سر درد

الف نظامی

لائبریرین
گزشتہ چند دنوں سے سر میں درد ہے. آج نماز میں سجدہ کرنے کے بعد جونہی اٹھتا ہوں سر درد شدید ہو جاتا ہے. اسی طرح اٹھ کر کھڑے ہونے سے بھی یہی کیفیت ہو رہی ہے.
محفل پہ کوئی ڈاکٹر ہوں تو براہ کرم وہ مشورہ دیں کہ کیا وجہ ہو سکتی ہے اور کس سپشلسٹ ڈاکٹر کو دکھانا چاہیے?
 
فاخر رضا

محفلین
سلام
زیادہ تر امکان تو یہ ہے کہ sinus میں نزلہ جم گیا ہے اور وہ اس طرح کا درد دیتا ہے
آپ گرم سوپ پئیں اور پانی زیادہ استعمال کریں
اگر بھاپ steam لے سکتے ہیں تو شاید وہ بھی فائدے مند ہو
اس کے علاوہ ابھی paracetamol لے لیں تاکہ انشاءاللہ درد کم ہو
 
وعلیکم السلام
جزاک اللہ فاخر رضا صاحب. بہت نوازش!
 
نبیل

تکنیکی معاون
یہاں جرمنی میں sinusکے لیے ایک گولی sinupret کے نام سے ملتی ہے۔ یہ ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر بھی خریدی جا سکتی ہے۔ ڈاکٹر بہتر بتا سکتے ہیں کہ پاکستان میں اس دوا سے ملتی جلتی کونسی دوا دستیاب ہے۔
 
گزشتہ چند دنوں سے سر میں درد ہے. آج نماز میں سجدہ کرنے کے بعد جونہی اٹھتا ہوں سر درد شدید ہو جاتا ہے. اسی طرح اٹھ کر کھڑے ہونے سے بھی یہی کیفیت ہو رہی ہے.
محفل پہ کوئی ڈاکٹر ہوں تو براہ کرم وہ مشورہ دیں کہ کیا وجہ ہو سکتی ہے اور کس سپشلسٹ ڈاکٹر کو دکھانا چاہیے?
یہ کافی خطرناک بھی ہو سکتا ہے۔ بہتر ہے دماغ کا سی ٹی اسکین یا ایم آر آئی کروالیں۔ یہ مہنگا تو ہوگا البتہ مہلک بیماری سے بچا سکتا ہے۔
 
Top