سردیوں میں جِلد کوخشکی سے بچانے کا طریقہ ۔۔

یوسف سلطان

محفلین
سردیوں میں ہماری جلد بہت خشک ہو جاتی ہے تو جلد کو خشکی سے بچانے کے لیے،
پانی میں ہلدی اور ذرا سا مِلک پاؤڈر ملا کر اُبال لیں ٹھنڈا ہو جائے تو آدھا کپ دہی ڈال کر مکسچر کو دھوپ میں 4 گھنٹے کے لئے رکھ دیں،
بعد میں ایک چمچ زیتون کا تیل ، ایک دیسی انڈا اور ایک چٹکی زعفران ڈال کر پھینٹ لیں ۔ضرورت ہو تو گرم پانی ڈالیں جب صحیح سے پیسٹ بن جائے تو
۔
۔
۔
-
-
اسے پھینک دیں:p
اور چہرے پر کولڈ کریم / لوشن لگا لیں
جب مارکیٹ میں ایک چیز دستیاب ہے تو بلاوجہ حکیم بن کر فنکاریاں دکھانے کی ضرورت کیا ہے:p

مذاق برطرف،

یہ اوپر جوتحریر لکھی ہے یہ تو ایک بہانہ تھا بات کرنے کا اوراس کا لنک یہاںہے،
دراصل میں یہ سوچ رہا تھا کہ جب کولڈ کریم وغیرہ کا استعمال نہیں ہوتا تھا اس وقت لوگ سردیوں میں اپنی جلد کو خشکی سے بچانے کے لئے کیا طریقہ اختیار کرتے تھے ؟۔
کریم کے علاوہ ایک عام سا طریقہ ہاتھوں کو خشکی سے بچانے کا سرسوں کے تیل کا استعمال ہے جو میرے علم میں ہے۔
اس کے علاوہ اگر کوئی ایسا ٹوٹکا جو آپ کو معلوم ہو یہاں شئیر کر سکتے ہیں۔
 
فہیم

لائبریرین
زیادہ پانی پینا، غذا میں روغنی اجزاء شامل رکھنا، نہانے کے بعد آدھی بالٹی پانی میں تھوڑا سا شاور آئل مل کر بدن پر بہانا۔ وغیرہ وغیرہ۔
 
ربیع م

محفلین
دراصل میں یہ سوچ رہا تھا کہ جب کولڈ کریم وغیرہ کا استعمال نہیں ہوتا تھا اس وقت لوگ سردیوں میں اپنی جلد کو خشکی سے بچانے کے لئے کیا طریقہ اختیار کرتے تھے ؟

جب کولڈ کریم نہیں ہوتی تھی تب لوگ اتنے نازک مزاج بھی نہیں ہوا کرتے تھے!!!!!!!
 
جب کولڈ کریم نہیں ہوتی تھی تب لوگ اتنے نازک مزاج بھی نہیں ہوا کرتے تھے!!!!!!!

اک سی بادشاہ، تیرا میرا اللہ بادشاہ۔ بادشاہ اپنی مملکت دی سیر واسطے نکلیا تے اوہنے ویکھیا کہ کپاہ (کپاس) چُگن (چننے) والیاں زنانیاں چوں اک زنانی زچگی توں تھوڑی دیر بعد فیر کپاہ چگن لگ پئی۔اوہنے واپس آکے اپنے محل وچ غیر ضروری آسائشاں تے پابندی لا دِتّی ۔ کچھ دناں بعد اوہنے ویکھیا کہ محل دے پُھل بوٹے سُک رئے نیں۔ محل دے مالی نوں پچھیا تے جواب ملیا کہ ملکہ نے باغ نوں پانی لان توں منع کیتا اے۔ بادشاہ نے جدوں ملکہ کولوں پچھیا کہ اوہنے کیوں ایہو جیا حکم دتا تے اوہنے کہیا کہ جنگل دے بوٹیاں نوں وی تے کوئی پانی نہیں لاؤندا اوہوی تے ہرے بھرے رہندے نیں۔
 
یوسف سلطان

محفلین
زیادہ پانی پینا، غذا میں روغنی اجزاء شامل رکھنا، نہانے کے بعد آدھی بالٹی پانی میں تھوڑا سا شاور آئل مل کر بدن پر بہانا۔ وغیرہ وغیرہ۔
شکریہ فہیم بھائی
اتنے نازک مزاج بھی نہیں ہوا کرتے تھے!!!!!!!
تو کتنے نازک مزاج ہوا کرتے تھے :battingeyelashes:
اک سی بادشاہ، تیرا میرا اللہ بادشاہ۔ بادشاہ اپنی مملکت دی سیر واسطے نکلیا تے اوہنے ویکھیا کہ کپاہ (کپاس) چُگن (چننے) والیاں زنانیاں چوں اک زنانی زچگی توں تھوڑی دیر بعد فیر کپاہ چگن لگ پئی۔اوہنے واپس آکے اپنے محل وچ غیر ضروری آسائشاں تے پابندی لا دِتّی ۔ کچھ دناں بعد اوہنے ویکھیا کہ محل دے پُھل بوٹے سُک رئے نیں۔ محل دے مالی نوں پچھیا تے جواب ملیا کہ ملکہ نے باغ نوں پانی لان توں منع کیتا اے۔ بادشاہ نے جدوں ملکہ کولوں پچھیا کہ اوہنے کیوں ایہو جیا حکم دتا تے اوہنے کہیا کہ جنگل دے بوٹیاں نوں وی تے کوئی پانی نہیں لاؤندا اوہوی تے ہرے بھرے رہندے نیں۔

