سردیوں کی شاموں میں

نیرنگ خیال

لائبریرین
الحمداللہ نزلے میں مبتلا ہوں۔۔۔۔ لہذا اس تحریر کی چاشنی سے کما حقہ لطف اندوز ہو سکتا ہوں۔۔۔ اور ہوا بھی ہوں۔۔۔
ہمیشہ کی طرح اعلی تحریر۔۔۔ بہت خوبصورت
 
نمرہ

محفلین

اب تک تو ٹھیک بھی ہو گئے ہوں گے آپ :) بہرحال شکریہ۔ اور دیکھیے میں نے اب امتحانوں سے ہٹ کر کچھ لکھ ہی لیا۔
 
سید ذیشان

محفلین
بھئی ہمارے ہاں تو سردیاں ہوتی ہی نہیں ۔ صرف دو موسم ہیں موسم گرما شدید اور موسم گرما لطیف۔ اس لئے جیلیسی کی وجہ سے سخت تنقید کا دل کر رہا ہے لیکن کسی اور دن سہی۔ :p
 
جیلس ہونے کی کیا ضرورت ہے، موسم گرما کے بھی تو اپنے وائرس ہوتے ہیں۔ اور آپ پر تو شاید تاریخ کی نئی قسط ادھار ہے :cool:
 
با ادب

محفلین
اللہ اللہ. . ہم نے کیونکر یہ تحریر پڑھ ڈالی ہے. پرانے زخم تازہ ہوگئے. . کسی نزلے کھانسی کی صورت میں نہیں دل کے درد کی صورت میں. .
محترم عزت مآب ہمارے میاں آپکے انداز تحریر کی اکثر تعریف فرمایا کرتے ہیں. . ایک دن فرمانے لگے بھئی یہ بچی بھی کیا خوب لکھا کرتی ہیں. . ہم نے پرانی محبت کے احساس سے پوچھا ہم سے اچھا لکھتی ہیں. .
موصوف نے اسی پرانی محبت کا لحاظ کیا ہوگا جو ہم سے یہ نہ فرمایا بیوی یہ منہ اور مسور کی دال. . . لیکن ضبط کرتے ہوئے اتنا ضرور فرما گئے کہ نمرہ کو اگر کہا جائے کہ دبستان لکھنؤ کا سا انداز ہے یعنی وہ لکھنے کے اسرار و رموز اور قاری کو باندھ رکھنے کے فن سے آگاہ ہیں تو بے جا نہ ہوگا.
تب تو ہم نے بے حد منہ بنایا اور جلے بھی خوب لیکن آج انکے تبصرے کے قائل ہوگئے. .
بہت بہترین لکھا ہے اللہ برکت دے. آمین.
 
نور وجدان

لائبریرین
بحثیت قاری آپ کی تحریر میں اک انرجی نظر آئی ... وہ خیال کی ندرت ہے اور ویسع کینسوس ... جس حسِ لطیف سے الفاظ کو چلاتی ہے وہ بھی اسی میں جھومتے دکھ رہے .. اک چیز کے دونوں پہلوؤں پہ بات کرتی نظر آئی ہیں ... تمثیل..آپ نے جو جوش کی.مثال دی کہ.خاطر خواہ علم نہ.ہونے کے باوجود اس مثال.نے تحریر میں رنگ بھرا.ہوا

مجھے جو.سب سے بڑی خامی.لگی تحریر کی ...مجھے لگا.میں ریل.گاڑی میں بیٹھی ہوں جس کے شیشے سے باہر منظر آنکھوں سے جلد.اوجھل ہوتے جارہے اس لیے کچھ.منظر سمجھ آرہے ہیں جبکہ کچھ گزر رہے ہیں

زبان.کسی بھی تحریر میں اہم.ہوتی ہے ..اس کو پڑھ کے یا.محفل میں کسی تحریر کو پڑھ کے لگا کہ کسی.ادیب کی.تحریر ہے ..
 
'دبستان لکھنؤ ' تو میں نے اپنی کتاب کے تعارف میں لکھنے کے لیے اٹھا کر رکھ لیا ہے۔ آپ سے کوئی موازنہ تھوڑا ہی ہے میرا، آپ تو باقاعدہ کسی موضوع پر لکھتی ہیں، میرا تو قلم بے لگام اور بے سمت چلتا ہے۔
آپ دونوں کا مشترکہ شکریہ ، میرے الٹے سیدھے الفاظ پسند کرنے کا۔
 
بہت شکریہ نور پڑھنے اور تبصرہ کرنے کے لیے۔ جوش کی نظم ہے، حسن بیمار، اس کی طرف اشارہ ہے۔ کبھی پڑھیے گا اگر نظمیں پسند ہیں تو، جوش کی قادرالکلامی کا اندازہ ہوتا ہے۔
آپ نے جس خامی کی طرف اشارہ کیا ہے وہ درست ہے۔ کچھ تو میں تحریر پر نظر ثانی نہیں کرتی، اور کچھ ادھر ادھر کے حوالے موجود ہوتے ہیں۔ پھر کچھ موضوع بھی بدلتا رہتا ہے ایک پیراگراف سے اگلے تک۔
 
با ادب

محفلین
'دبستان لکھنؤ ' تو میں نے اپنی کتاب کے تعارف میں لکھنے کے لیے اٹھا کر رکھ لیا ہے۔ آپ سے کوئی موازنہ تھوڑا ہی ہے میرا، آپ تو باقاعدہ کسی موضوع پر لکھتی ہیں، میرا تو قلم بے لگام اور بے سمت چلتا ہے۔
آپ دونوں کا مشترکہ شکریہ ، میرے الٹے سیدھے الفاظ پسند کرنے کا۔
اپنا شکریہ مجھے قبول ہے. . .
 
Top