محمد عدنان اکبری نقیبی
لائبریرین
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ سردیوں کو ’صحت منداور کم کیلوریز‘ والی غذائوں کا موسم کہا جاتا ہے، کیونکہ اس موسم میں ہلکی پھلکی غذائیں ہی انسان کو پسند آتی ہیں اور یہ انسانی صحت کے لیے بھی مفید ہے۔ ان سبزیوں میں ایک ’ہرا چنا‘ بھی شامل ہے جبکہ لوگوں کی ایک بڑی تعداداس کے فوائد کے بارے میں لاعلم ہے۔
ہرا چنا یا چھولیہ کو بہترین دیسی ڈش کہا جاتا ہے جس کو کئی مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاسکتا ہے جیسے کہ اس کو کسی بھی سبزی کے ساتھ شامل کرکے با آسانی پکایا جاتا ہے، کچھ لوگ اس کا استعمال گوشت کے ساتھ بھی کرتے ہیں اور اس کے علاوہ چھولیہ کا پلاؤ بھی مشہور ہے۔
ہرے چنے کے فوائد:
ہرے چنے میں پروٹین کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے، اس کا گلائسیمک انڈکس بھی کم ہے۔ اس لیے یہ وزن کم کرنے کے لیے بہترین غذا ہے۔ اس کے علاوہ ہرے چنوں کا استعمال پٹھوں اور ہڈیوں کی نشو نما کے لیے بھی بے حد مفید ہے۔
ہرا چنا وٹامن سے بھرپور غذا ہے اور خصوصاً وٹامن اے اور سی کا اس میں خزانہ موجود ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ دونوں وٹامنز سردیوں میں انسانی جسم کے لیے بہت فائدہ مند ہیں کیونکہ ان میں اینٹی آکسائڈنٹ خصوصیات موجود ہیں۔
اس کے علاوہ وٹامن اے اور سی انسانی جسم میں قوت معدافیت کو بڑھاتے ہیں اور ساتھ ہی یہ جلد کی صحت کے لیے بھی نہایت مفید ہیں۔
ہرے چنے کا ایک اور فائدہ یہ ہے کہ اس میں ’فولک ایسڈیا وٹامن B9‘ کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے۔ فولک ایسڈیا وٹامن B9 سرد موسم میں انسان کے موڈ کو خوشگوار رکھتا ہے اور ڈپریشن جیسی بیماریوں سے انسان کو دور رکھتا ہے۔
لنک