سری لنکا کا دورۂ ہندوستان ۔۔نامۂ اوقات اور تبصرے

ابن توقیر

محفلین
ٹیسٹ میں تو سری لنکا کا "جادو" سر چڑھ کر بول رہا ہے۔سمائلس
بری "خبر" کہہ لیں کہ پروفیسر صاحب کے ایکشن پر ایک بار پھر سے پابندی لگ گئی ہےدوسری طرف آج ہمارے بچے بنگالی بچوں سےسیمی فائنل جیت کر ایشیا کپ کے فائنل میں جاپہنچے ہیں۔پاکستان انڈر 19 نے یہ سیمی فائنل ڈی ایل میتھڈ سے 2 رنز سے اپنے نام کیا۔کل کھیلے جانے والے دوسرے سیمی فائنل میں افغانستان اور نیپال آپس میں ٹکرارہے ہیں ۔اس سے قبل افغانستان کی ٹیم پاکستان کو ٹورنامنٹ کے تیسرے میچ میں شکست دے چکی ہے۔اس یادگار میچ میں شہزادے 57 رنز پر آل آوٹ ہوگئے تھے۔ہندوستان اور سری لنکا کی ٹیمیں سیمی فائنل مرحلے تک پہنچنے میں ناکام رہیں۔
ٹورنامنٹ سے یہ امید پیدا ہورہی ہے کہ نئی نسلوں میں جاکر شاید کرکٹ کے منظرنامے میں کچھ تبدیلی دیکھنے کو ملے اورتگڑی ٹیموں کی تعداد میں اضافہ ہو۔
 
ابن توقیر

محفلین
بارش نے میچ میں مداخلت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔دوسری طرف آج یہاں افغانستان نے 7 وکٹ سے فتح اپنے نام کرکے فائنل میں جگہ پکی کرلی ہے۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان انڈر 19 ایشیا کپ کا فائنل 19 تاریخ کو بہت سی جگہوں کے علاوہ یہاں بھی لائیو ہوگا۔
 
فہد اشرف

شاندار است کیا یہ افغانستان کا پہلا انڈر 19 ورلڈ کپ ہے یا اس سے پہلے بھی کھیل چکی ہے؟
 
ابن توقیر

محفلین
شاید سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ جب بھی موبائل ہاتھ میں لیتا ہوں تو ذہن میں یہ رہتا ہے کہ موبائل کم سے کم استعمال کرنا ہے۔
ویسے جس رفتار سے میری عینک کے نمبر بڑھ رہے ہیں اب سنجیدگی سے سوچ رہا ہوں کہ سکرین کے استعمال میں واضح کمی لائوں ۔مجھے محسوس ہورہا ہے جسے "بجٹ " سے زیادہ استعمال کررہا ہوں جس کا نقصان "شاید" ابھی اتنا محسوس نہ ہو مگر بعد میں ڈبل ہوسکتا ہے۔
 
اور پھر وقت بھی بہت ضائع ہوتا ہے
 
ابن توقیر

محفلین
اور پھر وقت بھی بہت ضائع ہوتا ہے
دن بھر کام بھی سکرین کے سامنے،پھر فراغت میں بھی اور رات کو سونے تک مووی وغیرہ یعنی آنکھ کھلنے سے لے کر بند ہونے تک مسلسل استعمال۔
ایک اور بری عادت جو حاوی ہورہی ہے دورانِ سفر چلتی گاڑی میں بھی اس کا استعمال ۔
سوچ رہا ہوں کہ "سوچ لوں" اس سے پہلے کہ کہیں پانی سر سے اوپر نہ ہوجائے۔
 
فہد اشرف

محفلین
تیسرا دن۔
پہلی اننگ میں انڈیا 172 بناکر آل آؤٹ ہوئی، پجارا 52 رن اور لکمل 4 وکٹ نمایاں رہے۔
دوسری اننگ میں لنکا نے تیز شروعات کی لیکن پانچویں اوور کے پانچویں گیند پہ وکٹ بھی کھو دیا کرونا رتنے 8 رن بنا کر بھونیشور کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ اسکور 5 اوور 30-1
 
فہد اشرف

محفلین
تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک لنکا نے 4 وکٹ کھو کر 165 رن بنا لیے ہیں پہلی اننگ کی بنیاد پر لنکا ابھی بھی ہندوستان سے 7 رن پیچھے ہے۔
 
فہد اشرف

محفلین
سٹمپ ڈے 4: انڈیا 171-4 برتری 49 رن۔ اس سے پہلے دوسری اننگ میں لنکا 294 پر آل آؤٹ ہوئی سمیع اور بھونیشور کو 4،4 وکٹ ملے۔
 
ابن توقیر

محفلین
آج انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں افغانستان نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ہمارے شہزادوں کو 185 رنز سے شکست دے دی۔اس سے قبل بھی ٹورنامنٹ کے میچ میں افغانستان نے گرین شرٹس کو شکست سے دوچار کیا تھا۔
 
بہت خوب، مبارکباد افغانستان
 
ابن توقیر

محفلین
بہت خوب، مبارکباد افغانستان
کیا سمجھتے ہیں فہد بھائی، آئندہ چند سالوں میں دنیائے کرکٹ میں زبردست تبدیلی دیکھنے کو مل سکتی ہے؟ افغانستان انڈر 19 نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی بار ایشین چیمپئن کا اعزاز پالیا ہے۔
 
سروش

محفلین
سری لنکا کو پہلا ٹیسٹ جیتنے کے لئے 173 رنز درکار - دن ختم ہونے میں 29 اوور باقی ہیں جبکہ سری لنکا کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں ۔ ڈکویلا 23 جبکہ چندیمل 17 پر کھیل رہے ہیں ۔ ڈرا ہونے کے چانسز زیادہ نظر آرہے ہیں ۔
 
سروش

محفلین
کیا سمجھتے ہیں فہد بھائی، آئندہ چند سالوں میں دنیائے کرکٹ میں زبردست تبدیلی دیکھنے کو مل سکتی ہے؟ افغانستان انڈر 19 نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی بار ایشین چیمپئن کا اعزاز پالیا ہے۔
اسی سال ٹیسٹ سٹیٹس ملنے کے بعد بڑی کامیابی ہے ، اور آئندہ آنے والے سالوں میں یہی لگتا ہے کہ افغانستان کرکٹ میں آگے جائے گا ۔
 
Top