ابن سعید
خادم
ثبوت کی ضرورت کس کافر کو ہے؟ (ہاں رشوت حسنہ کی بات اور ہے!)ہم کو کیا پتا؟
ہمیشہ سے تھے لیکن ایک اور ثبوت مل گیا ناں۔
ثبوت کی ضرورت کس کافر کو ہے؟ (ہاں رشوت حسنہ کی بات اور ہے!)ہم کو کیا پتا؟
ہمیشہ سے تھے لیکن ایک اور ثبوت مل گیا ناں۔
ہاں تو ہم نے بھی اب کھانی چھور دی ہے ۔ وہ بناتا تھا اس مین لوبیا -پیاز باریک کٹے ہوئے -ٹماٹر باریک کٹے ہوئے چورن اور لیموں ڈال کر دیتا تھا کاغز کے ٹکڑے پر ہم کھاتے تھے مزے لے لے کر ۔ اب دنیا بھر کے کھانے ہیں اور کھانے کو جی نہیں کرتا وقت بھی کیا چیز ہےابھی نہیں ملے گا ایک روپے کا۔ پتہ ہے لوبیا بلکہ ساری دالیں کتنی مہنگی ہو گئی ہیں۔
لوبیا اچھی لگتی ہے۔ پر سرخ لوبیا کھانے کا بلکہ دیکھنے کا اتفاق ہی نہیں ہوا۔۔۔۔کیوں بھلا؟ کیا بوبیا پسند نہیں؟
کچھ عرصے بعد لوبیا بھی سنار کی دکان پر ملے گی۔۔۔ابھی نہیں ملے گا ایک روپے کا۔ پتہ ہے لوبیا بلکہ ساری دالیں کتنی مہنگی ہو گئی ہیں۔
انیس بھائی آپ کون سی دنیا میں رہتے ہیں جو آپ کو سرخ لوبیا دیکھنے کا بھی اتفاق نہیں ہوا۔لوبیا اچھی لگتی ہے۔ پر سرخ لوبیا کھانے کا بلکہ دیکھنے کا اتفاق ہی نہیں ہوا۔۔۔ ۔
بھیا وہ پانی تو یوز نہیں کرنا چاہیے آئی تھنک۔ کیونکہ میں بھی نہیں کرتی کیونکہ اس میں اچھا خاصا سالٹ ہوتا ہےایک بات پوچھنی ہے، یہاں پر ابلا ہوا لوبیا، ابلے ہوئے چنے وغیرہ ٹن میں یا بوتل میں ملتے ہیں۔ ان میں پانی ہوتا ہے۔ تو کیا استعمال کرنے سے پہلے وہ پانی گرا دینا چاہیے یا وہ بھی استعمال کر لینا چاہیے؟
سبز لوبیا دیکھی ہے۔۔۔انیس بھائی آپ کون سی دنیا میں رہتے ہیں جو آپ کو سرخ لوبیا دیکھنے کا بھی اتفاق نہیں ہوا۔
یہ کھائی ہے۔۔۔۔ قیمے کےساتھ۔۔۔یہاں پر کلک کریں اور دیکھیں کہ کتنی قسم کی لوبیا ہے۔
ہے ناں۔ بس پھر تو ہم پکے والے بہن بھائی ثابت ہو گئے۔
اجزا:
سرخ لوبیا۔ ایک ٹن یا آدھ پاؤ
سویٹ کارن۔ ایک ٹن
شملہ مرچ (جتنے رنگ دستیاب ہوں)۔ ایک چھوٹی کے حساب سے
سرخ یا عام پیاز۔ دو عدد (چھوٹی)
ٹماٹر۔ تین عدد
کھیرا۔ ایک عدد
سبز مرچ۔ حسبِ پسند
ہرا دھنیہ یا پارسلے ۔چوتھائی گٹھی یا حسبِ پسند
ڈریسنگ:
لیموں کا رس۔ تین بڑے چمچے یا دولیموں کے برابر
سفید سرکہ۔ ایک بڑا چمچہ
زیتون کا تیل چوتھائی کپ ۔ ڈریسنگ کے لئے ایکسٹرا ورجن آئل زیادہ بہتر ہوتا ہے۔
نمک، کالی مرچ، اوریگینو۔ حسبِ ذائقہ
چلی سوس (اگر پسند ہو تو)- حسبِ ذائقہ
ترکیب:
سلاد کے اجزا اور ترکیب میں اپنی پسند کے مطابق تبدیلی بھی کی جا سکتی ہے (اوپر والی ترکیب میں بھی خاصی تخریب کاری کی گئی ہے)۔ مثلاً اگر چیزیں فوری دستیاب ہوں تو اس میں سفید چنے اور سفید لوبیا بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ انڈہ بھی شامل کیا جا سکتا ہے سخت ابال کر۔ کچی سبزیاں جو جو پسند ہوں سب ڈالی جا سکتی ہیں۔ کچھ لوگ کچی سبزیاں نہیں کھاتے تو اس صورت میں کھیرا، شملہ مرچ اور پیاز کی بجائے ہم ابلے ہوئے آلو شامل کر کیا کرتے ہیں۔ اسی طرح ڈریسنگ میں چاٹ مصالحہ اور سرخ مرچ بھی ڈالی جا سکتی ہے۔ کچھ لوگ آئل والی ڈریسنگ کے بجائے دہی یا میونیز ڈالنا پسند کرتے ہیں۔
