زیک
مسافر
سیمسنگ گیلکسی ایس 7 کچھ دیر تک پانی میں ڈوب کر بھی ٹھیک رہ سکتا ہے۔ مگر سوال یہ ہے کہ یہ فون اور دوسرے سمارٹ فون انتہائی سردی یا گرمی میں کام کرتے ہیں یا نہیں۔
آئی فون کا آپریٹنگ درجہ حرارت صفر سے 35 ڈگری سینٹیگریڈ تک کہا جاتا ہے۔ گرمیوں میں تو مسئلہ نہیں ہوا مگر انتہائی سردی میں (خاص طور پر سکیئنگ ٹرپس پر) فون کی بیٹری انتہائی تیزی سے چارج استعمال کرتی ہے اور کبھی کبھی فون بہت سردی میں بند بھی ہو جاتا ہے۔
سیمسنگ فونز کا آپریٹنگ ٹمپریچر ان کے ویب سائٹ پر نہیں ملا مگر گمان یہی ہے کہ وہ بھی صفر ڈگری تک ہی ہو گا۔
کیا کوئی ایسا سمارٹ فون ہے جو منفی درجہ حرارت میں بھی صحیح کام کرے؟ یا صحرا میں انتہائی گرمی میں بھی بند نہ ہو؟
یاد رہے کہ یہ درجہ حرارت فون کا ہو۔ اگر سردیوں میں آپ کے کوٹ کی جیب میں فون رہے تو وہاں گرم رہ کر کام کرتا رہے گا۔