مبارکباد سرپرائز

جاسمن

لائبریرین
رانا بھائی ! آپ کو مبارک ہو۔ لیکن کچھ مزید مبارک تو تعبیر کے لئے بنتی ہے۔اتنا خلوص! اتنا خیال! تعبیر ! اللہ آپ کو آپ کے سب خوابوں کی بہترین تعبیریں عطا کرے۔ آمین!
 

تعبیر

محفلین
سو سوری کہ جواب کافی لیٹ دے رہی ہوں اور بہت مصروف ہوں کچھ دن نیٹ بھی میسر نہیں ہو گا سو محفل سے نہیں آنا ہو سکے گا۔

مبارک باااد۔۔۔ :)
تعبیر آپ کے شروع کی ہوئیں ایسی لڑیاں مجهے بہت اچهی لگتی ہیں :)
جیتی رہئیے :)
بہت بہت شکریہ ماہی :) جبکہ مجھے آپ کی مقدس والی لڑی بہت پسند ہے اور مجھے کافی کچھ سیکھنا تھا آپ سے
آپ بھی تو اب ایسی ہی لڑیاں بناتی ہیںاس سیکشن میں اور مھنت بھی بہت کرتی ہیں :)
آپ بھی جیتی رہیے اور خوش رہیے :lovestruck:


مبارک ہو رانا بھائی، بڑا حوصلہ ہے۔ :p
حوصلہ کس بات کا؟ :eyerolling:
 

تعبیر

محفلین
بہت بہت شکریہ تعبیر جی۔ آپ نے تو حیران کردیا۔ آپ کی تو ٹیگ والی گھنٹی تو نہیں ملی لیکن محفل پر لاگ ان ہواتو قیصرانی بھائی کا ٹیگ موجود تھا۔ میں نے سوچا شائد سب کو کہیں ٹیگ کیا ہوگا تو میں بھی ہوگیا ہوں گا۔ لیکن پھر بلال کا ٹیگ دیکھا تو خیال آیا کہ معاملہ کچھ اپنے متعلق ہی لگتا ہے۔ ٹیگ والا مراسلہ کھولا تو رانا کو مبارکباد دی جارہی تھی۔ بہت حیرت ہوئی کہ کس بات کی۔ اوپر پہلا مراسلہ دیکھا تو تعبیر کا نام ہی کافی ہے والی بات ہوئی۔کمال ہے کہ محفل میں آمد کی تاریخ تک آپ سے چھپی نہیں رہ سکتی۔ اتنے پرخلوص انداز میں مبارکباد دینے پر بہت بہت شکریہ۔ آپ کا مراسلہ دیکھ کر ہی لگتا ہے کہ جتنی محنت سے آپ محفلین کے لئے خوشیوں بھری مبارکبادیں لاتی ہیں یہ آپ کا ہی خاصہ ہے۔بہت خوش رہیں۔:)
البتہ جو کچھ آپ نے لکھا ہے اسے پڑھ کر تو ہم حیران تھے اور اپنے آپ کو ٹھونک بجا کردیکھ رہے تھے کہ یہ ہمارا ہی ذکر خیر ہورہا ہے نا۔:)
لیکن ہم نے سوچا مفت تعریف ہاتھ آئے تو بُرا کیا ہے۔:)
اور اپنے نک کا یہ فائدہ تو مجھے بھی آج ہی معلوم ہوا کہ کئی خطرناک قسم کے لوگ میرا نام دیکھ کر ہی کترا کر نکل جاتے ہوں گے کہ بندہ کوئی ولن شلن لگتا ہے ذرا بچ کے رہنا چاہئے۔:) اوپر سے نک کے ساتھ اوتار بھی عقاب کا ہو تو کیا ہی کہنے، اب کسی کوکیا پتہ کہ عقاب کے پردے میں کوئی چُوچا شُوچا سا ہے۔ بس نک اور اوتار خطرناک ہونا چاہئے۔:p
بہت بہت شکریہ تعبیر جی۔ خوش رہیں۔:goodluck:
بس صرف حیران کیا؟ خوش نہیں ہوئے اور اچھا نہیں لگا؟
ٹیگ کے ساتھ یہ حال کہ آپ اسکا نوٹس ہی نہیں لیتے :p
ویسے تو مجھ سے کافی باتیں چھپی رہتی ہیں یہاں :p لگتا ہے آپ بھول گئے ہیں یاد نہیں ایک تھریڈ میں میں نے آپ کی تعریف کے جواب میں کہا تھا کہ اگر کہیں تو آپ کے لیے بھی ایسا تھریڈ بناؤں آپ کی یہاں کی سالگرہ کے موقعے پر ۔آپ نے جواب تو نہیں دیا تھا وہاں لیکن مجھے تب سے یاد تھا کہ اپریل میں ہے پھر تھریڈ بنانے سے پہلے آپ کی پروفائل خوب وزٹ کی اور کچھ جاننے کی کوشش بس پھر بن گیا یہ تھریڈ :)
دعاؤں کے لیے جزاک اللہ خیر اور آمین اور اللہ آپ کو بھی خوش رکھے :)
ماشاءاللہ پرامن محفلین تو ہیں آپ اور مجھے تو آپ کے لمبے لمبے ظرافت والے مراسلے بہت اچھے لگتے ہیں ۔
ہاہاہا ویسے کیا سوچ کر رکھا تھا یہ نک اور اوتار ؟
 

