سرداروں والی بات۔۔۔۔!

محمداحمد

لائبریرین
ایک رات بجلی چلی گئی۔
سردار جی نے کہا: "کم سے کم پنکھا تو چلاؤ"

"کردی نا سرداروں والی بات! پنکھا چلاؤں گی تو موم بتی بجھ جائے گی نا!" سردارنی نے ناک چڑھا کر کہا۔
 

طالوت

محفلین
سردار اتنے بے وقوف ہوتے نہیں جتنے ان کے بارے میں لطیفے مشہور ہیں اور بعض لطیفے تو واقعی لطیفے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ بات صحیح ہے لیکن یہ مان لیں کہ کسی حد تک درست بھی ہیں۔ جب 110 ڈگری کی گرمی میں سر پر ڈھیر سارے بالوں کے ساتھ اس پر پگڑی بھی ہو گی تو دوپہر میں کیا عالم ہو گا، یہ میرا ذاتی مشاہدہ بھی ہے۔
 

طالوت

محفلین
وہ ان مذہبی معاملہ ہے آخر کو مذہب کی خاطر "بحر ظلمات میں گھوڑے دوڑادیے ہم نے" تو 11ہ ڈگری اور پگڑی کیا شئے ہے۔
 

arifkarim

معطل
سردار تو بس نام ہی کے بیوقوف ہیں حالانکہ پوری دنیا میں سنگھ افراد کا ہی چرچا ہوتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اس میں کوئی شک نہیں کہ اس وقت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا وزیر اعظم بھی ایک سکھ ہی ہے۔
 
Top