سردیوں میں جِلد کوخشکی سے بچانے کا طریقہ ۔۔

فاخر رضا

محفلین
خشکی پانی کی کمی سے ہوتی ہے. یعنی سب سے پہلے تو آپ روزانہ بارا گلاس پانی پینا شروع کریں. دوسرے اگر آپ نے پیٹرولیم جیلی خشک جلد پر لگائی تو خشکی اور بڑھ جائے گی. کیونکہ کمی چکناہٹ کی نہیں بلکہ پانی کی ہے. لہذا کرنا یہ ہے کہ پہلے نہائیں، اس کے بعد جسم کو تولیہ سے پوچھ لیں اور جسم کو خشک ہونے سے پہلے چکناہٹ استعمال کریں. اب یہ چکناہٹ اس نمی کو جلد سے اڑنے نہیں دے گی. یہ مشورہ ہے بطور ڈاکٹر. آگے
جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے
 
شکیب

محفلین
لیموں کا عرق نکال کر رکھ لیں اور گلیسرین کی چھوٹی شیشی خرید لائیں۔ رات کو سوتے وقت عرق لیموں اور گلیسرین ملا کر ہاتھ پیر منہ پر لگائیں۔
صبح اٹھ کر گرم پانی سے دھو لیں۔
رشتے آنے شروع ہو جائیں گے
خیر یوسف بھائی، سرگوشی والی بات تو مذاق تھی۔ نسخہ بالکل سنجیدہ ہے اور گھر میں عرصہ سے استعمال میں ہے۔ سارے گھر والے ہی استعمال کرتے ہیں۔(یعنی مجرب ہے۔:D) بس اب کی سردی میں ہم نے اب تک شروع نہیں کیا۔ آج کی سردی کہہ رہی ہے کہ اب استعمال شروع کرنا ہی پڑے گا۔
یاد دہانی: نسخہ رنگ صاف کرنے کا نہیں، بلکہ خشکی سے بچاؤ کے لیے ہے۔
 
یوسف سلطان

محفلین
خشکی پانی کی کمی سے ہوتی ہے. یعنی سب سے پہلے تو آپ روزانہ بارا گلاس پانی پینا شروع کریں. دوسرے اگر آپ نے پیٹرولیم جیلی خشک جلد پر لگائی تو خشکی اور بڑھ جائے گی. کیونکہ کمی چکناہٹ کی نہیں بلکہ پانی کی ہے. لہذا کرنا یہ ہے کہ پہلے نہائیں، اس کے بعد جسم کو تولیہ سے پوچھ لیں اور جسم کو خشک ہونے سے پہلے چکناہٹ استعمال کریں. اب یہ چکناہٹ اس نمی کو جلد سے اڑنے نہیں دے گی. یہ مشورہ ہے بطور ڈاکٹر. آگے
جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے
شکریہ فاخر بھائی
 
یوسف سلطان

محفلین
شکیب بھائی یہ سرگوشی والی بات مذاق میں ڈال کر اچھا نہیں کیا آپ نے :unsure::heehee:
نسخہ بالکل سنجیدہ ہے اور گھر میں عرصہ سے استعمال میں ہے۔ سارے گھر والے ہی استعمال کرتے ہیں۔(یعنی مجرب ہے۔:D) بس اب کی سردی میں ہم نے اب تک شروع نہیں کیا۔ آج کی سردی کہہ رہی ہے کہ اب استعمال شروع کرنا ہی پڑے گا۔
یاد دہانی: نسخہ رنگ صاف کرنے کا نہیں، بلکہ خشکی سے بچاؤ کے لیے ہے۔
شکریہ آپ کا نسخہ شئیر کرنے کے لئے:)
 
Top