تعبیر

محفلین
بہت بہت مبارک ہو رانا صاحب


ویسے ہمیں تو اس 16 اپریل کو محفل پر 8 سال پورے ہو گئے ہمارا تو کسی نے پوچھا بھی نہیں :)
سو سویٹ کتنا کیوٹ شکوہ ہے:)
آئی ایم سو سوری جیہ میں اس سیکشن میں بہت کم تھریڈز بناتی ہوں مشکل سے چار یا پانچ ہونگے اور مجھے یاد بھی نہیں رہتے کسی کے مراسلوں کی تعداد یا سالگرہ یا رکنیت کی تاریخ کہ ا ایک تو میں ریگولر نہیں رہی اب اتنا اور اگر آنا بھی ہوتا ہے تو بس اندھا دھند جو اوپر اوپر نظر آیا وہاں پوسٹ کیا یا دیکھ لیا بس۔
رانا کو میں نے کہ رکھا تھا بہت پہلے کہ میں پوسٹ کروں گی یہ تھریڈ اس لیے کیا اور باقیوں کا تو کوئی نا کوئی کر ہی دیتا ہے اس لیے میں اپنے جیسوں کے لیے ہی تھریڈ بنانے کی کوشش کرتی ہوں جو زیادہ مشہور نہیں ہوتے یہاں اور جن کے لیے کوئی اور نہیں نا بناتا :p
 

تعبیر

محفلین
رانا بھائی ! آپ کو مبارک ہو۔ لیکن کچھ مزید مبارک تو تعبیر کے لئے بنتی ہے۔اتنا خلوص! اتنا خیال! تعبیر ! اللہ آپ کو آپ کے سب خوابوں کی بہترین تعبیریں عطا کرے۔ آمین!
سب سے پہلے تو محفل پر خوش آمدید :)
جزاک اللہ خیر
اتنی پیاری دعاؤں کے لیے میں آپ کو ہگ کر سکتی ہوں ؟:rose:
hugs-and-kisses024.gif

اگر اپنے نہیں تو دعا ہے کہ اوروں کے خوابوں کی تعبیر بن سکوں :)
 

رانا

محفلین
بہت شکریہ سیف بھائی۔:)

رانا بھائی ! آپ کو مبارک ہو۔ لیکن کچھ مزید مبارک تو تعبیر کے لئے بنتی ہے۔اتنا خلوص! اتنا خیال! تعبیر ! اللہ آپ کو آپ کے سب خوابوں کی بہترین تعبیریں عطا کرے۔ آمین!
بہت شکریہ جاسمن بہنا۔:) بالکل درست کہا آپ نے۔ اسی لئے تو میں نے کہا تھا کہ تعبیر بہنا جس اپنائیت اور خلوص سے ایسے تھریڈز بناتی ہیں وہ انہی کا خاصہ ہے۔ تعبیر جی کے لئے بہت دعائیں۔:goodluck:

مبارک ہو رانا صاحب
بہت شکریہ وارث بھائی۔:)

رانا صاحب۔۔۔ چار سال کی تکمیل پر مبارکباد۔۔۔ شاندار۔۔۔
جزاک اللہ نین بھائی۔:)
 

