سرفرازاحمد کو کپتان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

محمداحمد

لائبریرین
لاہور:
پی سی بی نے سرفراز احمد کو کپتان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ان کی جگہ بابر اعظم کو نیا کپتان بنائے جانے کا قوی امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کی کارکردگی متاثر کن نہیں اس لیے انہیں تبدیل کیا جارہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سرفراز کی جگہ بابر اعظم کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان بنانے کے امکانات روشن ہیں تاہم پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان کا اعلان پاک سری لنکا سریز کے بعد متوقع ہے۔
1826428-sarfrazahmed-1569876873-770-640x480.gif

ایکسپریس نیوز
 
محمداحمد

لائبریرین
ہمارا خیال یہ ہے کہ بابر اعظم پر کپتانی کی ذمہ داریاں نہ ڈالی جائیں اور اُنہیں بغیر کسی دباؤ کے اپنی بیٹنگ کو خوب سے خوب تر کرنے کا موقع دیا جائے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
اور آج یہ فیصلہ ہو گیا۔ سرفراز کو ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی کی کپتانی سے فارغ کر دیا گیا ہے اور شاید ٹیم سے بھی ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ نئے ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی کپتان بالترتیب اظہر علی اور بابر اعظم ہیں۔ نائب کپتانوں اور ون ڈے ٹیم کے کپتان کا اعلان بعد میں ہوگا۔

73458801_10156633580402555_1220919873513717760_n.png
 
دونوں سیلکشن مناسب نہیں لگتیں مجھے تو۔

اظہر علی کو بطور کپتا ن پہلے آزمایا جا چکا ہے۔ اور بابر اعظم پر بے جا دباؤ کا خدشہ ہے۔

آگے اللہ مالک ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین

سرفراز احمد کو ہٹانے پر مداح چراغ پا ہو گئے
نمائندہ ایکسپریس جمع۔ء 18 اکتوبر 2019
1847474-sarfarazahmad-1571408649-435-640x480.jpg

پرستاروں نے پی سی بی کے فیصلے کوجلد بازی قراردے دیا، فوٹو: فائل

کراچی: سرفراز احمد کی قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت سے برطرفی سوشل میڈیا کا ٹاپ ٹرینڈ بن گئی،تینوں طرز کی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے پرمداح چراغ پا ہوگئے، پی سی بی کے فیصلے کوجلد بازی قراردے دیا۔

سرفرازاحمد کے پرستاروں نے شکوہ کیا ہے کہ ان کے سابقہ ریکارڈز نظر انداز کردیے گئے جبکہ ٹیم کےکھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی کا نزلہ سرفراز احمد پر گرایا، اس کے ساتھ ہی چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق بھی تنقید کی زد میں آگئے۔

مزید براں سابق ٹیسٹ کپتان معین خان نے پی سی بی کے اس فیصلہ کو احمقانہ قرار دے دیا، دوسری جانب کے سی سی اے کے صدر اور پی ایس ایل کی معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈیٹر کے روح رواں ندیم عمر نے کہا ہے کہ ایک سیریز کی شکست پر سرفراز احمد کو قومی قیادت سے ہٹا دینا درست عمل نہیں،یہ فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے، یہ قوم کی آواز بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ حیرت انگیزو صدمہ خیزخبراور ناانصافی کے مترادف ہے، عالمی نمبر ون ٹیم کے کپتان نے پاکستان کو 11 مرتبہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی سے ہمکنار کرایا،قائد ایک رات میں پیدا نہیں ہوتا، سرفراز احمد کی ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ میں بھی کارکردگی بہتر رہی، ان کی تبدیلی کے حوالے سے خبریں گردش میں تو تھیں لیکن اس فیصلہ کی امید نہ تھی۔
 
بلاشبہ سرفراز کی بحیثیت کپتان ٹی ٹونٹی میں کارکردگی بہت اچھی ہے لیکن سرفراز کی اپنی کارکردگی بھی دیکھنی چاہیئے۔ اس لحاظ سے آسٹریلین ٹیم کی پالیسی بہت اچھی ہے کہ وہ پہلے ٹیم سلیکٹ کرتے ہیں اور کپتان بعد میں، جب کہ پاکستان میں کئی بار ایسا ہو چکا ہے کہ کپتان وہ ہوتا ہے جس کی ٹیم میں اپنی جگہ نہیں بنتی۔

73315106_10156633724667555_5055934405910986752_n.jpg
 
اے خان

محفلین
سرفراز کا مولانا فضل الرحمان کے ساتھ رابطہ کپتانی سے ہٹانے پر دھرنے میں شرکت کا اعلان
 
Top