سرچ انجن کے ذریعے قران کے متن کی تلاش

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں کچھ دنوں سے سوچ رہا ہوں کہ اب متعدد سائٹس پر قران کریم کا یونیکوڈ متن موجود ہے جو کہ سرچ انجنز پر بھی انڈکس ہو جانا چاہیے۔ دوسرے الفاظ میں اب سرچ انجن حافظ قران ہو چکے ہوں گے۔ اس اعتبار سے گوگل وغیرہ کے ذریعے آیات کا کچھ حصہ ٹائپ کرکے پوری آیت کا متن دریافت کرنا بھی ممکن ہو جانا چاہیے۔ کیا کسی دوست نے اس سلسلے میں کوئی تجربات کیے ہیں؟ میرے اندازے کے مطابق اردو کی بورڈ کے ذریعے قران کے متن کو سرچ کرنا آسان نہیں ہوگا کیونکہ اکثر عربی متون میں عربی حروف ہ ، ی اور ا (ہمزہ کے ساتھ) اردو حروف سے مختلف ہوتے ہیں۔
 

arifkarim

معطل
درست فرمایا۔ خاص کر بر صغیری رسم الخط میں‌لکھے قرآن پاک کو سرچ کرنا بھی اس کے اپنے کیبورڈ سے ہی ممکن ہوگا۔ اس وقت سافٹوئیر بیسس پر متعدد سرچ انجنز دستیاب ہیں۔ ویب کیلئے یقیناً ایک ایسا کیبورڈ میپ کیا جا سکتا ہے، جسکے ذریعہ آیات کی سرچنگ آسان بنائی جا سکے۔
 
مجھے ایک بار اتفاق ہوا تھا تلاشنے کا تو ایک سائٹ ملی تھی جس میں قرآن کا مکمل متن کئی شکلوں میں دیا ہوا تھا۔ مصری طرز اعراب، اردو طرز اعراب، بلا اعراب اور تصویری شکوں میں۔ اس کے علاوہ کچھ زبانوں میں تراجم بھی موجود تھے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مجھے ایک بار اتفاق ہوا تھا تلاشنے کا تو ایک سائٹ ملی تھی جس میں قرآن کا مکمل متن کئی شکلوں میں دیا ہوا تھا۔ مصری طرز اعراب، اردو طرز اعراب، بلا اعراب اور تصویری شکوں میں۔ اس کے علاوہ کچھ زبانوں میں تراجم بھی موجود تھے۔
یعنی ان سائٹ پر قران کریم کے متن کو سرچ انجن سے تلاش کے لیے مختلف طرز پر فراہم کیا ہے؟
 

محمدصابر

محفلین
میرے دستخط میں موجود لنک پر دیکھیں یہاں میں نے قرآن سرچ کرنے کے لئے اُردو کی بورڈ کا استعمال کیا ہے۔ اب سرچ انجن نے اسے حفظ کیا ہے کہ نہیں یہ مجھے پتہ نہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ کے دستخط کو گوگل پر سرچ کرنے سے پہلا ربط محفل فورم پر آپ کے دستخط کا ہی آتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ سرچ انجن کے ذریعے قابل رسائی ہونے کے لیے قران کریم کے مختلف فارمیٹ کے متون پر مبنی سائٹ تشکیل دی جانی چاہیے جس میں قران کا متن رومن فارمیٹ تک میں دستیاب ہو۔ صرف اسی طرح ممکن ہے کہ سرچ انجن پر کسی بھی کی بورڈ اور سرچ ٹرم کے ذریعے قران کے متن کو سرچ کیا جا سکے۔ اس طرح کچھ فارمیٹس کے متون سرچ انجن پر مکمل طور پر انڈکس ہو جائیں گے۔ اس کی ایک مثال اسی فورم کے گوگل پر انڈکس ہونے کی بھی ہے۔ فورم کے صفحات کے نارمل ورژن کے ساتھ اس کا ایک سرچ انجن فرینڈلی آرکائیو ورژن بھی ہوتا ہے جو اگرچہ دیکھنے کے اعتبار سے خوبصورت نہیں ہوتا لیکن اس کا پیج رینک بہتر ہوتا ہے۔ اور جب کوئی یوزر سرچ انجن کے ربط سے اس آرکائیو پیج پر پہنچتا ہے تو اس صفحے پر فل ورژن یعنی نارمل صفحے کا ربط بھی دستیاب ہوتا ہے۔ بالکل یہی سکیم قران کریم کی مجوزہ سائٹ کے لیے بھی اپنائی جا سکتی ہے۔ جو دوست قران کریم کے متن پر مبنی سائٹس بنا رہے ہیں، انہیں اس جانب توجہ کرنی چاہیے۔
 

