مثمن کا مطلب آٹھ یعنی وہ بحر جس کے ایک شعر میں آٹھ رکن ہوں اور ایک مصرعے میں چار۔
مضاعف کا مطلب دوچند یا ڈبل یعنی کسی بحر کے ارکان کی تعداد دو چند ہو جاتی ہے، جیسے مذکورہ بحر میں رکن فاعلن ایک مصرعے میں آٹھ بار اور ایک شعر میں سولہ بار ہو گیا ہے یعنی مضاعف یا دوچند ہو گیا ہے۔ ایسی بحر کو شانزدہ بھی کہا جاتا ہے یعنی سولہ ارکان والی۔