رانا

محفلین
بس صرف حیران کیا؟ خوش نہیں ہوئے اور اچھا نہیں لگا؟
ٹیگ کے ساتھ یہ حال کہ آپ اسکا نوٹس ہی نہیں لیتے :p
ویسے تو مجھ سے کافی باتیں چھپی رہتی ہیں یہاں :p لگتا ہے آپ بھول گئے ہیں یاد نہیں ایک تھریڈ میں میں نے آپ کی تعریف کے جواب میں کہا تھا کہ اگر کہیں تو آپ کے لیے بھی ایسا تھریڈ بناؤں آپ کی یہاں کی سالگرہ کے موقعے پر ۔آپ نے جواب تو نہیں دیا تھا وہاں لیکن مجھے تب سے یاد تھا کہ اپریل میں ہے پھر تھریڈ بنانے سے پہلے آپ کی پروفائل خوب وزٹ کی اور کچھ جاننے کی کوشش بس پھر بن گیا یہ تھریڈ :)
دعاؤں کے لیے جزاک اللہ خیر اور آمین اور اللہ آپ کو بھی خوش رکھے :)
ماشاءاللہ پرامن محفلین تو ہیں آپ اور مجھے تو آپ کے لمبے لمبے ظرافت والے مراسلے بہت اچھے لگتے ہیں ۔
ہاہاہا ویسے کیا سوچ کر رکھا تھا یہ نک اور اوتار ؟
نہیں ایسی بات نہیں ٹیگ کا نوٹس تو لیتا ہوں لیکن حیرت نہیں ہوتی لیکن جب ایک ہی دھاگے سے دو ٹیگ ملیں تو پھر حیران ہونا تو بنتا ہے نا کہ کوئی معاملہ خاص الخاص آپ سے متعلق ہے۔:)
اور جناب ایسا کیسے ہوسکتا ہے کہ اتنا زبردست دھاگہ اپنے متعلق کھلے اور خوشی نہ ہوئی ہو۔:) حیرت اور خوشی کا حسین امتزاج تھا جسے "حیرشی" کا نام دیا جانا چاہئے۔:)
ویسے واقعی مجھے سالگرہ کے حوالے سےتھریڈ والی بات بھول ہی چکی تھی اسی لئے غیر متوقع طور پر عین سالگرہ والے دن جبکہ اپنے آپ کو بھی نہ پتہ ہو کہ آج سالگرہ ہے تو پھر کتنی حیرت ہوتی ہے اندازہ کرلیں کہ خود بے خبر اور کوئی اور آپ کو یاد رکھے ہوئے ہے۔:) جزاک اللہ۔
ہاہاہا ویسے کیا سوچ کر رکھا تھا یہ نک اور اوتار ؟
نک کا پس منظر یہ ہے اور اوتار کا یہاں لکھا تھا۔:)
بہت خوش رہیں۔:)
 

جاسمن

لائبریرین
سب سے پہلے تو محفل پر خوش آمدید :)
جزاک اللہ خیر
اتنی پیاری دعاؤں کے لیے میں آپ کو ہگ کر سکتی ہوں ؟:rose:
hugs-and-kisses024.gif

اگر اپنے نہیں تو دعا ہے کہ اوروں کے خوابوں کی تعبیر بن سکوں :)
شکریہ تعبیر! اللہ کی وسعت لا محدود ہے۔اس کے پاس آپ کے لئے بھی تعبیریں ہیں اور ہمارےلئےبھی۔ آپ کے سارے انداز بہت پیارےہیں۔ میری تمنا ہے کہ آپ کو اپنی زندگی میں ایسے ہی خوبصورت انداز اور پیارکرنے والے لوگ ملیں۔آمین!
 

ماہی احمد

لائبریرین
سو سوری کہ جواب کافی لیٹ دے رہی ہوں اور بہت مصروف ہوں کچھ دن نیٹ بھی میسر نہیں ہو گا سو محفل سے نہیں آنا ہو سکے گا۔


بہت بہت شکریہ ماہی :) جبکہ مجھے آپ کی مقدس والی لڑی بہت پسند ہے اور مجھے کافی کچھ سیکھنا تھا آپ سے
آپ بھی تو اب ایسی ہی لڑیاں بناتی ہیںاس سیکشن میں اور مھنت بھی بہت کرتی ہیں :)
آپ بھی جیتی رہیے اور خوش رہیے :lovestruck:



حوصلہ کس بات کا؟ :eyerolling:
:battingeyelashes::battingeyelashes::battingeyelashes::battingeyelashes:
 
Top