سرِ محشر یہی پوچھوں گا خدا سے پہلے--آنند نرائن مُلا

محمد وارث

لائبریرین
اشک آنکھوں میں ہیں، ہونٹوں پہ بُکا سے پہلے
قافلہ غم کا چلا بانگِ درا سے پہلے
کیا علامہ اقبال کی کتاب "بانگِ درا" کا نام اس شعر سے لیا گیا ہے:)

عمدہ غزل ہے۔
اچھا انتخاب ہے۔

بانگِ درا ایک عام ترکیب ہے جو شاعری اور نثر دونوں میں بہت استعمال ہوئی ہے۔ اقبال سے پہلے بھی اور بعد میں بھی اور فارسی میں بھی سو ضروری نہیں ہے کہ اقبال کی کتاب کا نام کسی شاعر کے شعر سے لیا گیا ہو۔
 
Top