اظفر

محفلین
میرے خیال میں گوگل سے براہ راست قران سرچ آسانی سے نہیں ہوں‌۔
مجھے یاد آگیا جب ہم نے اردو لنک کیلیے اردو لغت بنای تھی تو ایک ہی لفظ دو بار لکھا ہوتا تھا تو سرور ان دونوں‌کو ایک جیسا ماننے سے انکار کر دیتا تھا ۔ گھوم گھما کر وجہ معلوم ہوی کہ وہ کسی عربی ویب سے لیا گیا لفظ تھا اور سافٹ ویر اس کو اور اردو والے لفظ کو ایک جیسا نہیں سمجھتا تھا حالانکہ دونوں ایک ہی لفظ تھے مثلا اللہ ۔
نبیل برادر آپ کی بات ودیا ہے پر یہ کرے گا کون ؟ اگر کوئی کرنا چاہتا ھے ان شاء اللہ میں ساتھ دوں گا
 

پردیسی

محفلین
کسٹم سرچ انجن

سب کو آداب
نبیل بھائی کیسے ہیں آپ ، بہت عرصہ بعد یہاں آیا ہوں ، شائد آپ کے ذہن میں میرا نام ہو ،بحر حال سب نئے پرانے دوستوں کو آداب
گوگل کو حفظ کرانے کا سب سے آسان نسخہ یہ ہے کہ اس کے لئے گوگل کا ایک کسٹم سرچ انجن بنا لیا جائے اور اس میں قرآن یونیکوڈ کی تمام سائٹس کو یکجا کر دیا جائے۔
اس سے ایک تو تلاش کرنے والوں کو تمام سائٹس کے مواد تک ایک کلک میں رسائی حاصل ہو گی اور رہی بات گوگل کی تو وہ اسے بہر صورت حفظ بھی کرے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم پردیسی بھائی، آپ کا نام ہمیں کیسے بھول سکتا ہے۔ :)
قران کے متن سے متعلقہ گوگل کسٹم سرچ انجن والی تجویز اچھی ہے، اس پر عمل بھی کیا جا سکتا ہے۔ لیکن اگر کوئی طریقہ عام گوگل کی سرچ کے ذریعے قران کے متن تک پہنچنے کا نکل آئے تو یہ بھی اچھا ہوگا۔
 

باسم

محفلین
کسی نے ایسے ہی خیال کو تصویر کا روپ دے دیا ہے
google_quran_by_starmat.jpg
 

arifkarim

معطل
گھوم گھما کر وجہ معلوم ہوی کہ وہ کسی عربی ویب سے لیا گیا لفظ تھا اور سافٹ ویر اس کو اور اردو والے لفظ کو ایک جیسا نہیں سمجھتا تھا حالانکہ دونوں ایک ہی لفظ تھے مثلا اللہ ۔

:rollingonthefloor:
بھائی وہ یقیناً لفظ اللہ انہوں نے عربی والی ہ سے لکھا ہوگا جسکی یونیکوڈ ویلیو مختلف ہے۔
آپ یہاں لکھے گئے دو ایک جیسے نظر آنے والے الفاظ کو سرچ کرکے دیکھ لیں:
اللہ
الله
سرچ انجن اس آخری والے كو ڈٹکٹ نہیں کرے گا!
 

ڈبل روٹی

محفلین
قرآن کے عربی متن میں‌سرچ کرنے کیلے میں‌"ذکر"‌سافٹ ویئر استعمال کرتا ہوں‌کہنے کو یہ "قرآن براے لنکس"‌کہلاتا ہے لیکن اس کا ورژن ونڈؤز کیلے بھی دستیاب ہے۔ احباب اسکو http://www.zekr.org سے ڈاونلوڈ‌کرسکتے ہیں‌

بتاتا چلوں‌کہ اس سافٹ‌ویئر میں‌نہ صرف عربی بلکہ ترجمہ میں‌بھی کوئ چیز سرچ کی جاسکتی ہے۔
 

arifkarim

معطل
امسال کلین ٹچ کمپنی والے خزائن الہدائت سافٹوئیر کا ویب بیسڈ ورژن تیار کرنے میں مصروف ہیں۔ انسے التماس کروں گا کہ اپنے متن کو کم از کم گوگل انجن میں انڈیکس ضرور کریں!
 
Top