میں کھیرا، شملہ مرچ اور پیاز کی بجائے ہم ابلے ہوئے آلو شامل کر کیا کرتے ہیں۔ اسی طرح ڈریسنگ میں چاٹ مصالحہ اور سرخ مرچ بھی ڈالی جا سکتی ہے۔ کچھ لوگ آئل والی ڈریسنگ کے بجائے دہی یا میونیز ڈالنا پسند کرتے ہیں۔
یہ سلاد مجھے اس لئے بہت پسند ہے کہ غذائیت کے لحاظ سے انتہائی صحت بخش ہے۔ جلدی تیار ہو جاتا ہے اور سب سے بڑی بات کہ اگر فریج میں ایک دو چیزیں بھی موجود ہوں تو بھی کام چل جاتا ہے۔ جیسے آج گھر میں شملہ مرچ موجود نہیں تھی ورنہ یہ سلاد کتنا خوش نما بنتا :( )


2012-09-20%2019.34.31.jpg
 
اس ترکیب کی سب سے خوبصورت بات ہمیں یہ لگی کہ اس میں جا بجا "تخریب کاری" کے بہترین مواقع موجود ہیں۔ کیوں کہ لکیر کے فقیر بن کر کوئی پکوان بنانا ہمیں پسند نہیں! :) :) :)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
اس ترکیب کی سب سے خوبصورت بات ہمیں یہ لگی کہ اس میں جا بجا "تخریب کاری" کے بہترین مواقع موجود ہیں۔ کیوں کہ لکیر کے فقیر بن کر کوئی پکوان بنانا ہمیں پسند نہیں! :) :) :)
ہے ناں۔ بس پھر تو ہم پکے والے بہن بھائی ثابت ہو گئے۔ :smile2:
 
سرخ لوبیا آج تک دیکھی ہی نہیں۔
مجھے باربی کیو مچھلی کی کوئی ترکیب بتائیں۔۔۔ کل کا پروگرام ہے۔ نیز کیا کوئلے پر مچھلی صحیح بنتی ہے؟؟؟
اگر آپ نے بتا دیا تو "ماسٹر شیف اردو محفل" کی ووٹنگ میں میں آپ کو ووٹ دے دوں گا۔۔:D
 

سید ذیشان

محفلین
بہت ہی اچھی ترکیب ہے۔ آج ہی میں سوچ رہا تھا کہ رات کے کھانے کی جگہ پر سیلیڈ پر شفٹ ہونا چاہیے۔ اور پھر یہ ترکیب مل گئی :)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
سرخ لوبیا آج تک دیکھی ہی نہیں۔
مجھے باربی کیو مچھلی کی کوئی ترکیب بتائیں۔۔۔ کل کا پروگرام ہے۔ نیز کیا کوئلے پر مچھلی صحیح بنتی ہے؟؟؟
اگر آپ نے بتا دیا تو "ماسٹر شیف اردو محفل" کی ووٹنگ میں میں آپ کو ووٹ دے دوں گا۔۔:D
کیوں بھلا؟ کیا بوبیا پسند نہیں؟

میں اور ماسٹر شیف؟ ہاں ویسے ہو بھی سکتی ہوں۔ تین درجن ٹی وی فوڈ چینلز میں کسی ایک پر اپنی بے تکی تراکیب چلوا دیتی ہوں۔ پھر تو ووٹنگ کی بھی ضرورت نہیں ہو گی :openmouthed:
جی جہاں تک مجھے علم ہے کوئلے پر بھی مچھلی اچھی بنتی ہے۔ ہم لوگ زیادہ تر تو کچن کے اندر ہی الیکٹرک گرل پر باربی کیو کر لیتے تھے ۔کوئلوں پر بھی کی ہے۔ لیکن اس میں ہمارے پاس مچھلی باربی کیو والا برتن ہوتا تھا۔ ترکیب مکمل ابھی تو نہیں لکھ پاؤں گی۔ کوشش کرتی ہوں یہیں لکھ سکوں۔ (انتباہ: وہ ترکیب بھی اصل ترکیب کی بگڑی ہوئی صورت ہو گی)
 

سید ذیشان

محفلین
ایک سوال: چونکہ شملہ مرچ سخت ہوتی ہے تو کیا اس کو ابالنا پڑے گا؟ مجھے کھانا پکانے کا کوئی خاص تجربہ نہیں ہے۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
بہت ہی مزے کی لگ رہی ہے ترکیب سے بھی اور تصویر سے بھی ۔۔۔ ۔:thumbsup:

اب سوچ رہی ہوں کسی دن تخریب کاری کے ساتھ بنا ہی لوں ۔۔۔ ۔

زبردست فرحت کیانی
:) اور آپ جو اس میں تبدیلی کریں وہ بھی بتائیے گا۔ میرے پاس ایک اور ورائٹی آ جائے گی۔ :)

میری ایک سہیلی کی امی نئی نئی ڈشیں بناتی رہتی تھیں لیکن جب بھی وہ کوئی نئی چیز بناتیں اپنی بیٹی سے کہتیں کہ جلدی سے ابھی ترکیب لکھ لو بعد میں میں بھول جاؤں گی کہ کیا تخریب کاری کی تھی :openmouthed:
 

فرحت کیانی

لائبریرین
ایک سوال: چونکہ شملہ مرچ سخت ہوتی ہے تو کیا اس کو ابالنا پڑے گا؟ مجھے کھانا پکانے کا کوئی خاص تجربہ نہیں ہے۔
نہیں۔ ابالنا نہیں پڑے گا۔
اگر آپ پاکستان سے باہر ہیں تو پھر تو شملہ مرچ بالکل بھی سخت نہیں لگنی چاہئیے۔ ہماری دیسی والی دیکھنے میں سخت لگتی ہے لیکن وہ بھی سلاد میں ایسے ہی کھائی جاتی ہے۔ ابالیں گے تو بہت زیادہ نرم ہو جائے گی اور ذائقہ بالکل بدل جائے گا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
مچھلی کا باربی کیو بنانے کا سب سے آسان طریقہ ہے کہ Filet بنا کر اسے کوئلوں پر بھون لیں۔ ہلکا سا نمک چھڑکیں اور اس سے بہتر ڈش کم ہی کھائی ہوگی :)
 

نایاب

لائبریرین
واہہہہہہہہہ
محترم بہنا ۔ سدا خوش و شادوآباد رہیں ۔ آمین
بہت خوب ترکیب شریک محفل کی ہے ،
سلاد لگتا تو مزیدار ہے
ان شاءاللہ کل ہی بنانے کی کوشش کروں گا ۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
واہہہہہہہہہ
محترم بہنا ۔ سدا خوش و شادوآباد رہیں ۔ آمین
بہت خوب ترکیب شریک محفل کی ہے ،
سلاد لگتا تو مزیدار ہے
ان شاءاللہ کل ہی بنانے کی کوشش کروں گا ۔
جزاک اللہ نایاب بھائی۔ بتائیے گا ضرور کہ کیسی لگی۔ :)
 
Top