:)
کوئی ہے مردوں کی زبیدہ آپاں جو یوسف سلطان بھائی عمدہ سا ٹوٹکا بتا سکے :laughing:
:laughing:
بہنا۔۔۔ آپاں زبیدہ والا ٹوٹکا تو اوپر شروع میں ہو گیا :heehee: اور اپنا حال تو ایسا ہے کہ چاہے سردیاں ہوں یا گرمیاں کریم کا استعمال نہ ہونے کے برابر ہے یہ تو صرف معلومات میں اضافے کے لئے تھا۔ جیسا کہ اوپر بھاٸى فہیم کا مراسلہ ہے:)
 
آخری تدوین:
بہنا۔۔۔ آپاں زبیدہ والا ٹوٹکا تو اوپر شروع میں ہو گیا :heehee: اور اپنا حال تو ایسا ہے کہ چاہے سردیاں ہوں یا گرمیاں کریم کا استعمال نہ ہونے کے برابر ہے یہ تو صرف معلومات میں اضافے کے لئے تھا۔ جیسا کہ اوپر فہیم کا مراسلہ ہے
یعنی آپ کو دھوپ میں رکھیں یا چھاؤں میں کوئی فرق نہیں پڑتا
ویسے خشک جلد تو ایک بہانہ ہے سیدھی بات کریں رنگ گورا کرنا چاہتے ہیں :laughing:
 
عثمان

محفلین
جب کولڈ کریم نہیں ہوتی تھی تب لوگ اتنے نازک مزاج بھی نہیں ہوا کرتے تھے!!!!!!!
اول تو اپنی صحت کا مناسب خیال رکھنا نازک مزاجی نہیں ہے۔
دوسرے یہ کہ اگر کسی کے پاس مناسب سہولت موجود نہ ہو تو پروا نہ کرنا اس کی "مضبوط مزاجی" نہیں بلکہ مجبوری ہے۔
اور اگر سہولت ہونے کے باوجود پروا نہ کرے تو لاپرواہی۔
ویسے اس زمانے میں بھی جب لوگوں کے جسموں سے خشکی کی وجہ سے خون رستا ہوگا تو وہ اس کا کچھ نا کچھ علاج کرتے ہونگے۔
 
رات کو ہی خوشی خوشی یہ لڑی کھولی کہ کسی نےتو کام کی چیز شئر کی.
جب دیسی انڈے پر پہنچا تو سوچا کہ چلو عام انڈے سے کام چلا لوں گا. پھر زعفران تک پہنچا تو سوچا اس کے بغیر بھی چل جائے گا.
پھر سرگوشی کھولی اور آگے پڑھا تو بے ساختہ منہ سے دھت تیرے کی نکلا. :p
 
آخری تدوین:

یوسف سلطان

محفلین
یعنی آپ کو دھوپ میں رکھیں یا چھاؤں میں کوئی فرق نہیں پڑتا
:eek::laughing:
ویسے خشک جلد تو ایک بہانہ ہے سیدھی بات کریں رنگ گورا کرنا چاہتے ہیں
يہ زيادتى نہ ہوگی كالے بندوں كے ساتھ كہ خشكى بھى ان كے حصے ميں آئى- خشكى تو چٹے(سفيد) بندوں كو بھى ہو سكتى ہے:unsure:
چلیں آپ کوئی ٹوٹکا بتا دیں پھر رنگ گورا کرنے والا:)
 
یوسف سلطان

محفلین
گرم پانی سے جلد دھونے کے بارے میں کیا خیال ہے ، کیا اس سے فرق نہیں پڑتا ؟
جہاں تک مجھے لگتا ہے اگربندہ زیادہ گرم پانی سے نہائے تو بھی خشکی ہو جاتی ہے
سیدھا سیدھا PETROLEUM jell لگاؤ . . . اور بس . . .
(y)
 
یوسف سلطان

محفلین
رات کو ہی خوشی خوشی یہ لڑی کھولی کہ کسی نےتو کام کی چیز شئر کی.
جب دیسی انڈے پر پہنچا تو سوچا کہ چلو عام انڈے سے کام چلا لوں گا. پھر زعفران تک پہنچا تو سوچا اس کے بغیر بھی چل جائے گا.
پھر سرگوشی کھولی اور آگے پڑھا تو بے ساختہ منہ سے دھت تیرے کی نکلا. :p
:laughing::laughing::laughing:
 
Top