- لوبیا اور مکئی کے دانے اگر ٹن میں ہیں تو پانی نکال کر دھو لیں۔ عام لوبیا کھانے کاسوڈا ملے پانی میں بھگو کر ایک دو گھنٹوں کے لئے رکھ دیں۔ ابالنے سے پہلے یہ پانی گرا کر صاف پانی سے دھو لیں اور پھر ابالیں۔
- پیاز، ٹماٹر، شملہ مرچ ، کھیرا اور ہری مرچ کاٹ لیں۔ ہرا دھنیہ بھی کاٹ کر دھو لیں۔
- ایک کھلے منہ کا برتن لیکر تمام چیزیں شامل کر لیں۔
- ڈریسنگ بنانے کے لئے چوتھائی کپ زیتون کا تیل (زیتون کا تیل نہ ہو تو کوئی بھی کھانے کا تیل استعمال ہو سکتا ہے لیکن پھر مقدار تھوڑی سی کم کر لیں)، سرکہ ، چلی سوس ، لیموں کا رس، اوریگینو، نمک اور کالی مرچ کسی ڈھکن والے کپ یا برتن میں مکس کریں۔ ڈھکن بند کر کے خوب زور سے ہلائیں تا کہ سب چیزیں اچھی طرح مل جائیں۔ اب اس ڈریسنگ کو لوبیے پر پھیلا کر ڈالیں اور خوب اچھی طرح مکس کریں۔ فریج میں ٹھنڈا ہونے کو رکھ دیں۔ویسے تو فوراً بھی کھایا جا سکتا ہے لیکن کھانے سے ایک دو گھنٹے پہلے بنا لیا جائے تو ذائقہ اچھی طرح رچ بس جاتا ہے۔
یہ سلاد مجھے اس لئے بہت پسند ہے کہ غذائیت کے لحاظ سے انتہائی صحت بخش ہے۔ جلدی تیار ہو جاتا ہے اور سب سے بڑی بات کہ اگر فریج میں ایک دو چیزیں بھی موجود ہوں تو بھی کام چل جاتا ہے۔ جیسے آج گھر میں شملہ مرچ موجود نہیں تھی ورنہ یہ سلاد کتنا خوش نما بنتا )
وقت کی جگہ عمر کا لفظ بہتر رہے گاہاں تو ہم نے بھی اب کھانی چھور دی ہے ۔ وہ بناتا تھا اس مین لوبیا -پیاز باریک کٹے ہوئے -ٹماٹر باریک کٹے ہوئے چورن اور لیموں ڈال کر دیتا تھا کاغز کے ٹکڑے پر ہم کھاتے تھے مزے لے لے کر ۔ اب دنیا بھر کے کھانے ہیں اور کھانے کو جی نہیں کرتا وقت بھی کیا چیز ہے
جی شمشاد بھائی۔ وہ پانی گرا کر دال کو ایک دفعہ صاف پانی سے نتھار لینا چاہئیے۔ایک بات پوچھنی ہے، یہاں پر ابلا ہوا لوبیا، ابلے ہوئے چنے وغیرہ ٹن میں یا بوتل میں ملتے ہیں۔ ان میں پانی ہوتا ہے۔ تو کیا استعمال کرنے سے پہلے وہ پانی گرا دینا چاہیے یا وہ بھی استعمال کر لینا چاہیے؟
بچپن کے شوق ایسے ہی پیارے اور قیمتی ہوا کرتے ہیںہاں تو ہم نے بھی اب کھانی چھور دی ہے ۔ وہ بناتا تھا اس مین لوبیا -پیاز باریک کٹے ہوئے -ٹماٹر باریک کٹے ہوئے چورن اور لیموں ڈال کر دیتا تھا کاغز کے ٹکڑے پر ہم کھاتے تھے مزے لے لے کر ۔ اب دنیا بھر کے کھانے ہیں اور کھانے کو جی نہیں کرتا وقت بھی کیا چیز ہے
سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔ پہلے بھی پکے والے ہی تھےتو کیا اب تک کچے والے تھے
ایسے کمالات کبھی کبھی ہوا کرتے ہیں ناں ۔ ایک بار برسوں پہلے ہوا تھا جب وہ پکوڑوں کی ترکیب والا ٹیگ شروع ہوا تھا۔ تب بلاگ پر خصوصی پوسٹ کی تھی خصوصی پکوڑے بنا کر ۔ اتنی اقسام کے پکوڑے بنائے تھے اس دن ۔فرحت کیانی کی طرف سے خالص لڑکیوں والی پوسٹ پڑھ کر حیرت آمیز خوشی ہوئی۔
ویسے فرحت دیکھنے میں توبہت مزے کا لگ رہا ہے ، کیا بنتا بھی اتنا ہی اچھا ہے ۔